باب 17
حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟
بائبل کے یونانی صحیفوں میں باربار پولس رسول اور برنباس کا ذکر کِیا گیا ہے۔ وہ دونوں سفری نگہبان تھے یعنی وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے تھے۔ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ کیونکہ اُنہیں اپنے مسیحی بہنبھائیوں کی فکر تھی۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ پولس رسول نے برنباس سے کہا کہ ”آئیں، . . . بہن بھائیوں سے ملیں اور دیکھیں کہ اُن کا کیا حال ہے۔“ وہ بہنبھائیوں سے ملنے اور اُن کی حوصلہافزائی کرنے کے لئے سینکڑوں میل کا سفر کرتے تھے۔ (اعمال 15:36) آج ہمارے سفری نگہبان بھی اُن کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔
وہ ہماری حوصلہافزائی کرتے ہیں۔ ایک حلقے میں تقریباً 20 کلیسیائیں ہوتی ہیں اور حلقے کا نگہبان اُن کا دورہ کرتا ہے۔ وہ سال میں دو مرتبہ ہر کلیسیا میں جاتا ہے اور ایک ہفتہ اُس کے ساتھ گزارتا ہے۔ ہم حلقے کے نگہبانوں اور اُن کی بیویوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ جب وہ کلیسیاؤں کا دورہ کرتے ہیں تو وہ بڑوں اور بچوں سب سے ملتے ہیں اور اُن کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ مل کر مُنادی کا کام کرتے ہیں اور اُن لوگوں کے پاس جاتے ہیں جن کے ساتھ ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ حلقے کے نگہبان بزرگوں کے ساتھ کلیسیا کے ایسے افراد کے پاس بھی جاتے ہیں جنہیں حوصلہافزائی کی ضرورت ہے۔ اِس کے علاوہ وہ ہمارا حوصلہ بڑھانے کے لئے اجلاسوں اور اجتماعوں پر تقریریں پیش کرتے ہیں۔—اعمال 15:35۔
وہ ہم سب میں دلچسپی لیتے ہیں۔ حلقے کے نگہبان اِس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کلیسیائیں خدا کی خدمت میں کیا کر رہی ہیں۔ وہ کلیسیا کے بزرگوں اور خادموں سے ملتے ہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کلیسیا نے کس حد تک ترقی کی ہے۔ وہ بزرگوں اور خادموں کو مشورے بھی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہداریوں کو اچھی طرح سے نبھا سکیں۔ اِس کے علاوہ حلقے کے نگہبان کلیسیا کے پہلکاروں کی مدد بھی کرتے ہیں تاکہ وہ مُنادی کے کام میں اَور بھی کامیاب ہوں۔ وہ کلیسیا کے نئے افراد میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن سے واقف ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ واقعی ہر حلقے کا نگہبان ”خدمت کرنے میں [ہمارا] ہمخدمت“ ہے۔ (2-کرنتھیوں 8:23) ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اُن جیسا ایمان پیدا کریں اور اُن کی طرح پورے دل سے یہوواہ خدا کی خدمت کریں۔—عبرانیوں 13:7۔
-
حلقے کے نگہبان کلیسیاؤں کا دورہ کیوں کرتے ہیں؟
-
آپ حلقے کے نگہبان کے دورے سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟