مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 14

خدا کے دوست بدی سے کنارہ کرتے ہیں

خدا کے دوست بدی سے کنارہ کرتے ہیں

شیطان لوگوں کو بُرے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‏ جو شخص خدا کا دوست بننا چاہتا ہے اُسے اُن چیزوں سے نفرت کرنی چاہئے جن سے یہوواہ نفرت کرتا ہے۔‏ (‏زبور 97:‏10‏)‏ ذیل میں چند ایسے کام درج ہیں جن سے خدا کے دوست بچتے ہیں:‏

جنسی بدفعلی۔‏ ‏”‏تُو زنا نہ کرنا۔‏“‏ (‏خروج 20:‏14‏)‏ شادی سے پہلے جنسی تعلقات رکھنا بھی غلط ہے۔‏—‏1-‏کرنتھیوں 6:‏18‏۔‏

شراب‌نوشی۔‏ ‏’‏شرابی خدا کی بادشاہی کے وارث نہیں ہونگے۔‏‘‏—‏1-‏کرنتھیوں 6:‏10‏۔‏

قتل،‏ اسقاطِ‌حمل۔‏ ‏”‏تُو خون نہ کرنا۔‏“‏—‏خروج 20:‏13‏۔‏

چوری۔‏ ‏”‏تُو چوری نہ کرنا۔‏“‏—‏خروج 20:‏15‏۔‏

جھوٹ بولنا۔‏ یہوواہ ”‏جھوٹی زبان“‏ سے نفرت کرتا ہے۔‏—‏امثال 6:‏17‏۔‏

تشدد اور بےقابو غصہ۔‏ ‏”‏ظلم دوست سے [‏یہوواہ]‏ کو نفرت ہے۔‏“‏ (‏زبور 11:‏5‏)‏ ”‏اب جسم کے کام تو ظاہر ہیں .‏ .‏ .‏ غصہ۔‏“‏—‏گلتیوں 5:‏19،‏ 20‏۔‏

جؤا۔‏ ‏”‏لالچی .‏ .‏ .‏ سے صحبت نہ رکھو۔‏“‏—‏1-‏کرنتھیوں 5:‏11‏۔‏

نسلی اور طبقاتی نفرت۔‏ ‏”‏اپنے دشمنوں سے محبت رکھو اور اپنے ستانے والوں کے لئے دُعا کرو۔‏“‏—‏متی 5:‏43،‏ 44‏۔‏

ہماری بھلائی کے کام جن کا حکم خدا دیتا ہے۔‏ بُرے کاموں سے بچنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔‏ یہوواہ اور اُس کے گواہوں کی مدد سے آپ ایسے کام کرنے سے بچ سکتے ہیں جن سے خدا ناراض ہوتا ہے۔‏—‏یسعیاہ 48:‏17؛‏ فلپیوں 4:‏13؛‏ عبرانیوں 10:‏24،‏ 25‏۔‏