بُرا رویہ
مسیحیوں کو کس قسم کے بُرے رویے سے خبردار رہنا چاہیے؟
اَناپرستی
اَمثا 3:7؛ 26:12؛ روم 12:16 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-سمو 15:1-6—ابیسلّوم کو خود پر بہت مان تھا۔ اُنہوں نے چالاکی سے لوگوں کے دل اپنے باپ داؤد سے دُور کر کے اپنی طرف کر لیے۔
-
دان 4:29-32—بادشاہ نبوکدنضر بہت گھمنڈی تھا جس کی وجہ سے یہوواہ نے اُسے سزا دی۔
-
اِنسان کا ڈر
زبور 118:6؛ اَمثا 29:25؛ متی 10:28
-
بائبل سے مثالیں:
-
گن 13:25-33—دس اِسرائیلی جاسوس اِنسانوں کے ڈر کا شکار ہو گئے اور اُنہوں نے یہ ڈر پوری قوم میں بھی پھیلا دیا۔
-
متی 26:69-75—پطرس رسول نے اِنسانوں کے ڈر کی وجہ سے تین بار یسوع مسیح کو جاننے سے اِنکار کر دیا۔
-
بدزبانی؛ بدگمانی
-
بائبل سے مثال:
-
1-سمو 18:6-9؛ 20:30-34—بادشاہ ساؤل کو لگتا تھا کہ داؤد اُن کے وفادار نہیں ہیں اور یہی بات اُنہوں نے یونتن کے دل میں بھی ڈالنے کی کوشش کی۔
-
بزدلی
بغاوت؛ ضد
1-سمو 15:23؛ یرم 13:10؛ یہوداہ 4، 8، 10، 11
اِست 21:18-21؛ زبور 78:7، 8؛ یرم 7:23-27؛ زِک 7:11، 12؛ طِط 1:10 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-توا 36:11-17—صدقیاہ ایک بہت ہی ضدی اور بُرا بادشاہ تھا۔ اُس کی ضد اور ہٹدھرمی کی وجہ سے پوری قوم کو مصیبت اُٹھانی پڑی۔
-
اعما 19:8، 9—پولُس رسول نے اُن لوگوں کو مُنادی کرنا چھوڑ دی جو ہٹدھرمی سے بادشاہت کے پیغام کو رد کر رہے تھے۔
-
بےعزتی
”بےعزتی؛ توہین“ کو دیکھیں۔
بےوقوفی؛ نادانی
1-پطر 2:15 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 8:10-20—بنیاِسرائیل سموئیل کی یہ بات سننا ہی نہیں چاہ رہے تھے کہ ایک اِنسان کو اپنا بادشاہ بنانا کتنی بڑی بےوقوفی ہوگی۔
-
1-سمو 25:2-13، 34—نابال نے ایک جائز درخواست کو ٹھکرانے سے اپنی اور اپنے گھر کے سارے آدمیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔
-
پیسوں اور چیزوں سے پیار
متی 6:24؛ 1-تیم 6:10؛ عبر 13:5
1-یوح 2:15، 16 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
ایو 31:24-28—حالانکہ ایوب ایک امیر شخص تھے لیکن وہ پیسے سے زیادہ خدا سے محبت کرتے تھے۔
-
مر 10:17-27—ایک امیر آدمی اپنے مالودولت سے اِتنا پیار کرتا تھا کہ اُس نے اِن کی خاطر یسوع کا پیروکار بننے سے اِنکار کر دیا۔
-
تکبّر
”تکبّر“ کو دیکھیں۔
حد سے زیادہ نیک بننا؛ دوسروں پر نکتہچینی کرنا
واعظ 7:16؛ متی 7:1-5؛ روم 14:4، 10-13
یسع 65:5؛ لُو 6:37 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
متی 12:1-7—یسوع مسیح نے فریسیوں کا پردہ فاش کِیا جو خود کو بہت نیک سمجھتے تھے۔
-
لُو 18:9-14—یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے بتایا کہ خدا اُن لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتا جو خود کو بہت نیک سمجھتے ہیں۔
-
حسد؛ جلن
گل 5:26؛ طِط 3:3 کو بھی دیکھیں۔
”حسد؛ جلن“ کو دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 26:12-15—یہوواہ خدا نے اِضحاق کی محنت کے لیے اُنہیں برکت دی لیکن فِلسطینی یہ دیکھ کر اُن سے حسد کرنے لگے۔
-
1-سلا 21:1-19—بُرا بادشاہ اخیاب نبوت کے کھیت کا لالچ کرنے لگا۔ اِس کھیت کو پانے کے لیے اُس نے سازش رچی اور قتل جیسا گھناؤنا کام کِیا۔
-
رنجش؛ ناراضگی
1-سمو 30:6؛ اِفِس 4:31؛ کُل 3:19
یعقو 3:14 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثال:
-
عبد 10-14—یہوواہ نے ادومیوں کو سزا دی کیونکہ اُن کے دل میں اپنے اِسرائیلی بھائیوں کے لیے سخت رنجش تھی۔
-
سُستی؛ کاہلی
اَمثا 6:6-11؛ واعظ 10:18؛ روم 12:11
اَمثا 10:26؛ 19:15؛ 26:13 کو بھی دیکھیں۔
ظلم؛ سنگدلی
اِست 15:7، 8؛ متی 19:8؛ 1-یوح 3:17
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 42:21-24—یوسف کے بھائی اِس بات کو یاد کر کے پچھتانے لگے کہ اُنہوں نے اپنے بھائی یوسف پر بہت زیادہ ظلم کِیا تھا۔
-
مر 3:1-6—یسوع مسیح کو فریسیوں کی سنگدلی کو دیکھ کر بہت دُکھ ہوا۔
-
غرور؛ گھمنڈ
”غرور؛ گھمنڈ“ کو دیکھیں۔
غصہ
زبور 37:8، 9؛ اَمثا 29:22؛ کُل 3:8
اَمثا 14:17؛ 15:18 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 37:18، 19، 23، 24، 31-35—یوسف کے بھائیوں نے اُن پر حملہ کِیا، اُنہیں ایک غلام کے طور پر بیچ دیا اور اپنے باپ یعقوب کو یہ دھوکا دیا کہ اُس کا پیارا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔
-
پید 49:5-7—شمعون اور لاوی کو اُن کے غصے اور ظلم کی وجہ سے قصوروار ٹھہرایا گیا۔
-
1-سمو 20:30-34—بادشاہ ساؤل نے شدید غصے میں آ کر اپنے بیٹے یونتن کی بےعزتی کی اور اُسے مار ڈالنے کی کوشش کی۔
-
1-سمو 25:14-17—نابال داؤد کے آدمیوں پر چیخنے چلّانے اور اُن کی بےعزتی کرنے لگا۔ اِس طرح اُس نے اپنی اور اپنے گھر کے سارے آدمیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔
-
نفرت
اَمثا 10:12؛ طِط 3:3؛ 1-یوح 4:20
گن 35:19-21؛ متی 5:43، 44 کو بھی دیکھیں۔
لالچ
”لالچ“ کو دیکھیں۔
لڑائی جھگڑا
اَمثا 26:20؛ فِل 2:3؛ 1-تیم 3:2، 3؛ طِط 3:2؛ یعقو 3:14-16
اَمثا 15:18؛ 17:14؛ 27:15؛ یعقو 3:17، 18 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 13:5-9—اَبراہام اور لُوط کے چرواہوں کے بیچ جھگڑے ہونے لگے۔ لیکن اَبراہام نے صلح برقرار رکھی۔
-
قُضا 8:1-3—اِفرائیم کے آدمیوں نے قاضی جدعون کے ساتھ جھگڑا شروع کرنے کی کوشش کی۔ لیکن جدعون نے خاکساری ظاہر کی جس کی وجہ سے اُن میں صلح قائم رہی۔
-
منافقت؛ ریاکاری
”منافقت؛ ریاکاری؛ دھوکےبازی“ کو دیکھیں۔