مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

توبہ

توبہ

سبھی اِنسانوں کو اپنے گُناہوں سے توبہ کرنے اور یہوواہ سے معافی مانگنے کی ضرورت کیوں ہے؟‏

روم 3:‏23؛‏ 5:‏12؛‏ 1-‏یوح 1:‏8

اعما 26:‏20 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 18:‏9-‏14‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے اِس بات کو واضح کِیا کہ ہمیں اپنے گُناہوں کا اِقرار کرنے اور خدا سے مدد مانگنے کی ضرورت ہے۔‏

    • روم 7:‏15-‏25‏—‏پولُس رسول کا ایمان بہت مضبوط تھا اور وہ ایک رسول کا عہدہ رکھتے تھے۔ لیکن پھر بھی اُنہیں بُرائی کے رُجحان سے لڑنا پڑتا تھا۔‏

جو لوگ دل سے توبہ کرتے ہیں، یہوواہ اُن کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے؟‏

حِز 33:‏11؛‏ روم 2:‏4؛‏ 2-‏پطر 3:‏9

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 15:‏1-‏10‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے بتایا کہ جب کوئی گُناہ‌گار توبہ کرتا ہے تو آسمان پر یہوواہ اور اُس کے فرشتے بہت خوش ہوتے ہیں۔‏

    • لُو 19:‏1-‏10‏—‏زکائی ٹیکس کی صورت میں لوگوں سے ناحق پیسے بٹورتے تھے۔ لیکن جب اُنہوں نے توبہ کی تو یسوع مسیح نے اُنہیں معاف کر دیا۔‏

ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم نے دل سے توبہ کی ہے؟‏

صحیح علم کی وجہ سے دل سے توبہ کرنے والے شخص کو فائدہ کیوں ہوتا ہے؟‏

روم 12:‏2؛‏ کُل 3:‏9، 10؛‏ 2-‏تیم 2:‏25

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 17:‏29-‏31‏—‏پولُس رسول نے شہر ایتھنز میں رہنے والے لوگوں کو بتایا کہ بُت‌پرستی کرنا جہالت کا نشان ہے۔ پولُس نے اِن لوگوں کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ توبہ کریں۔‏

    • 1-‏تیم 1:‏12-‏15‏—‏پولُس رسول نے یسوع مسیح کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنے سے پہلے بہت بڑے گُناہ کیے۔‏

توبہ کرنا اِتنا ضروری کیوں ہے؟‏

ہم اِس بات پر بھروسا کیوں رکھ سکتے ہیں کہ اگر ہم دل سے توبہ کریں گے تو یہوواہ ہمیں معاف کر دے گا، اُس وقت بھی جب ہم نے وہ گُناہ کئی بار کِیا ہو؟‏

یہوواہ اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو اپنے گُناہوں کا اِقرار کرتے ہیں اور اپنی بُری روِش بدل لیتے ہیں؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ توبہ کرنے میں صرف یہی شامل نہیں کہ ہم بس یہ کہہ دیں کہ ہمیں اپنے گُناہ پر افسوس ہے؟‏

2-‏توا 7:‏14؛‏ اَمثا 28:‏13؛‏ حِز 18:‏30، 31؛‏ 33:‏14-‏16؛‏ متی 3:‏8؛‏ اعما 3:‏19؛‏ 26:‏20

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏توا 33:‏1-‏6،‏ 10-‏16‏—‏حالانکہ منسّی کافی لمبے عرصے تک بہت سے گُناہ کرتے رہے لیکن پھر وہ یہوواہ کے حضور خاکسار بنے، اُس سے دُعا کرتے رہے اور اُنہوں نے اپنی روِش بدل لی۔ اِس طرح ثابت ہوا کہ اُنہوں نے دل سے توبہ کی ہے۔‏

    • زبور 32:‏1-‏6؛‏ 51:‏1-‏4،‏ 17‏—‏بادشاہ داؤد نے دل سے توبہ کی۔ وہ اپنے گُناہوں پر دل سے شرمندہ تھے، اُنہوں نے اپنے گُناہوں کا اِقرار کِیا اور دُعا میں یہوواہ سے معافی مانگی۔‏

اگر کوئی ہمارے خلاف گُناہ کرتا ہے اور دل سے معافی مانگتا ہے تو ہمیں اُسے معاف کیوں کر دینا چاہیے؟‏

متی 6:‏14، 15؛‏ 18:‏21، 22؛‏ لُو 17:‏3، 4

‏”‏معافی‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏