حوصلہافزائی؛ ہمت بڑھانا
یہ کیوں ضروری ہے کہ خدا کے بندے ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کریں؟
یسع 35:3، 4؛ کُل 3:16؛ 1-تھس 5:11؛ عبر 3:13
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-توا 32:2-8—جب خدا کے بندوں کو اسوری فوج کی طرف سے خطرہ تھا تو بادشاہ حِزقیاہ نے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا۔
-
دان 10:2، 8-11، 18، 19—جب دانیایل نبی بوڑھے ہو گئے تو ایک فرشتے نے اُن کا حوصلہ بڑھایا کیونکہ دانیایل خود کو بہت کمزور محسوس کر رہے تھے۔
-
یہوواہ کلیسیا کے بزرگوں سے یہ توقع کیوں کرتا ہے کہ وہ دوسروں کا حوصلہ بڑھائیں؟
متی 11:28-30 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
اِست 3:28؛ 31:7، 8—یہوواہ خدا کے کہنے پر موسیٰ نے یشوع کا حوصلہ بڑھایا کیونکہ یشوع نے موسیٰ کے بعد بنیاِسرائیل کی پیشوائی کرنی تھی۔
-
اعما 11:22-26؛ 14:22—اذیت کے وقت پولُس رسول اور برنباس نے انطاکیہ میں رہنے والے مسیحیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
-
دوسروں کی حوصلہافزائی کرتے وقت اُن کے اچھے کاموں کے لیے اُن کی تعریف کرنا کیوں اہم ہے؟
اَمثا 31:28، 29؛ 1-کُر 11:2
-
بائبل سے مثالیں:
-
قُضا 11:37-40—اِسرائیلی عورتیں اِفتاح کی بیٹی سے ہر سال ملنے جاتی تھیں اور اُس کا حوصلہ بڑھاتی تھیں کیونکہ وہ ایک بہت بڑی قربانی دے رہی تھی۔
-
مُکا 2:1-4—حالانکہ یسوع مسیح کو اِفسس میں رہنے والے مسیحیوں کی کچھ معاملوں میں درستی کرنی پڑی لیکن اُنہوں نے اِن مسیحیوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ کون سے اچھے کام کر رہے ہیں۔
-
یہوواہ کے بندے ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟
اَمثا 15:23؛ اِفِس 4:29؛ فِل 1:13، 14؛ کُل 4:6؛ 1-تھس 5:14
2-کُر 7:13، 15، 16 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 23:16-18—یونتن جانتے تھے کہ اُن کا دوست داؤد مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ اِس لیے وہ داؤد کی حوصلہافزائی کرنے کے لیے اُنہیں ڈھونڈتے ہوئے اُن کے پاس گئے۔
-
یوح 16:33—یسوع مسیح نے دُنیا پر غالب آنے سے اپنے پیروکاروں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ یسوع کے پیروکار اِس بات کا پکا یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
-
اعما 28:14-16—جب پولُس رسول اپنے مُقدمے کی وجہ سے روم جا رہے تھے تو اُنہیں اُس وقت بہت ہمت ملی جب کچھ بھائی اُن کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُن سے ملنے آئے۔
-
ہمیں شکایتیں کرنے اور دوسروں کے لیے احترام نہ دِکھانے سے کیوں خبردار رہنا چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
گن 11:10-15—موسیٰ نبی لوگوں کی شکایتیں سُن سُن کر بہت بےحوصلہ ہو گئے تھے۔
-
گن 13:31، 32؛ 14:2-6—جب دس جاسوسوں نے لوگوں کو آ کر بُری خبر سنائی تو لوگ بےحوصلہ ہو گئے اور اِس کے کچھ وقت بعد وہ خدا سے بغاوت کر بیٹھے۔
-
اپنے ہمایمانوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ہماری ہمت کیسے بڑھتی ہے؟
اَمثا 27:17؛ روم 1:11، 12؛ عبر 10:24، 25؛ 12:12
-
بائبل سے مثالیں:
-
2-توا 20:1-19—جب ایک بڑی فوج نے ملک یہوداہ پر حملہ کِیا تو بادشاہ یہوسفط نے لوگوں کو جمع کِیا اور اُن کے ساتھ مل کر یہوواہ سے دُعا کی۔
-
اعما 12:1-5، 12-17—جب یعقوب رسول کو قتل کر دیا گیا اور پطرس رسول کو جیل میں ڈال دیا گیا تو یروشلم میں موجود کلیسیا دُعا کرنے کے لیے جمع ہوئی۔
-
اپنی اُمید کے بارے میں سوچنے سے ہمیں مشکلوں کا سامنا کرتے رہنے کی ہمت کیسے ملتی ہے؟
اعما 5:40، 41؛ روم 8:35-39؛ 1-کُر 4:11-13؛ 2-کُر 4:16-18؛ 1-پطر 1:6، 7
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 39:19-23؛ 40:1-8—حالانکہ یوسف کو ایک ایسے جُرم کے لیے قید میں ڈالا گیا جو اُنہوں نے کِیا بھی نہیں تھا لیکن وہ پھر بھی یہوواہ پر بھروسا کرتے رہے اور دوسروں کے کام آتے رہے۔
-
2-سلا 6:15-17—اِلیشع نبی ایک خطرناک صورتحال کا سامنا کرتے وقت دلیر رہے اور اُنہوں نے یہوواہ سے دُعا کی کہ وہ اُن کے خادم کو بھی دلیری دے۔
-
یہوواہ کے کلام سے حوصلہ پائیں
یہوواہ نے ہمیں کس بات کا یقین دِلایا ہے؟
یہوواہ کے صبر اور رحم کی خوبی پر غور کرنے سے ہمارا حوصلہ کیسے بڑھ سکتا ہے؟
یہوواہ اُن لوگوں کے لیے کیا کر سکتا ہے جو خود کو بہت کمزور محسوس کرتے ہیں؟
زبور 46:1؛ یسع 12:2؛ 40:29-31؛ فِل 4:13
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 1:10، 11، 17، 18—جب حنّہ بہت دُکھی اور اُداس تھیں تو اُنہوں نے یہوواہ سے دُعا کی اور اُس نے اُنہیں دلی سکون دیا۔
-
1-سلا 19:1-19—جب ایلیاہ نبی کی ہمت جواب دے گئی تو یہوواہ نے اُنہیں روٹی اور پانی دینے سے اُن کی طاقت بحال کی۔ اُس نے ایلیاہ سے ایسی باتیں بھی کیں جن سے ایلیاہ کو بہت حوصلہ اور اُمید ملی۔
-
بائبل میں لکھے وعدوں پر غور کرنے سے ہم میں دلیری کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟
2-توا 15:7؛ زبور 27:13، 14؛ عبر 6:17-19؛ 12:2
-
بائبل سے مثالیں:
-
ایو 14:1، 2، 7-9، 13-15—ایوب کو اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں اِس بات سے تسلی ملی کہ اگر وہ مر بھی گئے تو یہوواہ اُنہیں زندہ کر دے گا۔
-
دان 12:13—جب دانیایل نبی 100 سال کے تھے تو ایک فرشتے نے اُنہیں بتایا کہ مستقبل میں اُنہیں کیا اجر ملے گا۔ اِس سے دانیایل کو بہت حوصلہ ملا۔
-
جب ہم یہوواہ سے دُعا کرتے ہیں اور اِس بات پر سوچ بچار کرتے ہیں کہ وہ کیسا خدا ہے تو ہمیں حوصلہ کیوں ملتا ہے؟
زبور 18:6؛ 56:4، 11؛ عبر 13:6
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 30:1-9—جب بادشاہ داؤد مشکلوں کا سامنا کر رہے تھے تو یہوواہ سے دُعا کرنے سے اُنہیں حوصلہ ملا۔
-
لُو 22:39-43—یسوع مسیح نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں شدت سے یہوواہ سے دُعا کی اور یہوواہ نے اپنے ایک فرشتے کے ذریعے اُن کا حوصلہ بڑھایا۔
-
اچھی باتیں سننے سے ہمارا حوصلہ کیسے بڑھ سکتا ہے اور ہمیں اِنہیں دوسروں کے ساتھ بھی کیوں بانٹنا چاہیے؟
اَمثا 15:30؛ 25:25؛ یسع 52:7
-
بائبل سے مثالیں:
-
اعما 15:2-4—پولُس رسول اور برنباس نے جن کلیسیاؤں کا دورہ کِیا، وہ وہاں کے بہن بھائیوں کے لیے بہت حوصلے کے باعث بنے۔
-
3-یوح 1-4—جب یوحنا رسول بہت بوڑھے ہو گئے تو اُنہیں یہ سُن کر بہت حوصلہ ملا کہ جن لوگوں کو اُنہوں نے خوشخبری سنائی تھی، وہ ابھی بھی وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔
-