مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لقب؛ خطاب

لقب؛ خطاب

کیا مسیحیوں کو کسی اِنسان کی تعظیم کرنے کے لیے کوئی مذہبی خطاب اِستعمال کرنا چاہیے؟‏

یوح 5:‏41

  • بائبل سے مثال:‏

    • لُو 18:‏18، 19‏—‏اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ یسوع مسیح بہت اچھے تھے۔ لیکن جب اُنہیں ’‏اچھا اُستاد‘‏ کہہ کر بُلایا گیا تو اُنہوں نے اِس لقب کو قبول کرنے سے اِنکار کر دیا اور بتایا کہ صرف یہوواہ ہی اچھا ہے۔‏

مسیحیوں کو دوسروں کے لیے ”‏باپ“‏ یا ”‏رہنما“‏ جیسے مذہبی خطاب کیوں اِستعمال نہیں کرنے چاہئیں؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 23:‏9-‏12‏—‏یسوع مسیح نے اِس بات سے منع کِیا کہ ہم دوسروں کے لیے ”‏باپ“‏ یا ”‏رہنما“‏ جیسے خطاب اِستعمال کریں۔‏

    • 1-‏کُر 4:‏14-‏17‏—‏حالانکہ پولُس رسول بہت سے لوگوں کے لیے ایک باپ کی طرح تھے لیکن بائبل میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ کسی نے اُنہیں باپ یا اِسی طرح کے کسی خطاب سے مخاطب کِیا۔‏

یہ کیوں مناسب ہے کہ مسیحی آپس میں بہن بھائیوں کی طرح رہیں اور ایک دوسرے کو بہن بھائی کہہ کر مخاطب کریں؟‏

متی 23:‏8

اعما 12:‏17؛‏ 18:‏18؛‏ روم 16:‏1 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثال:‏

    • متی 12:‏46-‏50‏—‏یسوع مسیح نے صاف طور پر بتایا کہ اُن کے ہم‌ایمان اُن کے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔‏

ہم کیسے جانتے ہیں کہ حاکموں، سیاسی حکمرانوں، ججوں یا دوسرے سرکاری افسروں کو اُن کے خطاب سے مخاطب کرنا غلط نہیں؟‏

روم 13:‏1،‏ 7؛‏ 1-‏پطر 2:‏17

  • بائبل سے مثال:‏

    • اعما 26:‏1، 2،‏ 25‏—‏پولُس رسول نے سرکاری افسروں جیسے کہ اگرِپا اور فیستُس کو اُن کے خطاب سے مخاطب کِیا۔‏