باب 26
ہم اپنی عبادتگاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟
یہوواہ کے گواہوں کی عبادتگاہیں خدا کے نام سے جڑی ہوئی ہیں۔ اِس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اِنہیں صافستھری اور اچھی حالت میں رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے اور عبادت کا حصہ ہے۔
ہم سب عبادتگاہ کی صفائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر اجلاس کے بعد کچھ بہنبھائی عبادتگاہ کی ہلکیپھلکی صفائی کرتے ہیں۔ لیکن عموماً ہفتے میں ایک دفعہ اِس کی اچھی طرح سے صفائی کی جاتی ہے۔ کلیسیا کا ایک بزرگ یا خادم اِس کام کی نگرانی کرتا ہے۔ اکثر اُس کے پاس ایک فہرست ہوتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ کیاکیا کرنا ہے۔ کچھ لوگ شاید جھاڑ پونچھ کریں، کچھ ٹائلٹ صاف کریں، جھاڑو پوچا کریں، کھڑکیاں اور شیشے صاف کریں، کُرسیاں سیدھی کریں، کچرا پھینکیں یا پھر صحن کی صفائی کریں۔ سال میں کم سے کم ایک بار خاص صفائی کی جاتی ہے۔ بچوں کو بھی چھوٹے چھوٹے کام دئے جاتے ہیں تاکہ وہ عبادتگاہ کا احترام کرنا سیکھیں۔—واعظ 5:1۔
ہم مرمت کے کام میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ ہر سال عبادتگاہ کا تفصیلی معائنہ کِیا جاتا ہے اور پھر ضرورت کے مطابق اِس کی مرمت کی جاتی ہے۔ اِس طرح عبادتگاہ اچھی حالت میں رہتی ہے اور پیسوں کی بچت بھی ہوتی ہے۔ (2-تواریخ 24:13؛ 34:10) ایک ایسی عبادتگاہ جو صافستھری اور اچھی حالت میں ہے، خدا کی عبادت کرنے کے لئے بالکل مناسب جگہ ہے۔ جب ہم عبادتگاہ کی صفائی اور مرمت میں حصہ لیتے ہیں تو ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور اپنی عبادتگاہ کا احترام کرتے ہیں۔ (زبور 122:1) اِس کے علاوہ یہوواہ خدا کی بڑائی ہوتی ہے اور آس پڑوس کے لوگ ہمارے بارے میں اچھی رائے قائم کرتے ہیں۔—2-کرنتھیوں 6:3۔
-
ہمیں اپنی عبادتگاہوں کو اچھی حالت میں کیوں رکھنا چاہئے؟
-
عبادتگاہ کی صفائی کے لئے کونسے بندوبست کئے جاتے ہیں؟