باب 19
وفادار اور سمجھدار غلام کون ہے؟
اپنی موت سے کچھ دن پہلے یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے ایک اہم موضوع پر بات کی۔ اُنہوں نے ایک ایسے نشان کے بارے میں بتایا جس سے ظاہر ہوگا کہ وہ آسمان پر بادشاہ بن گئے ہیں اور دُنیا کا آخری زمانہ شروع ہو گیا ہے۔ پھر اُنہوں نے یہ اہم سوال اُٹھایا: ”وہ وفادار اور سمجھدار غلام اصل میں کون ہے جسے اُس کے مالک نے اپنے گھر کے غلاموں پر مقرر کِیا ہے تاکہ اُن کو صحیح وقت پر کھانا دے؟“ (متی 24:3، 45؛ مرقس 13:3، 4) یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یقین دِلایا کہ وہ آخری زمانے میں ایک ایسے غلام کو مقرر کریں گے جو سچے مسیحیوں کو روحانی خوراک یعنی خدا کا علم مہیا کرے گا۔ یہ غلام ایک ہی شخص نہیں بلکہ لوگوں کا ایک گروہ ہے۔ اِس گروہ میں کون لوگ شامل ہیں؟
وہ یسوع مسیح کے ممسوح پیروکاروں پر مشتمل ہے۔ ”وفادار اور سمجھدار غلام“ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہے جو یہوواہ خدا کے بندوں کو روحانی خوراک فراہم کرتی ہے۔ ہمیں اِس غلام کی بہت ضرورت ہے کیونکہ وہ ہر ایک کی ”ضرورت کے مطابق صحیح وقت پر کھانا“ دیتا ہے۔—لوقا 12:42۔
اُسے ”خدا کی کلیسیا“ کا اِنتظام سنبھالنے کی ذمہداری دی گئی ہے۔ (1-تیمتھیس 3:15) یسوع مسیح نے وفادار اور سمجھدار غلام کو یہ ذمہداری سونپی ہے کہ وہ زمین پر یہوواہ خدا کی تنظیم کا اِنتظام کرے۔ وہ تنظیم کے اثاثوں کی دیکھبھال کرتا ہے، مُنادی کے کام کے لئے ہدایات دیتا ہے اور ہماری کلیسیاؤں کے ذریعے ہمیں تعلیم دیتا ہے۔ وفادار اور سمجھدار غلام کتابوں اور رسالوں کے ذریعے اور اجلاسوں اور اجتماعوں کے ذریعے ہمیں صحیح وقت پر تعلیم مہیا کرتا ہے۔
غلام اِس لحاظ سے وفادار ہے کہ وہ بائبل کی سچائیوں پر قائم رہتا ہے اور دوسروں کو بھی یہ سچائیاں بتاتا ہے۔ وہ اِس لحاظ سے سمجھدار ہے کہ وہ عقلمندی سے اُس کام کو سنبھالتا ہے جو یسوع مسیح نے اُسے سونپا ہے۔ (اعمال 10:42) آجکل بہت سے لوگ پاک کلام کی سچائی کو قبول کر رہے ہیں اور وفادار اور سمجھدار غلام اُنہیں کثرت سے روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا وفادار اور سمجھدار غلام کو برکتوں سے نواز رہا ہے۔—یسعیاہ 60:22؛ 65:13۔
-
یسوع مسیح نے روحانی خوراک مہیا کرنے کی ذمہداری کس کو سونپی؟
-
غلام کس لحاظ سے وفادار اور سمجھدار ہے؟