سبق 15
خدا کے دوست نیک کام کرتے ہیں
جب آپ کسی دوست کو پسند کرتے اور اُس کا احترام کرتے ہیں تو آپ اُس کی مانند بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ بائبل بیان کرتی ہے، ”[یہوواہ] نیک اور راست ہے۔“ (زبور 25:8) خدا کا دوست بننے کیلئے ہمیں بھی نیک اور راست ہونا چاہئے۔ بائبل بیان کرتی ہے: ”پس عزیز فرزندوں کی طرح خدا کی مانند بنو۔ اور محبت سے چلو۔“ (افسیوں 5:1، 2) ایسا کرنے کے چند طریقے حسبِذیل ہیں:
دوسروں کی مدد کریں۔ ”سب کیساتھ نیکی کریں۔“—گلتیوں 6:10۔
محنت کریں۔ ”چوری کرنے والا پھر چوری نہ کرے بلکہ اچھا پیشہ اختیار کرکے ہاتھوں سے محنت کرے۔“—افسیوں 4:28۔
جسمانی اور اخلاقی طور پر پاکصاف رہیں۔ ”آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جسمانی اور روحانی آلودگی سے پاک کریں اور خدا کے خوف کیساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہنچائیں۔“—2-کرنتھیوں 7:1۔
دوسروں کے لئے محبت دکھائیں۔ ”آؤ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں کیونکہ محبت خدا کی طرف سے ہے۔“—1-یوحنا 4:7۔
ملکی قانون کی پابندی کریں۔ ”ہر شخص [حکومت] کا تابعدار رہے . . . سب کا حق ادا کرو۔ جسکو خراج چاہئے خراج دو۔“—رومیوں 13:1، 7۔