سبق 8
خدا کے دُشمن کون ہیں؟
خدا کا سب سے بڑا دُشمن شیطان اِبلیس ہے۔ یہ ایک روحانی مخلوق ہے جس نے یہوواہ کے خلاف بغاوت کی تھی۔ شیطان ہمیشہ خدا کی مخالفت کرتا رہتا ہے اور انسانوں کیلئے بڑے مسائل پیدا کرتا ہے۔ شیطان بدکار ہے۔ وہ جھوٹا اور خونی بھی ہے۔—یوحنا 8:44۔
دوسرے روحانی مخلوق بھی خدا کے خلاف شیطان کی بغاوت میں شامل ہو گئے۔ بائبل اُنہیں شیاطین کہتی ہے۔ شیطان کی طرح، شیاطین بھی انسانوں کے دُشمن ہیں۔ وہ لوگوں کو نقصان پہنچا کر خوش ہوتے ہیں۔ (متی 9:32، 33؛ 12:22) یہوواہ شیطان اور اُس کے شیاطین کو ہمیشہ کیلئے تباہوبرباد کر دے گا۔ اب اُن کے پاس انسانوں کو تکلیف پہنچانے کیلئے بہت تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے۔—مکاشفہ 12:12۔
اگر آپ خدا کے دوست بننا چاہتے ہیں تو آپکو وہ کام نہیں کرنے چاہئیں جو شیطان آپ سے کروانا چاہتا ہے۔ شیطان اور شیاطین یہوواہ سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ خدا کے دُشمن ہیں اور وہ آپکو بھی خدا کا دُشمن بنانا چاہتے ہیں۔ آپکو انتخاب کرنا ہوگا کہ آپ شیطان یا یہوواہ، دونوں میں سے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپکو خدا کی مرضی پوری کرنے کا انتخاب کرنا چاہئے۔ شیطان کے پاس لوگوں کو دھوکا دینے کے کئی طریقے اور ڈھنگ ہیں۔ زیادہتر لوگ اُس کے فریب میں آ رہے ہیں۔—مکاشفہ 12:9۔