سبق 13
جادُومنتر اور جادُوگری بُرے کام ہیں
شیطان چاہتا ہے کہ آپ جادُومنتر کریں۔ بہتیرے لوگ خود کو نقصان سے بچانے کے لئے آباؤاجداد یا روحوں کے لئے قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ وہ عالمِارواح کی قوتوں کے ڈر سے ایسا کرتے ہیں۔ وہ جادوئی انگوٹھیاں اور کڑے پہنتے ہیں۔ وہ ایسی ”ادویات“ پیتے یا اپنے بدنوں پر لگاتے ہیں جنکی بابت یہ خیال کِیا جاتا ہے کہ ان میں جادوئی قوت ہے۔ بعض لوگ اپنے گھروں یا زمین کے اندر ایسی چیزیں چھپا دیتے ہیں جنکی بابت یہ خیال کِیا جاتا ہے کہ یہ بچانے والی قوت رکھتی ہیں۔ دیگر لوگ جادوئی ”دوا“ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اُنکے خیال میں یہ اُن کے کاروبار، امتحان یا اُنکی محبت کو کامیاب بنائے گی۔
یہوواہ کا دوست بننا شیطان کے خلاف بہترین تحفظ ہے۔ یہوواہ خدا اور اُس کے فرشتے شیطان اور اُس کے شیاطین سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ (یعقوب 2:19؛ مکاشفہ 12:9) یہوواہ اپنے دوستوں کے حق میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کا مشتاق ہے—وہ جو مکمل طور پر اُس کے وفادار ہیں۔—2-تواریخ 16:9۔
خدا کا کلام بیان کرتا ہے: ”تم . . . جادو منتر [نہ] کرنا۔“ یہوواہ جادُومنتر اور جادوگری کی مذمت کرتا ہے کیونکہ یہ کام ایک شخص کو براہِراست شیطان اِبلیس کی قوت کے زیرِاثر لا سکتے ہیں۔—احبار 19:26۔