مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک صحیفوں کا پیغام—‏ایک نظر میں

پاک صحیفوں کا پیغام—‏ایک نظر میں
  1. یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہنے کے لئے خلق کِیا۔‏ شیطان نے اِس بات پر شک ڈالا کہ خدا حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے۔‏ آدم اور حوا نے اِس بغاوت میں شیطان کا ساتھ دیا۔‏ اِس طرح وہ گنہگار بن گئے اور اپنی اولاد سمیت موت کے شکنجے میں پھنس گئے۔‏

  2. یہوواہ خدا نے اِن باغیوں کو سزائےموت سنائی اور وعدہ کِیا کہ وہ ایک ایسے شخص (‏یعنی ”‏نسل“‏)‏ کو بھیجے گا جو انسانوں کو نجات دلائے گا۔‏ یہ شخص شیطان کو ختم کر دے گا اور بغاوت اور گُناہ کے بُرے اثرات کو مٹا دے گا۔‏

  3. یہوواہ خدا نے ابرہام اور داؤد سے وعدہ کِیا کہ نسل یعنی مسیح اُن کی اولاد میں سے پیدا ہوگا اور مسیح ہمیشہ تک حکمرانی کرے گا۔‏

  4. یہوواہ خدا نے اپنے نبیوں کے ذریعے پیشینگوئی کی کہ مسیح لوگوں کو گُناہ اور موت سے نجات دلائے گا۔‏ مسیح اور اُس کے ساتھی خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہوں گے۔‏ یہ بادشاہت جنگ،‏ بیماری اور موت کا نام‌ونشان مٹا دے گی۔‏

  5. یہوواہ خدا نے یسوع کو زمین پر بھیجا اور یہ ظاہر کِیا کہ یسوع ہی مسیح ہے۔‏ یسوع مسیح نے خدا کی بادشاہت کے بارے میں تعلیم دی اور انسانوں کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔‏ پھر یہوواہ خدا نے اُسے روحانی ہستی کے طور پر زندہ کر دیا۔‏

  6. یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو آسمان پر تخت‌نشین کِیا۔‏ اُسی وقت اِس دُنیا کا آخری زمانہ شروع ہو گیا۔‏ یسوع مسیح کی راہنمائی میں اُس کے پیروکار خدا کی بادشاہت کی مُنادی کر رہے ہیں۔‏

  7. یہوواہ خدا کے کہنے پر یسوع مسیح کی بادشاہت تمام حکومتوں کو تباہ کر دے گی،‏ زمین پر فردوس لائے گی اور انسانوں سے گُناہ کا داغ مٹا دے گی۔‏ یہوواہ خدا کا نام پاک ٹھہرایا جائے گا اور یہ بات ہمیشہ کے لئے سچ ثابت ہو جائے گی کہ صرف یہوواہ خدا حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے۔‏