سبق 4
آپ کیسے خدا کی بابت سیکھ سکتے ہیں
آپ بائبل پڑھنے سے یہوواہ کی بابت سیکھ سکتے ہیں۔ کافی عرصہ پہلے خدا نے اپنے خیالات کو تحریری شکل دینے کے لئے مخصوص آدمیوں کا انتخاب کِیا۔ اُن تحریروں کو بائبل کا نام دیا گیا ہے۔ آجکل ہم بائبل پڑھنے سے خدا کی بابت سیکھتے ہیں۔ بائبل کو یہوواہ کی باتوں یا پیغام پر مشتمل ہونے کی وجہ سے خدا کا کلام بھی کہا جاتا ہے۔ ہم بائبل کی باتوں کا یقین کر سکتے ہیں کیونکہ یہوواہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ ”خدا کا جھوٹ بولنا ممکن نہیں۔“ (عبرانیوں 6:18) خدا کے کلام میں سچائی پائی جاتی ہے۔—یوحنا 17:17۔
بائبل ہمارے لئے خدا کی طرف سے ایک بیشقیمت تحفہ ہے۔ یہ ایک شفیق باپ کی طرف سے اپنے بچوں کے نام ایک خط کی مانند ہے۔ یہ ہمیں زمین کے ایک شاندار جگہ—ایک فردوس میں تبدیل کئے جانے کے خدائی وعدے کی بابت بتاتی ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ اُس نے ماضی میں کیا کِیا ہے، وہ اِس وقت کیا کر رہا ہے اور وہ مستقبل میں اپنے وفادار بچوں کے لئے کیا کرے گا۔ یہ ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے اور خوشی حاصل کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔—2-تیمتھیس 3:16، 17۔
متی 10:8) اِس کے علاوہ، آپ مسیحی اجلاسوں پر بھی حاضر ہو سکتے ہیں۔ عبادت کے لئے جن جگہوں پر یہ اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں اُنہیں کنگڈم ہال کہا جاتا ہے۔ اگر آپ مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونگے تو آپ خدا کی بابت اپنے علم میں تیزی سے ترقی کریں گے۔
یہوواہ کے گواہ خدا کے دوست ہیں؛ وہ بائبل تعلیم کو سمجھنے کیلئے آپ کی مدد کرینگے۔ بس اُنہیں بتا دیں کہ آپ بائبل کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اِس کے لئے کوئی پیسہ نہیں لیتے۔ (آپ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں سے بھی اُس کی بابت سیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بائبل بیان کرتی ہے: ”خدا نے . . . زمینوآسمان کو پیدا کِیا۔“ (پیدایش 1:1) جب یہوواہ نے ”آسمان“ کو خلق کِیا تو اُس نے سورج کو بھی بنایا۔ پس یہ ہمیں خدا کی بابت کیا بتاتا ہے؟ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ یہوواہ بڑی قدرت والا ہے۔ صرف وہی سورج جیسی طاقتور چیزوں کو بنا سکتا ہے۔ اس سے ہمیں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یہوواہ صاحبِحکمت ہے کیونکہ سورج کو بنانے کے لئے بھی حکمت درکار تھی جو کہ ہمیں گرمی اور روشنی فراہم کرتا ہے مگر خود کبھی بھسم نہیں ہوتا۔
یہوواہ کی تخلیق ظاہر کرتی ہے کہ وہ ہم سے محبت رکھتا ہے۔ زمین پر پائے جانے والے مختلف قسم کے پھلوں کی بابت سوچیں۔ یہوواہ ہمارے لئے صرف ایک ہی قسم کا کوئی پھل فراہم کر سکتا تھا—یا شاید کوئی بھی نہیں۔ اِس کی بجائے، یہوواہ نے ہمیں مختلف شکل، سائز، رنگ اور ذائقے والے بیشمار پھل عطا کئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ نہ صرف شفیق بلکہ فیاض، بامروت اور مہربان خدا بھی ہے۔—زبور 104:24۔