مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 9

خدا کے دوست کون ہیں؟‏

خدا کے دوست کون ہیں؟‏

یسوع مسیح یہوواہ کا بیٹا اور اُس کا سب سے قریبی اور عزیز دوست ہے۔‏ زمین پر اپنی انسانی زندگی سے پہلے،‏ یسوع آسمان پر ایک طاقتور روحانی مخلوق کے طور پر رہتا تھا۔‏ (‏یوحنا 17:‏5‏)‏ اس کے بعد وہ لوگوں کو خدا کی بابت سچائی کی تعلیم دینے کے لئے زمین پر آیا۔‏ (‏یوحنا 18:‏37‏)‏ اُس نے فرمانبردار انسانوں کو گُناہ اور موت سے بچانے کے لئے اپنی انسانی زندگی بھی قربان کر دی۔‏ (‏رومیوں 6:‏23‏)‏ اس وقت یسوع خدا کی بادشاہت یعنی آسمانی حکومت کا بادشاہ ہے جو اس زمین کو فردوس بنا دیگی۔‏—‏مکاشفہ 19:‏16‏۔‏

فرشتے بھی خدا کے دوست ہیں۔‏ فرشتوں نے اپنی زندگیوں کا آغاز زمین پر انسانوں کے طور پر نہیں کِیا تھا۔‏ خدا نے زمین کو بنانے سے پہلے اُنہیں آسمان پر خلق کِیا تھا۔‏ (‏ایوب 38:‏4-‏7‏)‏ فرشتوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔‏ (‏دانی‌ایل 7:‏10‏)‏ خدا کے یہ آسمانی دوست چاہتے ہیں کہ لوگ یہوواہ کی بابت سچائی سیکھیں۔‏—‏مکاشفہ 14:‏6،‏ 7‏۔‏

زمین پر بھی خدا کے دوست ہیں؛‏ خدا اُنہیں اپنے گواہ کہتا ہے۔‏ عدالت میں ایک گواہ وہی کچھ بتاتا ہے جو وہ کسی شخص یا چیز کے بارے میں جانتا ہے۔‏ یہوواہ کے گواہ یہوواہ اور اُس کے مقصد کی بابت جو کچھ جانتے ہیں وہ دوسروں کو بتاتے ہیں۔‏ (‏یسعیاہ 43:‏10‏)‏ فرشتوں کی طرح،‏ گواہ بھی یہوواہ کی بابت سچائی سیکھنے کیلئے آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‏ وہ چاہتے ہیں کہ آپ بھی خدا کے دوست بن جائیں۔‏