مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 11

جھوٹے مذہب کو ردّ کریں!‏

جھوٹے مذہب کو ردّ کریں!‏

شیطان اور اُسکے شیاطین یہ نہیں چاہتے کہ آپ خدا کی خدمت کریں۔‏ اگر اُنکے بس میں ہو تو وہ ہر شخص کو خدا سے دُور کرنا چاہتے ہیں۔‏ وہ یہ کیسے کرتے ہیں؟‏ ایک طریقہ جھوٹا مذہب ہے۔‏ (‏2-‏کرنتھیوں 11:‏13-‏15‏)‏ جب کوئی مذہب بائبل سے سچائی کی تعلیم نہیں دیتا تو وہ جھوٹا ہے۔‏ جھوٹا مذہب جعلی نوٹ کی مانند ہے—‏جو دیکھنے میں اصلی لگتا ہے مگر اُسکی کوئی قدروقیمت نہیں ہوتی۔‏ یہ آپ کے لئے بہت زیادہ مشکل پیدا کر سکتا ہے۔‏

مذہبی جھوٹ سچائی کے خدا یہوواہ کو کبھی پسند نہیں آ سکتا۔‏ جب یسوع زمین پر تھا تو ایک مذہبی گروہ اُسے قتل کرنا چاہتا تھا۔‏ اُن کے خیال میں اُن کا پرستش کرنے کا طریقہ دُرست تھا۔‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏ہمارا باپ ایک ہے یعنی خدا۔‏“‏ کیا یسوع اِس بات سے متفق تھا؟‏ نہیں!‏ اُس نے اُن سے کہا:‏ ”‏تم اپنے باپ ابلیس سے ہو۔‏“‏ (‏ یوحنا 8:‏41،‏ 44‏)‏ آجکل بہتیرے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ خدا کی پرستش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ شیطان اور شیاطین کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں!‏—‏1-‏کرنتھیوں 10:‏20‏۔‏

ایک خراب پھل لانے والے درخت کی طرح جھوٹا مذہب بُرے کام کرنے والے لوگ پیدا کرتا ہے۔‏ لوگوں کے بُرے کاموں کی وجہ سے دُنیا مشکلات سے بھری پڑی ہے۔‏ اس میں بداخلاقی،‏ لڑائی‌جھگڑا،‏ چوری‌چکاری،‏ ظلم‌وستم،‏ قتل‌وغارت اور زنابالجبر پایا جاتا ہے۔‏ ایسے بُرے کام کرنے والے بیشتر لوگوں کا کسی نہ کسی مذہب سے تعلق ہے مگر اُن کا مذہب اُنہیں اچھے کام کرنے کی تحریک نہیں دیتا۔‏ جب تک وہ بُرے کام کرنا بند نہیں کر دیتے وہ خدا کے دوست نہیں بن سکتے۔‏—‏متی 7:‏17،‏ 18‏۔‏

جھوٹا مذہب لوگوں کو بُتوں سے دُعا کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔‏ خدا بُتوں سے دُعا کرنے سے منع کرتا ہے۔‏ یہ معقول بات ہے۔‏ اگر کوئی شخص آپ سے کبھی بات نہ کرے لیکن آپ کی تصویر سے باتیں کرے تو کیا آپ کو اچھا لگے گا؟‏ کیا وہ شخص آپ کا حقیقی دوست ہو سکتا ہے؟‏ نہیں،‏ وہ حقیقی دوست نہیں ہو سکتا۔‏ یہوواہ چاہتا ہے کہ لوگ کسی بےجان مورت یا تصویر کی بجائے اُس سے ہمکلام ہوں۔‏—‏خروج 20:‏4،‏ 5‏۔‏

جھوٹا مذہب یہ تعلیم دیتا ہے کہ جنگ کے دنوں میں دوسروں کو قتل کرنا درست ہے۔‏ یسوع نے کہا تھا کہ خدا کے دوست آپس میں محبت رکھینگے۔‏ ہم اپنے عزیزوں کو قتل نہیں کرتے۔‏ (‏یوحنا 13:‏35‏)‏ ہمارے لئے بُرے لوگوں کو قتل کرنا بھی غلط ہے۔‏ جب یسوع کے دُشمن اُسے گرفتار کرنے کیلئے آئے تو اُس نے اپنے شاگردوں کو اُسے بچانے کیلئے لڑائی کی اجازت نہیں دی تھی۔‏—‏متی 26:‏51،‏ 52‏۔‏

جھوٹا مذہب یہ تعلیم دیتا ہے کہ بدکار دوزخ کی آگ میں عذاب اُٹھائینگے۔‏ لیکن بائبل تعلیم دیتی ہے کہ گُناہ موت کا باعث بنتا ہے۔‏ (‏رومیوں 6:‏23‏)‏ یہوواہ محبت کرنے والا خدا ہے۔‏ کیا محبت کرنے والا خدا لوگوں کو دائمی عذاب میں رکھے گا؟‏ ہرگز نہیں!‏ فردوس میں،‏ ایک ہی مذہب ہوگا،‏ وہ مذہب جسے یہوواہ پسند کرتا ہے۔‏ (‏مکاشفہ 15:‏4‏)‏ شیطانی جھوٹ پر مبنی تمام مذاہب ختم ہو جائیں گے۔‏