مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 7

درست اور قائل کر‌نے والی معلومات دیں

درست اور قائل کر‌نے والی معلومات دیں

لُوقا 1:‏3

خلاصہ:‏ قابلِ‌بھروسا معلومات دیں تاکہ سامعین صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • قابلِ‌بھروسا معلومات حاصل کر‌یں:‏ خدا کے کلام کی بِنا پر تعلیم دیں اور جب بھی مناسب ہو اِس میں سے پڑھ کر اپنی بات کا ثبوت پیش کر‌یں۔ اگر آپ سائنسی حقائق، کسی خبر، تجربے یا کسی اَور ثبوت کا ذکر کر‌تے ہیں تو یہ یقین کر لیں کہ آپ کی معلومات قابلِ‌بھروسا اور تازہ‌ترین ہیں۔‏

  • معلومات کو صحیح طریقے سے اِستعمال کر‌یں۔‏ آیتوں کی وضاحت اُن کے سیاق‌وسباق، بائبل کے مرکزی موضوع اور ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ کی مطبوعات کے مطابق کر‌یں۔ (‏متی 24:‏45‏)‏ اگر آپ بائبل اور ہماری تنظیم کی مطبوعات سے ہٹ کر کہیں اَور سے معلومات دیتے ہیں تو یہ سیاق‌وسباق اور اُس مقصد کے مطابق ہونی چاہئیں جس مقصد سے مصنف نے یہ معلومات لکھی تھیں۔‏

  • سامعین کو دلائل دیں۔‏ کوئی آیت پڑھنے یا معلومات دینے کے بعد نکتے کو واضح کر‌نے کے لیے سمجھ‌داری سے سوال پوچھیں یا کوئی مثال دیں تاکہ سامعین صحیح نتیجے پر پہنچ سکیں۔‏