مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 3

آپکو خدا کی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے

آپکو خدا کی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے

خدا کا دوست بننے کیلئے آپکو اُسکی بابت سیکھنے کی ضرورت ہے۔‏ کیا آپکے دوست آپکا نام جانتے اور اسے استعمال کرتے ہیں؟‏ وہ ایسا کرتے ہیں۔‏ خدا بھی چاہتا ہے کہ آپ اُسکا نام جانیں اور اُسے استعمال کریں۔‏ خدا کا نام یہوواہ ہے۔‏ (‏زبور 83:‏18؛‏ متی 6:‏9‏)‏ آپکو اُسکی پسند اور ناپسند کی بابت بھی سیکھنا چاہئے۔‏ آپکو اُسکے دوستوں اور دُشمنوں کی بابت جاننے کی ضرورت ہے۔‏ کسی کو پوری طرح جاننے کیلئے کچھ وقت لگتا ہے۔‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ یہوواہ کی بابت سیکھنے کیلئے وقت نکالنا دانشمندی کی بات ہے۔‏—‏افسیوں 5:‏15،‏ 16‏۔‏

خدا کے دوست وہی کام کرتے ہیں جس سے وہ خوش ہوتا ہے۔‏ اپنے دوستوں کی بابت سوچیں۔‏ اگر آپ اُن کیساتھ اچھا برتاؤ نہیں کرتے اور ایسے کام کرتے ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے تو کیا وہ آپ سے دوستی رکھیں گے؟‏ ہرگز نہیں!‏ اسی طرح اگر آپ خدا سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی وہی کام کرنے کی ضرورت ہے جن سے وہ خوش ہوتا ہے۔‏—‏یوحنا 4:‏24‏۔‏

تمام مذاہب خدا کیساتھ دوستی کا سبب نہیں بنتے۔‏ خدا کے قریبی دوست،‏ یسوع نے دو راستوں کا ذکر کِیا تھا۔‏ ایک راستہ کشادہ ہے جس پر لاتعداد لوگ رواں‌دواں ہیں۔‏ یہ راستہ تباہی کی طرف جاتا ہے۔‏ دوسرا راستہ تنگ ہے اور اُس پر بہت تھوڑے لوگ چل رہے ہیں۔‏ یہ راستہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف جاتا ہے۔‏ اِسکا یہ مطلب ہے کہ اگر آپ خدا سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو آپکو اُسکی پرستش کا دُرست طریقہ سیکھنا چاہئے۔‏—‏متی 7:‏13،‏ 14‏۔‏