مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

رحم؛ رحم‌دلی

رحم؛ رحم‌دلی

رحم کی خوبی میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 51:‏1، 2‏—‏جب بادشاہ داؤد نے یہوواہ سے رحم کی بھیک مانگی تو اُنہوں نے یہوواہ سے کہا کہ وہ اُنہیں معاف کر دے اور اُنہیں اُن کے گُناہوں سے پاک کر دے۔‏

    • لُو 10:‏29-‏37‏—‏یسوع مسیح نے ایک رحم‌دل سامری کی مثال دی جس نے ایک یہودی پر مہربانی کی اور اُس کا خیال رکھا۔ اِس طرح یسوع مسیح نے سکھایا کہ ہم رحم کی خوبی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

سب اِنسانوں کو رحم کی ضرورت کیوں ہے؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ ایک رحم‌دل خدا ہے؟‏

خر 34:‏6؛‏ نحم 9:‏17؛‏ زبور 103:‏8؛‏ 2-‏کُر 1:‏3

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 42:‏1، 2،‏ 6-‏10؛‏ یعقو 5:‏11‏—‏یہوواہ ایوب کے ساتھ رحم سے پیش آیا اور اُس نے ایوب کو بھی رحم کرنا سکھایا۔‏

    • لُو 15:‏11-‏32‏—‏یسوع مسیح نے ایک بگڑے ہوئے بیٹے کی مثال دی جس نے بعد میں توبہ کی۔ اِس بیٹے کا باپ اُس کے ساتھ بہت پیار سے پیش آیا۔ اِس طرح یسوع مسیح نے سکھایا کہ یہوواہ بہت ہی شفیق اور رحم‌دل باپ ہے۔‏

یہوواہ ہم پر رحم کیوں کرتا ہے؟‏

یسوع مسیح کی قربانی کی بِنا پر ہمیں گُناہوں کی معافی کیسے ملتی ہے؟‏

ہمیں رحم کے لیے دُعا کیوں کرنی چاہیے اور ہمیں اِس نعمت کو معمولی کیوں نہیں سمجھنا چاہیے؟‏

لُو 11:‏2-‏4؛‏ عبر 4:‏16

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 51:‏1-‏4‏—‏بادشاہ داؤد اپنے گُناہوں کے بوجھ تلے دب گئے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے خاکساری سے یہوواہ سے دُعا کی کہ وہ اُن پر رحم کرے۔‏

    • لُو 18:‏9-‏14‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے اِس بات پر زور دیا کہ جو لوگ خاکساری سے اپنی غلطیوں کو مانتے ہیں، یہوواہ اُن پر رحم کرتا ہے۔‏

وہ لوگ بھی یہوواہ سے رحم کی اُمید کیوں رکھ سکتے ہیں جنہوں نے بہت بڑے گُناہ کیے ہیں؟‏

اِست 4:‏29-‏31؛‏ یسع 55:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏توا 33:‏9-‏13،‏ 15‏—‏منسّی بہت ہی بُرے بادشاہ تھے۔ لیکن جب اُنہوں نے دل سے توبہ کی اور یہوواہ سے رحم کی بھیک مانگی تو یہوواہ نے اُنہیں پھر سے بادشاہ بنا دیا۔ اِس کے بعد منسّی نے اپنے کاموں سے ثابت کِیا کہ وہ ایک اچھے اِنسان بن گئے ہیں۔‏

    • یُوناہ 3:‏4-‏10‏—‏حالانکہ نِینوہ کے لوگ بہت ہی ظالم تھے اور اُنہوں نے کئی لوگوں کا خون بہایا تھا لیکن جب وہ اپنی بُری روِش سے باز آئے اور اُنہوں نے دل سے توبہ کی تو یہوواہ نے اُن پر رحم کِیا۔‏

یہوواہ سے معافی اور رحم حاصل کرنے کے لیے یہ کیوں ضروری ہے کہ ہم اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں اور بُری راہ کو چھوڑ دیں؟‏

جب یہوواہ ہم پر رحم کرتا ہے تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہمیں اپنے گُناہوں کے بُرے نتیجوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

خر 34:‏6، 7؛‏ 2-‏سمو 12:‏9-‏13

ہمیں دوسروں پر رحم کیوں کرنا چاہیے؟‏

اگر ہم دوسروں پر رحم نہیں کرتے تو اِس کا یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟‏

متی 9:‏13؛‏ 23:‏23؛‏ یعقو 2:‏13

اَمثا 21:‏13 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 18:‏23-‏35‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے بتایا کہ جو شخص دوسروں پر رحم نہیں کرتا، یہوواہ اُس پر رحم نہیں کرے گا۔‏

    • لُو 10:‏29-‏37‏—‏یسوع مسیح نے رحم‌دل سامری کی مثال دی۔ اِس مثال کے ذریعے اُنہوں نے بتایا کہ وہ اور اُن کا باپ یہوواہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتے جو دوسروں کے ساتھ رحم سے پیش نہیں آتے۔ لیکن وہ اُن لوگوں سے خوش ہوتے ہیں جو مثال میں بتائے گئے سامری کی طرح رحم‌دل ہوتے ہیں۔‏

یہوواہ رحم‌دل لوگوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے؟‏