مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

بچے؛ نوجوان

بچے؛ نوجوان

خدا کی نظر میں بچے اور نوجوان

یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ کی نظر میں بچے اور نوجوان بہت قیمتی ہیں؟‏

اِست 6:‏6، 7؛‏ 14:‏28، 29؛‏ زبور 110:‏3؛‏ 127:‏3-‏5؛‏ 128:‏3، 4؛‏ یعقو 1:‏27

ایو 29:‏12؛‏ زبور 27:‏10؛‏ اَمثا 17:‏6 کو بھی دیکھیں۔‏

‏”‏خاندان؛ گھرانہ‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 1:‏27، 28‏—‏یہوواہ چاہتا تھا کہ اِنسان زمین کو اپنی اولاد سے بھر دیں۔‏

    • پید 9:‏1‏—‏نوح کے زمانے میں طوفان آنے کے بعد یہوواہ نے نوح اور اُن کے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ زمین کو اپنی اولاد سے بھر دیں۔‏

    • پید 33:‏5‏—‏یعقوب اپنے بچوں کو یہوواہ کی طرف سے نعمت خیال کرتے تھے۔‏

    • مر 10:‏13-‏16‏—‏یسوع نے بچوں کے ساتھ پیار سے پیش آنے سے ثابت کِیا کہ اُن کا آسمانی باپ بھی بچوں سے بہت پیار کرتا ہے۔‏

یہوواہ اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرتے یا اُن کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں؟‏

خر 22:‏22-‏24؛‏ اِست 10:‏17، 18؛‏ زبور 10:‏14، 15

پاک کلام کے کن اصولوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیں بچوں سے ایسے کاموں کی توقع نہیں کرنی چاہیے جو صرف بڑے ہی کر سکتے ہیں؟‏

گن 1:‏3؛‏ 1-‏کُر 13:‏11

  • بائبل سے مثال:‏

    • پید 33:‏12-‏14‏—‏جب یعقوب اپنے خاندان کے ساتھ سفر کر رہے تھے تو اُنہوں نے رفتار کو آہستہ رکھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ بچے بڑوں کی طرح تیز تیز نہیں چل سکتے۔‏

کیا خدا اُن دُکھوں اور تکلیفوں کا قصوروار ہے جن کا سامنا بچوں کو کرنا پڑتا ہے؟‏

ایو 34:‏10؛‏ یعقو 1:‏13؛‏ 1-‏یوح 5:‏19

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 5:‏18،‏ 20،‏ 23-‏25‏—‏یسوع نے بتایا کہ ہم گُناہ کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔‏

    • روم 5:‏12‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ دُنیا میں گُناہ اور موت کیسے آئی۔‏

یہوواہ نے ہر طرح کے دُکھ اور تکلیف کے ختم ہونے کے حوالے سے ہمیں کس بات کا یقین دِلایا ہے؟‏

اگر ہمارے بچپن میں ہمارے ماں باپ نے ہمارے لیے اچھی مثال قائم نہیں کی تھی یا اُنہوں نے ہمارے ساتھ بُرا سلوک کِیا تھا تو کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ ہم دوسروں سے کم‌تر ہیں یا ہم بھی اُن جیسی ہی غلطیاں کریں گے؟‏

اِست 24:‏16؛‏ حِز 18:‏1-‏3،‏ 14-‏18

اِست 30:‏15، 16 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏سلا 18:‏1-‏7؛‏ 2-‏توا 28:‏1-‏4‏—‏حالانکہ حِزقیاہ کے باپ بہت بُرے تھے اور اُنہوں نے اپنے کچھ بچوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا لیکن حِزقیاہ بہت اچھے بادشاہ بنے اور وہ یہوواہ کے وفادار تھے۔‏

    • 2-‏سلا 21:‏19-‏26؛‏ 22:‏1، 2‏—‏حالانکہ یوسیاہ کا باپ امون بہت بُرا بادشاہ تھا لیکن یوسیاہ اُس کی بُری مثال پر نہیں چلے۔‏

    • 1-‏کُر 10:‏11، 12‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ ہم دوسروں کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں اور اِنہیں دُہرانے سے بچ سکتے ہیں۔‏

    • فِل 2:‏12، 13‏—‏پولُس رسول نے مسیحیوں کو یاد دِلایا کہ اُنہیں نجات حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔‏

بچوں اور نوجوانوں کی ذمے‌داریاں

اگر یہوواہ کی عبادت کرنے والے کچھ والدین کے بچے ابھی بھی اُن کے ساتھ رہ رہے ہیں تو یہوواہ اُن کے بچوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟‏

1-‏کُر 7:‏14

  • بائبل سے مثال:‏

    • پید 19:‏12،‏ 15‏—‏فرشتوں نے اِس وجہ سے بھی لُوط کی بیٹیوں کی جان بچائی کیونکہ اُن کا باپ یہوواہ کا وفادار تھا۔‏

اگر ایک ماں باپ کی یہوواہ کے ساتھ پکی دوستی ہے تو کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ اُن کے بچوں کی بھی خودبخود خدا سے اچھی دوستی ہو جائے گی؟‏

اَمثا 20:‏11؛‏ حِز 18:‏5،‏ 10-‏13

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • احبا 10:‏1-‏3،‏ 8، 9‏—‏ہارون کے بیٹوں کو غالباً شراب کے نشے میں ہونے کی وجہ سے موت کی سزا ملی۔‏

    • 1-‏سمو 8:‏1-‏5‏—‏حالانکہ سموئیل بہت اچھے نبی تھے لیکن اُن کے بیٹے بہت بُرے کام کر رہے تھے۔‏

جو بچے اور نوجوان یہوواہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں، اُنہیں کیا کرنا چاہیے؟‏

بچوں اور نوجوانوں کو عبادتوں پر کیوں جانا چاہیے؟‏

اِست 31:‏12، 13؛‏ عبر 10:‏24، 25

  • بائبل سے مثال:‏

    • متی 15:‏32-‏38‏—‏یسوع مسیح جن لوگوں کو تعلیم دیتے تھے، اُن میں بچے بھی شامل تھے۔‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ چاہتا ہے کہ بچے اور نوجوان اُس کی عبادت کریں؟‏

زبور 8:‏2؛‏ 148:‏12، 13

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 17:‏4،‏ 8-‏10،‏ 41، 42،‏ 45-‏51‏—‏جب داؤد چھوٹے ہی تھے تو یہوواہ نے اُن کے ذریعے ایک ظالم فوجی کو مار ڈالا تاکہ یہوواہ کے نام کی بڑائی ہو۔‏

    • 2-‏سلا 5:‏1-‏15‏—‏یہوواہ نے ایک چھوٹی اِسرائیلی لڑکی کے ذریعے ایک غیراِسرائیلی فوجی افسر کو یہ موقع دیا کہ وہ اُس کے بارے میں جانے۔‏

    • متی 21:‏15، 16‏—‏جب بچے یسوع کے لیے احترام دِکھاتے ہوئے اُن کی تعریف کر رہے تھے تو یسوع نے اِس بات کی بہت قدر کی۔‏

اگر غیر ایمان والدین کے بچے ابھی بھی اُن کے ساتھ رہ رہے ہیں تو یہوواہ اُن کے بچوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • گن 16:‏25، 26،‏ 32، 33‏—‏جب کچھ آدمیوں نے موسیٰ نبی اور کاہنِ‌اعظم ہارون کے خلاف بغاوت کی تو یہوواہ نے اِن آدمیوں کے اُن گھر والوں کو بھی سزا دی جنہوں نے اُن کا ساتھ دیا تھا۔‏

    • گن 26:‏10، 11‏—‏یہوواہ نے قورح کو مار ڈالا لیکن اُس کے بیٹوں کو نہیں کیونکہ وہ یہوواہ کے وفادار تھے۔‏

بچوں اور نوجوانوں کو سوچ سمجھ کر دوست کیوں بنانے چاہئیں؟‏

یہوواہ کی عبادت کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو کس طرح کے دوست ڈھونڈنے چاہئیں؟‏

2-‏تیم 2:‏22

‏”‏دوست؛ دوستی‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏