مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نکتہ 8

مثالو‌ں کے ذریعے تعلیم دیں

مثالو‌ں کے ذریعے تعلیم دیں

متی 13:‏34، 35

خلاصہ:‏ مؤثر طریقے سے تعلیم دینے کے لیے ایسی سادہ مثالیں اِستعمال کر‌یں جو سامعین کے دل کو چُھو لیں اور جن سے وہ اہم نکا‌ت کو سمجھ جائیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • سادہ مثالو‌ں کا اِنتخاب کر‌یں۔‏ یسو‌ع مسیح کی طرح بڑی باتوں کو چھوٹی باتوں کے ذریعے اور مشکل باتوں کو آسان باتوں کے ذریعے سمجھائیں۔ مثال میں غیرضروری تفصیلات شامل نہ کر‌یں جن کی وجہ سے اِسے سمجھنا مشکل ہو جائے۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ مثال میں جو کچھ کہتے ہیں، وہ اُن نکا‌ت سے میل کھا‌ئے جن پر آپ بات کر رہے ہیں تاکہ آپ کے سامعین کا دھیان نہ ہٹ جائے۔‏

  • اپنے سامعین کو ذہن میں رکھیں۔‏ ایسے کاموں اور چیزوں کی مثالیں دیں جن سے آپ کے سامعین بخوبی واقف ہیں۔ اِس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی مثالو‌ں سے سامعین نہ تو شرمندہ ہوں اور نہ ہی اُنہیں ٹھیس پہنچے۔‏

  • اہم نکا‌ت سمجھائیں۔‏ اہم نکا‌ت کو سمجھانے کے لیے مثالیں دیں نہ کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے سامعین صرف آپ کی دی ہوئی مثال کو نہیں بلکہ اِس کے ذریعے سکھائے جانے والے سبق کو بھی یاد رکھیں۔‏