خاندان؛ گھرانہ
یہوواہ نے خاندان کو وجود دیا ہے
ماں باپ
”ماں باپ؛ والدین“ کو دیکھیں۔
باپ
”باپ؛ والد“ کو دیکھیں۔
ماں
”ماں؛ والدہ“ کو دیکھیں۔
شوہر، بیوی
”شادی“ کو دیکھیں۔
بیٹے اور بیٹیاں
یہوواہ خدا بچوں سے کیا چاہتا ہے؟
احبا 19:3؛ اَمثا 1:8؛ 6:20؛ اِفِس 6:1
اَمثا 4:1 کو بھی دیکھیں۔
بچوں کو اپنے ماں باپ کا کہنا کیوں ماننا چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
زبور 78:1-8—بنیاِسرائیل نے اپنے بچوں کو بتایا کہ اُن کے باپدادا نے یہوواہ کے حکموں کو سُن کر کیا کچھ کِیا۔ اُنہوں نے اپنے بچوں کو یہ باتیں اِس لیے بتائیں تاکہ وہ یہوواہ پر بھروسا کریں اور اُس کی نافرمانی نہ کریں۔
-
لُو 2:51، 52—حالانکہ یسوع مسیح بےعیب تھے لیکن وہ اپنے عیبدار ماں باپ کے فرمانبردار رہے۔
-
بچوں کو اپنے ماں باپ کی عزت کرنا مشکل کیوں لگ سکتا ہے؟
یہوواہ اُن بچوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو اپنے ماں باپ کی نافرمانی کرتے ہیں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
اِست 21:18-21—یہوواہ نے موسیٰ کو جو شریعت دی، اُس میں اُس نے بتایا کہ اگر ایک لڑکا یا لڑکی ضدی اور نافرمان ہو اور اپنے ماں باپ کی بالکل عزت نہ کرے تو اُسے مار ڈالا جائے۔
-
2-سلا 2:23، 24—کچھ بچے خدا کے نبی اِلیشع کا مذاق اُڑا رہے تھے۔ اِن میں سے بہت سے بچے ریچھنیوں کے حملے کا شکار ہو کر مارے گئے۔
-
یہوواہ نے ماں باپ کو اپنے بچوں کی پرورش کرنے کا اعزاز دیا ہے۔ ماں باپ کو اِس اعزاز کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
احبا 26:9—پُرانے زمانے میں اِسرائیلی اپنے بچوں کو یہوواہ کی طرف سے برکت سمجھتے تھے۔
-
ایو 42:12، 13—یہوواہ نے ایوب اور اُن کی بیوی کو دس اَور بچے دینے سے اُنہیں اُن کی وفاداری کا اجر دیا۔
-
ایک گھرانے میں بہن بھائی آپس میں اِس طرح سے کیسے پیش آ سکتے ہیں جس سے یہوواہ کی بڑائی ہو؟
زبور 34:14؛ اَمثا 15:23؛ 19:11
-
بائبل سے مثال:
-
پید 27:41؛ 33:1-11—یعقوب اپنے بھائی عیسُو سے صلح کرنے کے لیے اُن کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔ اِس وجہ سے عیسُو بھی اُن سے بہت پیار سے ملے۔
-
جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو اُن پر اپنے ماں باپ اور دادا دادی یا نانا نانی کا خیال رکھنے کے حوالے سے کیا ذمےداری آتی ہے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 11:31، 32—جب اَبراہام نے شہر اُور چھوڑا تو وہ اپنے باپ تارح کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اَبراہام نے تارح کے مرتے دم تک اُن کی دیکھبھال کی۔
-
متی 15:3-6—یسوع مسیح نے موسیٰ کی شریعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اپنے ضرورتمند ماں باپ کا خیال رکھنا چاہیے۔
-
سُسرال
”سُسرال“ کو دیکھیں۔
دادا، دادی؛ نانا، نانی
”دادا، دادی؛ نانا، نانی“ کو دیکھیں۔