تسلی
مایوسی سے نمٹنے کے لیے پاک کلام سے کچھ تسلی بھری آیتیں
فکریں؛ پریشانی
”فکریں؛ پریشانی“ کو دیکھیں۔
تلخی؛ غصہ
کچھ لوگ کسی مسئلے کی وجہ سے یا پھر ایک کے بعد ایک آنے والی مشکل کی وجہ سے تلخ ہو جاتے ہیں۔
زبور 142:4؛ واعظ 4:1؛ 7:7 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
رُوت 1:11-13، 20—نعومی بیوہ تھیں اور اُن کے دونوں بیٹے فوت ہو گئے تھے۔ اُنہیں لگ رہا تھا جیسے یہوواہ نے اُنہیں چھوڑ دیا ہے۔
-
ایو 3:1، 11، 25، 26؛ 10:1—ایوب نے اپنے دس بچوں اور مالودولت کو کھو دیا اور وہ شدید بیمار ہو گئے۔ اِن سب باتوں کی وجہ سے وہ بہت تلخ ہو گئے۔
-
-
تسلی بھری آیتیں:
-
تسلیبخش واقعات:
-
رُوت 1:6، 7، 16-18؛ 2:2، 19، 20؛ 3:1؛ 4:14-16—نعومی کی تلخی اُس وقت خوشی میں بدل گئی جب وہ اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لوٹ گئیں، اُنہوں نے اُن کی طرف سے ملنے والے مدد کو قبول کِیا اور خود بھی دوسروں کی مدد کی۔
-
ایو 42:7-16؛ یعقو 5:11—ایوب ثابتقدمی سے اپنے ایمان پر قائم رہے اور اِس کے لیے یہوواہ نے اُنہیں بہت برکتیں دیں۔
-
کچھ لوگ دوسروں کے بُرے سلوک کی وجہ سے تلخ ہو جاتے ہیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 1:6، 7، 10، 13-16—حنّہ اپنی سوتن فننہ کے بُرے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی رہتی تھیں اور جب کاہنِاعظم عیلی نے اُنہیں غلط سمجھا تو تب بھی اُن کا دل بہت دُکھا۔
-
ایو 8:3-6؛ 16:1-5؛ 19:2، 3—ایوب کے تین دوستوں نے اُنہیں بہت بُرا بھلا کہا اور بِنا سچ جانے اُن پر اِلزام لگائے۔ اِس وجہ سے ایوب کا زخمی دل اَور درد سے بھر گیا۔
-
-
تسلی بھری آیتیں:
-
تسلیبخش واقعات:
-
1-سمو 1:9-11، 18—جب حنّہ نے یہوواہ کو دل کھول کر اپنے احساسات بتائے تو اُن کے دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا۔
-
ایو 42:7، 8، 10، 17—جب ایوب نے اپنے تین دوستوں کو معاف کر دیا تو یہوواہ نے پھر سے اُن کی زندگی خوشیوں سے بھر دی اور ایوب کی صحت بھی اچھی ہو گئی۔
-
شرمندگی کا بوجھ
عز 9:6؛ زبور 38:3، 4، 8؛ 40:12
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-سلا 22:8-13؛ 23:1-3—جب بادشاہ یوسیاہ اور لوگوں نے موسیٰ کی شریعت میں لکھی باتیں سنیں تو اُنہیں احساس ہوا کہ اُنہوں نے بہت بڑے گُناہ کیے ہیں۔
-
عز 9:10-15؛ 10:1-4—کاہن عزرا اور باقی لوگ اُس وقت شرمندگی کے بوجھ تلے دب گئے جب اُنہیں احساس ہوا کہ اُن کی قوم کے کچھ لوگوں نے غیرقوم عورتوں سے شادی کر کے یہوواہ کا دل دُکھایا ہے۔
-
لُو 22:54-62—جب پطرس رسول نے تین بار یسوع کو جاننے سے اِنکار کِیا تو وہ شرمندگی کے بوجھ تلے دب گئے۔
-
-
تسلی بھری آیتیں:
-
یسع 38:17؛ میک 7:18، 19 کو بھی دیکھیں۔
-
تسلیبخش واقعات:
-
2-توا 33:9-13، 15، 16—منسّی ملک یہوداہ کے بادشاہوں میں سب سے بُرے بادشاہ تھے۔ لیکن پھر اُنہوں نے اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور یہوواہ نے اُن پر رحم کِیا۔
-
لُو 15:11-32—یسوع مسیح نے ایک کھوئے ہوئے بیٹے کی مثال دے کر واضح کِیا کہ یہوواہ اُن لوگوں کو دل کھول کر اور مکمل طور پر معاف کر دیتا ہے جو دل سے توبہ کرتے ہیں۔
-
جب دوسرے ہماری اُمیدوں پر پورا نہیں اُترتے؛ ہمارا دل دُکھاتے ہیں یہاں تک کہ ہمیں دھوکا دیتے ہیں
”مایوسی؛ نااُمیدی؛ اُداسی“ کو دیکھیں۔
جب ہم اپنی خامیوں یا گُناہوں کی وجہ سے مایوس ہو جاتے ہیں
”مایوسی؛ نااُمیدی؛ اُداسی“ کو دیکھیں۔
جب ہمیں اِس بات پر شک ہوتا ہے کہ ہم کسی کام کے نہیں
”شک“ کو دیکھیں۔
جب ہم خود کو کسی مشکل ذمےداری کو نبھانے یا کسی مسئلے کو حل کرنے کے لائق نہیں سمجھتے
-
بائبل سے مثالیں:
-
خر 3:11؛ 4:10—جب یہوواہ نے موسیٰ سے کہا کہ وہ اُس کی طرف سے فِرعون سے بات کریں اور اُس کے بندوں کو مصر سے آزاد کرائیں تو موسیٰ کو لگا کہ وہ اِس ذمےداری کو نہیں نبھا سکیں گے۔
-
یرم 1:4-6—یہوواہ نے یرمیاہ کو یہ ذمےداری دی کہ وہ ہٹدھرم لوگوں کو سزا کا پیغام سنائیں۔ لیکن یرمیاہ کو لگا کہ وہ اِس کام کو کرنے کے لیے ناتجربہکار ہیں۔
-
-
تسلی بھری آیتیں:
-
تسلیبخش واقعات:
-
خر 3:12؛ 4:11، 12—یہوواہ بڑے صبر سے بار بار موسیٰ کو یہ یقین دِلاتا رہا کہ وہ اُس ذمےداری کو نبھانے میں اُن کی مدد کرے گا جو اُس نے اُنہیں دی ہے۔
-
یرم 1:7-10—یہوواہ نے یرمیاہ نبی سے کہا کہ وہ مت ڈریں کیونکہ وہ اُس مشکل ذمےداری کو نبھانے میں اُن کا ساتھ دے گا جو اُس نے اُنہیں دی ہے۔
-
حسد؛ جلن
”حسد؛ جلن“ کو دیکھیں۔
جب ہم بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے اُتنا نہیں کر پاتے جتنا ہم کرنا چاہتے ہیں
زبور 71:9، 18؛ واعظ 12:1-7
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-سلا 20:1-3—جب بادشاہ حِزقیاہ بیمار ہو گئے اور مرنے والے تھے تو وہ بہت روئے۔
-
فِل 2:25-30—اِپَفردِتُس اِس بات کی وجہ سے بہت دُکھی تھے کہ فِلپّی میں رہنے والے بہن بھائیوں کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔ وہ یہ سوچ کر پریشان ہو رہے تھے کہ کہیں وہ بہن بھائی یہ نہ سوچیں کہ وہ اپنی ذمےداری کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
-
-
تسلی بھری آیتیں:
-
تسلیبخش واقعات:
-
2-سمو 17:27-29؛ 19:31-38—بادشاہ داؤد برزِلّی کی بہت عزت کرتے تھے اور اُنہوں نے برزِلّی سے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ یروشلم چلیں۔ لیکن برزِلّی نے اِس دعوت کو قبول کرنے سے اِنکار کر دیا۔ اُنہوں نے خاکساری سے اِس بات کو تسلیم کِیا کہ بوڑھے ہونے کی وجہ سے وہ بادشاہ کے اِتنے کام نہیں آ سکیں گے۔
-
زبور 41:1-3، 12—جب بادشاہ داؤد بہت شدید بیمار ہو گئے تو اُنہیں پورا یقین تھا کہ یہوواہ اُن کی مدد کرے گا۔
-
مر 12:41-44—یسوع مسیح نے غریب بیوہ کے عطیے کے لیے اُس کی تعریف کی کیونکہ اُس نے اپنا سب کچھ یعنی اپنے سارے پیسے عطیے کے طور پر دے دیے۔
-
جب ہم دوسروں کے بُرے سلوک کی وجہ سے دُکھی رہتے ہیں
”بُرا سلوک“ کو دیکھیں۔
شدید ڈر اور خوف
”ڈر؛ خوف“ کو دیکھیں۔
اذیت
”اذیت؛ مخالفت“ کو دیکھیں۔