مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب ۱۲

الہامی کہاوتوں کی کتاب

الہامی کہاوتوں کی کتاب

خلاصہ:‏ امثال کی کتاب میں زندگی کے ہر پہلو کے سلسلے میں خدا کی ہدایات پائی جاتی ہیں۔‏ اِس کتاب کا زیادہ‌تر حصہ سلیمان بادشاہ نے لکھا۔‏

کیا یہوواہ خدا واقعی ایک اچھا حاکم ہے؟‏ اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے ہمیں اُس کی ہدایات پر غور کرنا چاہئے۔‏ یوں ہم جان جائیں گے کہ خدا کی ہدایات واقعی ہماری بہتری کے لئے ہیں۔‏ سلیمان بادشاہ نے زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں مثلیں یعنی کہاوتیں درج کیں۔‏ آئیں اِن سینکڑوں کہاوتوں میں سے چند پر غور کریں۔‏

یہوواہ خدا پر بھروسہ رکھیں۔‏ خدا کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہمیں اُس پر بھروسہ کرنا ہوگا۔‏ سلیمان بادشاہ نے لکھا:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ پر اپنے سارے دل سے بھروسا رکھ۔‏ اور اپنی عقل پر اعتبار نہ کر۔‏ اپنی تمام راہوں میں اُس کو پہچان۔‏ تو وہ تیرے رَستوں کو ہموار کر دے گا۔‏“‏ (‏امثال ۳:‏۵،‏ ۶‏،‏ کیتھولک ترجمہ‏)‏ یہوواہ خدا پر بھروسہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُس کی راہنمائی پر چلیں اور اُس کے فرمانبردار ہوں۔‏ خدا کی راہنمائی پر چلنے سے ہماری زندگی بامقصد ہو جائے گی۔‏ اِس کے علاوہ ہم خدا کے دل کو خوش کریں گے کیونکہ ہماری وفاداری کی وجہ سے وہ شیطان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کر سکتا ہے۔‏—‏امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بڑھائیں۔‏ خدا نے شوہروں،‏ بیویوں اور بچوں کو جو ہدایات دی ہیں وہ اِس جدید دَور میں بھی بہت فائدہ‌مند ثابت ہوئی ہیں۔‏ خدا نے شوہروں کو یہ ہدایت دی کہ ”‏تُو اپنی جوانی کی بیوی کے ساتھ شاد رہ۔‏“‏ (‏امثال ۵:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ شوہر کو بیوی کا وفادار رہنا چاہئے۔‏ امثال کے آخری باب میں ایک نیک اور سگھڑ بیوی کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کا شوہر اور بچے اُس کی تعریف کرتے ہیں۔‏ (‏امثال ۳۱ باب)‏ بیویاں اِس مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔‏ امثال کی کتاب میں بچوں کو ماں‌باپ کے فرمانبردار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‏ (‏امثال ۶:‏۲۰‏)‏ دوستوں کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لئے اِس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوسروں سے الگ رہنے سے انسان خودغرض ہو جاتا ہے۔‏ (‏امثال ۱۸:‏۱‏)‏ لیکن ہمیں سوچ‌سمجھ کر دوستوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے کیونکہ دوست ہم پر یا تو اچھا یا پھر بُرا اثر ڈال سکتے ہیں۔‏—‏امثال ۱۳:‏۲۰؛‏ ۱۷:‏۱۷‏۔‏

اپنا چال‌چلن نیک رکھیں۔‏ امثال کی کتاب میں حد سے زیادہ شراب پینے سے خبردار کِیا گیا ہے۔‏ اِس میں ہمیں خوش‌مزاج رہنے اور غلط احساسات کو رد کرنے کے فائدے بتائے گئے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ ہمیں محنتی ہونے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔‏ (‏امثال ۶:‏۶؛‏ ۱۴:‏۳۰؛‏ ۲۰:‏۱‏)‏ ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب ہم خدا کی راہنمائی کو نظرانداز کرکے اپنی سوچ پر عمل کرتے ہیں تو ہم خطرناک راہ پر چل دیتے ہیں۔‏ (‏امثال ۱۴:‏۱۲‏)‏ اِس کے علاوہ ہمیں اپنے دل کی خوب حفاظت کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ہم کوئی غلط روش اختیار نہ کریں۔‏ یہ اس لئے اہم ہے کیونکہ دل ”‏زندگی کا سرچشمہ .‏ .‏ .‏ ہے۔‏“‏—‏امثال ۴:‏۲۳‏۔‏

دُنیابھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے کہ خدا کی ہدایات پر عمل کرنے سے اُن کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔‏ اِس وجہ سے وہ خوشی سے یہوواہ خدا کو اپنے حاکم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔‏

​—‏اِن باتوں کا ذکر امثال کی کتاب میں ہوا ہے۔‏