بےحوصلہ
یہوواہ کے بندوں کے لیے بےحوصلہ ہو جانا خطرناک کیوں ہو سکتا ہے؟
ہم یہ پکا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ اُس وقت ہماری مدد کرتا ہے جب ہم بےحوصلہ ہو جاتے ہیں؟
زبور 23:1-6؛ 113:6-8؛ یسع 40:11؛ 41:10، 13؛ 2-کُر 1:3، 4
-
بائبل سے مثالیں:
-
متی 11:28-30—یسوع ہو بہو اپنے باپ کی طرح ہیں۔ وہ بہت شفیق ہیں اور دوسروں کو تازہدم کرتے ہیں۔
-
متی 12:15-21—یسعیاہ 42:1-4 میں لکھی پیشگوئی کے مطابق یسوع مسیح بےحوصلہ لوگوں کے ساتھ بہت پیار اور نرمی سے پیش آئے۔
-
کچھ ایسی تسلی بھری آیتیں جن کی مدد سے ہم اُن باتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے ہم بےحوصلہ ہو سکتے ہیں۔
”تسلی“ کو دیکھیں۔
ہمیں دوسروں کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کیوں کرنی چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
گن 32:6-15—دس جاسوسوں نے اپنی باتوں سے بنیاِسرائیل کو بےحوصلہ کر دیا اور اِس وجہ سے پوری قوم کو نقصان اُٹھانا پڑا۔
-
2-توا 15:1-8—یہوواہ کی طرف سے ملنے والے پیغام کو سُن کر بادشاہ آسا میں دلیری پیدا ہوئی اور وہ ملک سے بُتپرستی کو ختم کر پائے۔
-