بُرا سلوک
جب دوسرے ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرتے ہیں تو شاید ہمیں کیسا لگے؟
زبور 69:20؛ اَمثا 18:14؛ واعظ 4:1-3؛ ملا 2:13-16؛ کُل 3:21
بائبل سے مثالیں:
2-سمو 10:1-5—داؤد خاص طور پر اپنے اُن فوجیوں کے ساتھ بڑی شفقت سے پیش آئے جنہیں دُشمنوں نے زخمی تو نہیں کِیا لیکن اُن کی بہت بےعزتی کی۔
2-سمو 13:6-19—جب امنون نے تَمر کی عزت لُوٹی اور اُنہیں رُسوا کِیا تو تَمر نے اپنے چوغے کو پھاڑا اور روتی ہوئی وہاں سے چلی گئیں۔
ہم کیسے جانتے ہیں کہ جب کوئی ہمارے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے تو یہوواہ اِسے دیکھ رہا ہوتا ہے اور قدم اُٹھاتا ہے؟
ایو 34:21، 22؛ زبور 37:8، 9؛ یسع 29:15، 19-21؛ روم 12:17-21
زبور 63:6، 7 کو بھی دیکھیں۔
بائبل سے مثالیں:
1-سمو 25:3، 14-17، 21، 32-38—نابال نے داؤد اور اُن کے آدمیوں کی بےعزتی کی اور اِس طرح اپنے گھر میں رہنے والے ہر آدمی کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ بعد میں یہوواہ نے نابال کو اِس کی سزا دی اور وہ مر گیا۔
یرم 20:1-6، 9، 11-13—یرمیاہ اُس وقت بہت بےحوصلہ ہو گئے جب فشحور کاہن نے اُنہیں مارا پیٹا اور اُن کے پاؤں کاٹھ میں ٹھونک دیے۔ یرمیاہ کو اِس وجہ سے بہت بےعزتی محسوس ہوئی۔ لیکن یہوواہ نے اپنے نبی کا حوصلہ بڑھایا اور اُسے بچایا۔