مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

تعصب

تعصب

کیا خدا کسی کو اُس کے رنگ، نسل یا پیسے کی وجہ سے دوسروں سے بہتر خیال کرتا ہے؟‏

اعما 17:‏26، 27؛‏ روم 3:‏23-‏27؛‏ گل 2:‏6؛‏ 3:‏28

  • بائبل سے مثال:‏

    • یوح 8:‏31-‏40‏—‏کچھ یہودیوں کو اِس بات پر بڑا فخر تھا کہ وہ اَبراہام کی اولاد ہیں۔ لیکن یسوع مسیح نے اُنہیں صاف صاف بتایا کہ اُن کے کام بالکل اَبراہام جیسے نہیں ہیں۔‏

کیا یہ سوچنا واقعی جائز ہے کہ ہم کسی دوسری نسل یا ملک کے لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں؟‏

یوح 3:‏16؛‏ روم 2:‏11

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یُوناہ 4:‏1-‏11‏—‏یہوواہ نے بڑے صبر سے یُوناہ نبی کو نِینوہ کے لوگوں پر رحم کرنا سکھایا جو یُوناہ سے فرق قوم کے تھے۔‏

    • اعما 10:‏1-‏8،‏ 24-‏29،‏ 34، 35‏—‏پطرس رسول نے سیکھا کہ اُنہیں غیرقوم سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو ناپاک نہیں سمجھنا چاہیے۔ اِس لیے پطرس نے کُرنیلیُس اور اُن کے گھرانے کی مدد کی تاکہ وہ یہوواہ کے بارے میں سیکھیں۔ یہ وہ پہلے غیریہودی لوگ تھے جو مسیحی بنے۔‏

اگر ایک مسیحی دولت‌مند ہے تو کیا اُسے خود کو دوسروں سے زیادہ اہم سمجھنا چاہیے؟‏

1-‏تیم 6:‏17، 18؛‏ یعقو 2:‏2-‏4

اِست 8:‏12-‏14؛‏ یرم 9:‏23، 24 کو بھی دیکھیں۔‏

اگر ایک شخص نگہبان ہے تو کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ وہ دوسروں سے زیادہ اہم ہے اور وہ جیسے چاہے دوسروں کے ساتھ پیش آ سکتا ہے؟‏

2-‏کُر 1:‏24؛‏ 1-‏پطر 5:‏2، 3

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اِست 17:‏18-‏20‏—‏یہوواہ نے بنی‌اِسرائیل پر حکمرانی کرنے والے بادشاہوں کو آگاہ کِیا تھا کہ وہ خود کو اُس کے بندوں سے بڑا نہ سمجھیں اور نہ ہی اُنہیں حقیر جانیں بلکہ یہ یاد رکھیں کہ وہ سب اُس کے بھائی ہیں۔‏

    • مر 10:‏35-‏45‏—‏یسوع مسیح نے اپنے رسولوں کی سوچ کو درست کِیا کیونکہ رسولوں کا دھیان اِختیار حاصل کرنے پر بہت زیادہ تھا۔‏

یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ ایک شخص سے خوش ہے یا نہیں؟‏

کیا مسیحیوں کو ایسے احتجاج میں حصہ لینا چاہیے جو حکومت کے کسی قانون کو بدلنے کے لیے کیے جاتے ہیں؟‏

اِفِس 6:‏5-‏9؛‏ 1-‏تیم 6:‏1، 2

  • بائبل سے مثال:‏

    • یوح 6:‏14، 15‏—‏حالانکہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ یسوع مسیح اُن کی قوم کے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے بادشاہ بن جائیں لیکن یسوع مسیح نے ایسا کرنے سے اِنکار کر دیا۔‏