مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 1

خدا آپکو دوستی کی دعوت دیتا ہے

خدا آپکو دوستی کی دعوت دیتا ہے

خدا چاہتا ہے کہ آپ اُسکے دوست بنیں۔‏ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کائنات کی سب سے بڑی ہستی کے دوست بن سکتے ہیں؟‏ پُرانے زمانے میں ابرہام خدا کا دوست کہلایا تھا۔‏ (‏یعقوب 2:‏23‏)‏ بائبل میں ایسے اَور لوگوں کا بھی ذکر کِیا گیا ہے جن میں سے بیشتر نے خدا کیساتھ دوستی سے لطف اُٹھایا تھا اور اُنہیں بڑی برکات حاصل ہوئی تھیں۔‏ آجکل،‏ تمام دُنیا سے لوگ خدا کے دوست بن گئے ہیں۔‏ آپ بھی خدا کے دوست بن سکتے ہیں۔‏

کسی انسان کا دوست بننے کی نسبت خدا کا دوست بننا زیادہ بہتر ہے۔‏ خدا اپنے وفادار دوستوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔‏ (‏زبور 18:‏25‏)‏ خدا کا دوست بننا دولتمند بننے سے کہیں بہتر ہے۔‏ جب کوئی دولتمند مرتا ہے تو اُسکی دولت دوسروں کے پاس چلی جاتی ہے۔‏ تاہم،‏ خدا کیساتھ دوستی رکھنے والوں کے پاس ایسا خزانہ ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔‏—‏متی 6:‏19‏۔‏

بعض لوگ شاید آپ کو خدا کی بابت سیکھنے سے روکنے کی کوشش کریں۔‏ آپکے بعض دوست اور خاندان کے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔‏ (‏متی 10:‏36،‏ 37‏)‏ اگر دوسرے آپکا مذاق اُڑاتے ہیں یا آپکو دھمکاتے ہیں تو خود سے پوچھیں،‏ ’‏مَیں انسان یا خدا میں سے کس کو خوش کرنا چاہتا ہوں؟‏‘‏ ذرا سوچیں:‏ اگر کوئی آپ سے کہے کہ کھانا چھوڑ دیں تو کیا آپ اُس کی بات مان لینگے؟‏ ہرگز نہیں!‏ آپکو زندہ رہنے کیلئے خوراک کی ضرورت ہے۔‏ مگر خدا آپ کو ہمیشہ تک زندہ رکھ سکتا ہے!‏ پس کسی کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ آپکو خدا کا دوست بننے سے روکے۔‏—‏یوحنا 17:‏3‏۔‏