مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باپ؛ والد

باپ؛ والد

ایک باپ کی کیا ذمے‌داریاں ہیں؟‏

اِست 6:‏6، 7؛‏ اِفِس 6:‏4؛‏ 1-‏تیم 5:‏8؛‏ عبر 12:‏9، 10

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 22:‏2؛‏ 24:‏1-‏4‏—‏اَبراہام اپنے بیٹے اِضحاق سے بہت پیار کرتے تھے اور اُنہوں نے اِضحاق کے لیے ایک ایسی بیوی ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جو یہوواہ کی عبادت کرتی ہو۔‏

    • متی 13:‏55؛‏ مر 6:‏3‏—‏لوگ یسوع کو ”‏بڑھئی کا بیٹا“‏ اور ”‏بڑھئی“‏ بھی کہتے تھے۔ اِس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یوسف نے اپنے بیٹے یسوع کو بھی وہ کام سکھایا جو وہ خود کرتے تھے۔‏

یہوواہ نے گھرانے میں ایک باپ کو جو ذمے‌داریاں دی ہیں، اُس کی وجہ سے اُس کے گھر والوں کو اُس سے محبت اور اُس کی عزت کیوں کرنی چاہیے؟‏

خر 20:‏12

متی 6:‏9 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ہوس 11:‏1،‏ 4‏—‏یہوواہ اِنسانی باپ کی اِتنی زیادہ عزت اور قدر کرتا ہے کہ اُس نے خود کو بھی ایک باپ سے تشبیہ دی ہے۔ یہوواہ ایک باپ کی طرح اپنے بندوں کو تعلیم دیتا ہے اور پیار سے اُن کا خیال رکھتا ہے۔‏

    • لُو 15:‏11-‏32‏—‏یسوع مسیح نے ایک باپ کی کہانی سنانے سے ظاہر کِیا کہ وہ اِنسانی والدوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اِس کہانی کے ذریعے اُنہوں نے سکھایا کہ اُن کا شفیق باپ یہوواہ اُن لوگوں کو معاف کرتا ہے جو دل سے توبہ کرتے ہیں۔‏