مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

فکریں؛ پریشانی

فکریں؛ پریشانی

کیا آپ کبھی غریبی، بھوک یا بے‌گھر ہونے کی وجہ سے پریشان ہوئے؟‏

اَمثا 10:‏15؛‏ 19:‏7؛‏ 30:‏8

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • نوحہ 3:‏19‏—‏جب یروشلم تباہ ہو گیا تو دوسرے لوگوں کے ساتھ ساتھ یرمیاہ نبی بھی بے‌گھر ہو گئے۔‏

    • 2-‏کُر 8:‏1، 2؛‏ 11:‏27‏—‏مقدونیہ میں غربت کی وجہ سے مسیحیوں کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑا اور پولُس رسول کے پاس تو اکثر کپڑے، کھانا اور چھت بھی نہیں ہوتی تھی۔‏

  • تسلی بھری آیتیں:‏

کیا آپ کبھی اِس وجہ سے پریشان ہوئے کہ آپ بالکل اکیلے ہیں، آپ کا کوئی دوست نہیں اور کوئی بھی آپ سے محبت نہیں کرتا؟‏

ایو 19:‏19؛‏ واعظ 4:‏10،‏ 12

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 18:‏22؛‏ 19:‏9، 10‏—‏ایلیاہ نبی کو لگا کہ صرف وہی اکیلے بچے ہیں جو یہوواہ کی عبادت کر رہے ہیں۔‏

    • یرم 15:‏16-‏21‏—‏یرمیاہ نبی اُس وقت بہت اکیلا محسوس کرتے تھے جب وہ دیکھتے تھے کہ لوگوں کا دھیان یہوواہ کے پیغام کی بجائے موج مستی پر لگا ہے۔‏

  • تسلی بھری آیتیں:‏

  • تسلی‌بخش واقعات:‏

    • 1-‏سلا 19:‏1-‏19‏—‏یہوواہ نے ایلیاہ نبی کو کھانا اور پانی دیا؛ صبر سے اُن کی بات سنی اور اُن کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُنہیں اپنی طاقت دِکھائی۔‏

    • یوح 16:‏32، 33‏—‏یسوع مسیح کو پتہ تھا کہ اُن کے دوست اُنہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ لیکن وہ جانتے تھے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ یہوواہ اُن کے ساتھ ہے۔‏