مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

عبادت

عبادت

صرف کون عبادت کا حق‌دار ہے؟‏

خر 34:‏14؛‏ اِست 5:‏8-‏10؛‏ یسع 42:‏8

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 4:‏8-‏10‏—‏شیطان نے یسوع مسیح سے کہا کہ اگر وہ گُھٹنے ٹیک کر ایک بار اُسے سجدہ کریں گے تو وہ اُنہیں دُنیا کی تمام بادشاہتیں دے دے گا۔ لیکن یسوع مسیح نے ایسا کرنے سے صاف منع کر دیا۔ یسوع مسیح اپنے اِس عزم پر قائم رہے کہ وہ صرف اور صرف یہوواہ کی عبادت کریں گے۔‏

    • مُکا 19:‏9، 10‏—‏جب یوحنا رسول ایک طاقت‌ور فرشتے کی عبادت کرنے کے لیے اُس کے قدموں میں گِر گئے تو فرشتے نے اُنہیں ایسا کرنے سے منع کِیا۔‏

یہوواہ کس طرح سے چاہتا ہے کہ ہم اُس کی عبادت کریں؟‏

یوح 4:‏24؛‏ یعقو 1:‏26، 27

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یسع 1:‏10-‏17‏—‏یہوواہ خدا اُن لوگوں کی عبادت کو قبول نہیں کرتا جو دِکھاوے کے لیے ایسا کرتے ہیں اور اپنی زندگی اُس کے اصولوں کے مطابق نہیں گزارتے۔‏

    • متی 15:‏1-‏11‏—‏یسوع مسیح نے واضح کِیا کہ یہوواہ ایسی عبادت کو قبول نہیں کرتا جس میں یہوواہ کے اصولوں کی بجائے اِنسانوں کی روایتوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔‏

جب بھی ممکن ہو، ہمیں کن کے ساتھ مل کر یہوواہ کی عبادت کرنی چاہیے؟‏

عبر 10:‏24، 25

زبور 133:‏1-‏3 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 2:‏40-‏42‏—‏پہلی صدی عیسوی میں رہنے والے مسیحی دُعا کرنے کے لیے جمع ہوتے تھے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے تھے اور مل کر اُن تعلیمات کا مطالعہ کرتے تھے جو یہوواہ نے اپنی پاک روح سے لکھوائی تھیں۔‏

    • 1-‏کُر 14:‏26-‏40‏—‏پولُس رسول نے ہدایت دی کہ کلیسیا میں ہونے والی عبادتوں کو منظم ہونا چاہیے اور اِن سے دوسروں کی حوصلہ‌افزائی ہونی چاہیے تاکہ سب لوگ اُن باتوں کو سیکھیں اور سمجھیں جو اُنہیں عبادت کے دوران بتائی جاتی ہیں۔‏

ہمیں یہوواہ کی عبادت کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ ہماری عبادت کو قبول کرے؟‏

متی 7:‏21-‏24؛‏ 1-‏یوح 2:‏17؛‏ 5:‏3

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عبر 11:‏6‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہماری عبادت کو قبول کرے تو ایمان رکھنا لازمی ہے۔‏

    • یعقو 2:‏14-‏17،‏ 24-‏26‏—‏یسوع مسیح کے سوتیلے بھائی یعقوب نے بتایا کہ ایمان کاموں کے بغیر مُردہ ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے کاموں سے اپنا ایمان ظاہر کرنا چاہیے۔‏