مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

شادی

شادی

شادی کے بندھن کی شروعات کیسے ہوئی؟‏

مسیحیوں کو کس طرح کے شخص کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر چُننا چاہیے؟‏

اگر ایک مسیحی کا بیٹا یا بیٹی کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتا ہے جو بپتسمہ‌یافتہ یہوواہ کا گواہ نہیں ہے تو وہ اُس کی شادی کے لیے اپنی رضامندی کیوں نہیں دے گا؟‏

1-‏کُر 7:‏39؛‏ 2-‏کُر 6:‏14، 15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 24:‏1-‏4،‏ 7‏—‏اَبراہام نے عزم کِیا ہوا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اِضحاق کی شادی یہوواہ کی عبادت کرنے والے گھرانے میں کرائیں گے نہ کہ کنعانیوں میں جو جھوٹے دیوتاؤں کی پوجا کرتے تھے۔‏

    • پید 28:‏1-‏4‏—‏اِضحاق نے اپنے بیٹے یعقوب کو نصیحت کی کہ وہ کسی کنعانی لڑکی سے شادی نہ کریں بلکہ اُس لڑکی سے شادی کریں جو یہوواہ کی عبادت کرتی ہو۔‏

یہوواہ کو اُس وقت کیسا لگتا ہے جب اُس کا کوئی بندہ کسی ایسے شخص سے شادی کرتا ہے جو اُس کی عبادت نہیں کرتا؟‏

اِست 7:‏3، 4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 11:‏1-‏6،‏ 9-‏11‏—‏یہوواہ سلیمان پر اُس وقت بہت غصہ ہوا جب اُنہوں نے اُس کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے غیرقوم کی عورتوں سے شادی کی اور اُن کی باتوں میں آ کر جھوٹے دیوتاؤں کی پیروی کی۔‏

    • نحم 13:‏23-‏27‏—‏یہوواہ کی طرح نحمیاہ کو بھی اُن اِسرائیلی آدمیوں پر بہت غصہ آیا جنہوں نے غیرقوم کی ایسی عورتوں سے شادی کی جو یہوواہ کی عبادت نہیں کرتی تھیں۔ نحمیاہ نے اُن کی سختی سے اِصلاح کی۔‏

یہ سمجھ‌داری کی بات کیوں ہوگی کہ ایک مسیحی ایسے شخص سے شادی کرے جو وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کر رہا ہے اور کلیسیا میں نیک نام ہے؟‏

اَمثا 18:‏22؛‏ 31:‏10،‏ 28

اِفِس 5:‏28-‏31،‏ 33 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 25:‏2، 3،‏ 14-‏17‏—‏نابال کے پاس دولت تو بہت تھی لیکن وہ بہت ہی ظالم اور بُرا شخص تھا۔ اِس لیے وہ ابیجیل کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت نہ ہو سکا۔‏

    • اَمثا 21:‏9‏—‏اگر ایک مسیحی کسی ایسے شخص سے شادی کرتا ہے جو اُس کے لیے اچھا جیون ساتھی ثابت نہیں ہو سکتا تو اُس مسیحی کی خوشی اور اُس کا سکون چھن سکتا ہے۔‏

    • روم 7:‏2‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ جب ایک عورت شادی کرتی ہے تو وہ اپنے شوہر کی سربراہی میں آ جاتی ہے جو کہ ایک عیب‌دار اِنسان ہے۔ اِس لیے ایک سمجھ‌دار عورت بہت سوچ سمجھ کر اپنے جیون ساتھی کا اِنتخاب کرے گی۔‏

شادی کے لیے تیار ہونا

ایک آدمی کو شادی کرنے سے پہلے یہ کیوں سوچنا چاہیے کہ کیا وہ اپنے بیوی بچوں کی ذمے‌داریوں کو اچھی طرح سے پورا کر پائے گا؟‏

1-‏تیم 5:‏8

  • بائبل سے مثال:‏

    • اَمثا 24:‏27‏—‏ایک شخص کو شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے سے پہلے محنت سے کام کرنا چاہیے تاکہ وہ بعد میں اُن کی ضرورتیں پوری کر سکے۔‏

اگر ایک لڑکا اور لڑکی شادی کے اِرادے سے ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تو اُنہیں دوسروں سے مشورہ کیوں لینا چاہیے اور ایک دوسرے کی ظاہری صورت پر دھیان دینے کی بجائے ایک دوسرے کی خوبیوں پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟‏

اَمثا 13:‏10؛‏ 1-‏پطر 3:‏3-‏6

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • رُوت 2:‏4-‏7،‏ 10-‏12‏—‏بوعز نے رُوت کے بارے میں اچھی باتیں سنیں۔ اُنہوں نے خود بھی دیکھا کہ رُوت ایک محنتی عورت ہیں، اپنی ساس نعومی کا خیال رکھتی ہیں اور یہوواہ سے محبت کرتی ہیں۔‏

    • رُوت 2:‏8، 9،‏ 20‏—‏رُوت نے دیکھا کہ بوعز ایک بہت ہی شفیق، فراخ‌دل اور یہوواہ سے پیار کرنے والے شخص ہیں۔‏

یہوواہ کیوں چاہتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی اپنی منگنی کے دوران اُس کی نظروں میں پاک صاف رہیں؟‏

گل 5:‏19؛‏ کُل 3:‏5؛‏ 1-‏تھس 4:‏4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اَمثا 5:‏18، 19‏—‏پیار کے کچھ اِظہارات ایسے ہیں جو صرف شادی کے بندھن میں ہی جائز ہیں۔‏

    • غز 1:‏2؛‏ 2:‏6‏—‏شُولیمی لڑکی اور چرواہے نے ایک دوسرے سے جائز طریقے سے اپنی محبت کا اِظہار کِیا۔‏

    • غز 4:‏12؛‏ 8:‏8-‏10‏—‏شُولیمی لڑکی پاک دامن رہی اور اُس نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔ وہ تالا بند باغ کی طرح تھی۔‏

ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی کو قانونی طور پر رجسٹر کیوں ہونا چاہیے؟‏

شوہر کا کردار

شوہروں پر کون سی بھاری ذمے‌داری آتی ہے؟‏

ایک شوہر کو اپنی بیوی کی سربراہی کرتے وقت کس کی مثال پر عمل کرنا چاہیے؟‏

ایک شوہر کے لیے یہ اِتنا اہم کیوں ہے کہ وہ اپنی بیوی سے محبت کرے اور یہ ظاہر کرے کہ وہ اُس کے احساسات اور ضرورتوں کو سمجھتا ہے؟‏

کُل 3:‏19؛‏ 1-‏پطر 3:‏7

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 21:‏8-‏12‏—‏یہوواہ نے اَبراہام سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی بات مان لیں حالانکہ اَبراہام کو سارہ کی بات اچھی نہیں لگی تھی۔‏

    • اَمثا 31:‏10، 11،‏ 16،‏ 28‏—‏اِس آیت میں جس اچھی بیوی کے شوہر کے بارے میں بتایا گیا ہے، اُس نے نہ تو اپنی بیوی کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی اور نہ ہی اُس میں نقص نکالے۔ اِس کی بجائے اُس نے اپنی بیوی پر بھروسا ظاہر کِیا اور اُس کی تعریف کی۔‏

    • اِفِس 5:‏33‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ ایک بیوی اِس بات کی شدید خواہش رکھتی ہے کہ اُس کا شوہر اُس سے محبت کرے۔‏

بیوی کا کردار

یہوواہ نے بیویوں کو کون سا اہم کردار دیا ہے؟‏

کیا ایک بیوی کا کردار کسی بھی لحاظ سے اُس کے شوہر کے کردار سے کم اہم ہے؟‏

پید 1:‏26-‏28،‏ 31؛‏ 2:‏18

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اَمثا 1:‏8؛‏ 1-‏کُر 7:‏4‏—‏یہوواہ خدا نے بیویوں اور ماؤں کو گھرانے میں کسی حد تک اِختیار دیا ہے۔‏

    • 1-‏کُر 11:‏3‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ لامحدود طاقت کے مالک یہوواہ کے علاوہ ہر کوئی کسی نہ کسی کی سربراہی کے تحت ہے۔‏

    • عبر 13:‏7،‏ 17‏—‏کلیسیا میں مرد اور عورت دونوں کو ہی اُن لوگوں کا فرمانبردار رہنا چاہیے جو پیشوائی کرتے ہیں۔‏

اگر ایک مسیحی عورت کا شوہر یہوواہ کی عبادت نہیں کرتا تو وہ عورت یہوواہ کو خوش کیسے کر سکتی ہے؟‏

یہوواہ سے محبت کرنے والی بیویوں کو اپنے شوہر کا احترام کیوں کرنا چاہیے؟‏

اِفِس 5:‏33

  • بائبل سے مثال:‏

    • پید 18:‏12؛‏ 1-‏پطر 3:‏5، 6‏—‏سارہ اپنے شوہر کا دل سے احترام کرتی تھیں اور اپنے دل میں اُنہیں ”‏مالک“‏ خیال کرتی تھیں۔‏

بائبل میں کس طرح کی بیوی کی تعریف کی گئی ہے؟‏

اَمثا 19:‏14؛‏ 31:‏10،‏ 13-‏31

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 24:‏62-‏67‏—‏جب اِضحاق کی ماں فوت ہو گئیں تو رِبقہ نے اِضحاق کو سہارا دیا۔‏

    • 1-‏سمو 25:‏14-‏24،‏ 32-‏38‏—‏ابیجیل نے خاکساری سے داؤد سے رحم کی اِلتجا کی اور اِس طرح اپنے بے‌وقوف شوہر اور اپنے پورے گھرانے کی جان بچائی۔‏

    • آستر 4:‏6-‏17؛‏ 5:‏1-‏8؛‏ 7:‏1-‏6؛‏ 8:‏3-‏6‏—‏ملکہ آستر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دو مرتبہ بِن بلا‌ئے بادشاہ کے پاس ملنے گئیں اور اپنی قوم کے لوگوں کی حفاظت کرنے کے لیے بادشاہ سے درخواست کی۔‏

اِختلافات دُور کرنا

میاں بیوی بائبل کے کن اصولوں کی مدد سے اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں کھڑے ہونے والے مسئلوں کو حل کر سکتے ہیں؟‏

بائبل کے کون سے اصول پیسے کا سمجھ‌داری سے اِستعمال کرنے میں میاں بیوی کے کام آ سکتے ہیں؟‏

بائبل کے کون سے اصول میاں بیوی کے اُس وقت کام آ سکتے ہیں جب اُنہیں رشتے‌داروں اور سُسرالیوں کی طرف سے مسئلوں کا سامنا ہوتا ہے؟‏

جنسی معاملوں کے حوالے سے بائبل کے کون سے اصول میاں بیوی کے کام آ سکتے ہیں؟‏

اپنے جیون ساتھی کی خامیوں کی بجائے اُس کی خوبیوں پر دھیان دینا کیوں ضروری ہے؟‏

جب میاں بیوی کے بیچ مسئلے کھڑے ہو جاتے ہیں تو اُنہیں اپنے دل میں غصہ اور ناراضگی پالنے کی بجائے مسئلوں کو پیار سے اور فوراً کیوں حل کر لینا چاہیے؟‏

مسیحیوں کے لیے کسی بھی لحاظ سے غصہ کرنا، چیخنا چلّانا، گالی گلوچ کرنا اور مارنا پیٹنا جائز کیوں نہیں ہے؟‏

اگر میاں بیوی کسی بات پر متفق نہیں ہوتے تو اُن دونوں کو ہی کیا کرنے کا عزم کرنا چاہیے؟‏

اگرشادی کے بندھن کی بنیاد یہوواہ ہوتا ہے تو اِس بندھن پر یہوواہ کی کون سی برکتیں رہتی ہیں؟‏

شادی کے لیے یہوواہ کے معیار

بائبل میں سیکس اور شادی کرنے کے حوالے سے کون سے معیار دیے گئے ہیں؟‏

کیا ایک مسیحی ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کر سکتا ہے؟‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ شادی کا بندھن صرف ایک مرد اور ایک عورت کے بیچ ہونا چاہیے؟‏

ایک میاں بیوی کو عمر بھر ایک دوسرے کے ساتھ کیوں رہنا چاہیے؟‏

سچے مسیحیوں کے لیے طلاق لینے کی واحد وجہ کیا ہے؟‏

اگر ایک شخص حرام‌کاری کے علاوہ کسی اَور وجہ سے طلاق لیتا ہے تو یہوواہ اِسے کیسا خیال کرتا ہے؟‏

ملا 2:‏13-‏16

اگر ایک شخص کا جیون ساتھی فوت ہو جاتا ہے تو کیا وہ دوبارہ شادی کر سکتا ہے؟‏