مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کا چال‌چلن

مسیحیوں کا چال‌چلن

سچے مسیحیوں کو اپنے عقیدوں کے مطابق زندگی کیوں گزارنی چاہیے؟‏

مسیحیوں کو کس کی مثال پر عمل کرنا چاہیے؟‏

جب خدا کے بندے اُس کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں تو اِس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟‏

پاک کلام کی کون سی آیتیں بُرے کاموں سے دُور رہنے میں مسیحیوں کی مدد کر سکتی ہیں؟‏

اَمثا 4:‏23-‏27؛‏ یعقو 1:‏14، 15

متی 5:‏28؛‏ 15:‏19؛‏ روم 1:‏26، 27؛‏ اِفِس 2:‏2، 3 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 3:‏1-‏6‏—‏حوّا نے آزمائش کا مقابلہ کرنے کی بجائے اُس کے آگے گُھٹنے ٹیک دیے۔‏

    • یشو 7:‏1،‏ 4، 5،‏ 20-‏25‏—‏جب عکن نے گُناہ کِیا تو اِس کی وجہ سے دوسروں کو بھی نقصان اُٹھانا پڑا۔‏

پاک کلام کی کون سی آیتیں اچھے کام کرنے میں مسیحیوں کی مدد کر سکتی ہیں؟‏

روم 12:‏2؛‏ اِفِس 4:‏22-‏24؛‏ فِل 4:‏8؛‏ کُل 3:‏9، 10

اَمثا 1:‏10-‏19؛‏ 2:‏10-‏15؛‏ 1-‏پطر 1:‏14-‏16 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 39:‏7-‏12‏—‏یوسف فوطیفار کی بیوی کے بہکاوے میں نہیں آئے۔‏

    • ایو 31:‏1،‏ 9-‏11‏—‏ایوب نے یہ عزم کِیا تھا کہ وہ کسی بھی عورت کو بُری نظر سے نہیں دیکھیں گے۔‏

    • متی 4:‏1-‏11‏—‏یسوع نے آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کِیا۔‏

مسیحیوں کو کن بُری باتوں سے دُور رہنا چاہیے؟‏

‏”‏بُرا رویہ‏“‏ کو دیکھیں۔‏

مسیحیوں کو کن بُرے کاموں سے دُور رہنا چاہیے؟‏

‏”‏بُری عادتیں؛ غلط کام‏“‏ کو دیکھیں۔‏

مسیحیوں کو اپنے اندر کون سی خوبیاں پیدا کرنی چاہئیں؟‏

پاکیزگی

2-‏کُر 11:‏3؛‏ 1-‏تیم 4:‏12؛‏ 5:‏1، 2،‏ 22؛‏ 1-‏پطر 3:‏1، 2

فِل 4:‏8؛‏ طِط 2:‏3-‏5 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 39:‏4-‏12‏—‏فوطیفار کی بیوی بار بار یوسف کو حرام‌کاری کرنے پر اُکساتی رہی۔ لیکن یوسف نے اپنے چال‌چلن کو پاک رکھا۔‏

    • غز 4:‏12؛‏ 8:‏6‏—‏شُولیمی لڑکی اُس آدمی کی وفادار رہی جس سے وہ محبت کرتی تھی۔ وہ پاک چال‌چلن کی مالک تھی۔ اُس نے خود کو تالا بند باغ کی طرح کہا۔‏

یہوواہ پر بھروسا

‏”‏یہوواہ پر بھروسا‏“‏ کو دیکھیں۔‏

دوسروں کو خود سے بہتر سمجھنا

‏”‏خاکساری؛ فروتنی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

مطمئن رہنا

‏”‏مطمئن؛ خوش‏“‏ کو دیکھیں۔‏

دوسروں کے ساتھ تعاون کرنا

واعظ 4:‏9، 10؛‏ 1-‏کُر 16:‏16؛‏ اِفِس 4:‏15، 16

زبور 110:‏3؛‏ فِل 1:‏27، 28؛‏ عبر 13:‏17 کو بھی دیکھیں۔‏

دلیری

‏”‏دلیری‏“‏ کو دیکھیں۔‏

دوسروں کا حوصلہ بڑھانا

یسع 35:‏3، 4؛‏ روم 1:‏11، 12؛‏ عبر 10:‏24، 25

روم 15:‏2؛‏ 1-‏تھس 5:‏11 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سمو 23:‏15-‏18‏—‏یونتن نے داؤد کا حوصلہ بڑھایا کیونکہ اُن کا باپ داؤد کی جان لینے پر تُلا ہوا تھا۔‏

    • اعما 15:‏22-‏31‏—‏پہلی صدی عیسوی میں یروشلم میں موجود گورننگ باڈی سفری نگہبانوں کے ہاتھ کلیسیاؤں کو خط بھیجتی تھی جسے پڑھ کر کلیسیاؤں کا حوصلہ بڑھتا تھا۔‏

ثابت‌قدمی؛ برداشت

متی 24:‏13؛‏ لُو 21:‏19؛‏ 1-‏کُر 15:‏58؛‏ گل 6:‏9؛‏ عبر 10:‏36

روم 12:‏12؛‏ 1-‏تیم 4:‏16؛‏ مُکا 2:‏2، 3 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عبر 12:‏1-‏3‏—‏پولُس رسول نے کہا کہ مسیحیوں کو یسوع مسیح کی طرح ثابت‌قدم رہنے کی ضرورت ہے۔‏

    • یعقو 5:‏10، 11‏—‏یعقوب نے بتایا کہ ایوب نے ثابت‌قدمی ظاہر کی جس کی وجہ سے یہوواہ نے اُنہیں اجر دیا۔‏

سب باتوں میں یہوواہ کا وفادار رہنا

لُو 16:‏10

پید 6:‏22؛‏ خر 40:‏16 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • دان 1:‏3-‏5،‏ 8-‏20‏—‏دانی‌ایل نبی اور اُن کے تین ساتھیوں نے عزم کِیا تھا کہ وہ اُن چیزوں کو نہیں کھائیں گے جنہیں کھانے سے موسیٰ کی شریعت میں منع کِیا گیا ہے۔‏

    • لُو 21:‏1-‏4‏—‏یسوع مسیح نے ایک غریب بیوہ کے ایمان کے لیے اُس کی تعریف کی کیونکہ اُس نے اپنا سب کچھ عطیے کے طور پر دے دیا۔‏

یہوواہ کا خوف

ایو 28:‏28؛‏ زبور 33:‏8؛‏ اَمثا 1:‏7

زبور 111:‏10 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • نحم 5:‏14-‏19‏—‏نحمیاہ ایک حاکم تھے اور وہ یہوواہ سے ڈرتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے دوسرے حاکموں کی طرح خدا کے بندوں کا فائدہ نہیں اُٹھایا۔‏

    • عبر 5:‏7، 8‏—‏یسوع مسیح نے خدا کا خوف رکھنے کے حوالے سے شان‌دار مثال قائم کی۔‏

روح کا پھل

‏”‏روح کا پھل‏“‏ کو دیکھیں۔‏

فراخ‌دلی

‏”‏فراخ‌دلی؛ فیاضی؛ کُھلا دل‏“‏ کو دیکھیں۔‏

خدا کی بندگی

1-‏تیم 6:‏6؛‏ 2-‏پطر 2:‏9؛‏ 3:‏11

1-‏تیم 5:‏4؛‏ 2-‏تیم 3:‏12 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اعما 10:‏1-‏7‏—‏حالانکہ کُرنیلیُس غیرقوم سے تھے لیکن یہوواہ نے دیکھا کہ کُرنیلیُس ایک ایسے شخص ہیں جو اُس سے دُعا کرتے، اُس کی بندگی کرتے، اُس کا خوف رکھتے اور بہت فراخ‌دل ہیں۔‏

    • 1-‏تیم 3:‏16‏—‏یسوع مسیح نے یہوواہ کی بندگی کرنے کی سب سے اعلیٰ مثال قائم کی۔‏

دلکش اور حوصلہ بڑھانے والی باتیں

اَمثا 12:‏18؛‏ 16:‏24؛‏ کُل 4:‏6؛‏ طِط 2:‏6-‏8

اَمثا 10:‏11؛‏ 25:‏11؛‏ کُل 3:‏8 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 45:‏2‏—‏اِس پیش‌گوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا کے مقرر کیے ہوئے بادشاہ کے مُنہ سے دلکش باتیں نکلیں گی۔‏

    • لُو 4:‏22‏—‏یسوع مسیح نے اپنی دلکش باتوں سے لوگوں کے دل جیت لیے۔‏

مہمان‌نوازی

‏”‏مہمان‌نوازی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

خاکساری

‏”‏خاکساری؛ فروتنی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

کسی کی طرف‌داری نہ کرنا

‏”‏طرف‌داری نہ کرنا‏“‏ کو دیکھیں۔‏

محنتی

‏”‏کام؛ نوکری‏“‏ کو دیکھیں۔‏

یہوواہ سے وفاداری

‏”‏یہوواہ سے وفاداری‏“‏ کو دیکھیں۔‏

دوسروں کی بھلائی میں دلچسپی لینا

رحم

‏”‏رحم؛ رحم‌دلی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

اچھی عادتیں

فرمانبرداری

‏”‏فرمانبرداری‏“‏ کو دیکھیں۔‏

منظم ہونا

باقاعدگی سے دُعا کرنا

معاف کرنے کو تیار رہنا

‏”‏معافی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

عزت اور احترام دِکھانا

فِل 2:‏3، 4؛‏ 1-‏پطر 3:‏15

اِفِس 5:‏33؛‏ 1-‏پطر 3:‏1، 2،‏ 7 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • گن 14:‏1-‏4،‏ 11‏—‏بنی‌اِسرائیل نے موسیٰ نبی اور کاہنِ‌اعظم ہارون کی عزت نہیں کی۔ یہوواہ کی نظر میں یہ ایسے ہی تھا جیسے بنی‌اِسرائیل اُس کی عزت نہیں کر رہے۔‏

    • متی 21:‏33-‏41‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ اُن لوگوں کا کیا انجام ہوگا جو یہوواہ کے بیٹے اور اُس کے نبیوں کی عزت نہیں کرتے۔‏

یہوواہ کی مرضی کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دینا

متی 6:‏33؛‏ روم 8:‏5؛‏ 1-‏کُر 2:‏14-‏16

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عبر 11:‏8-‏10‏—‏اَبراہام ایک پردیسی کے طور پر خیموں میں رہے کیونکہ اُنہیں پکا یقین تھا کہ خدا کی بادشاہت ضرور قائم ہوگی۔‏

    • عبر 11:‏24-‏27‏—‏موسیٰ نے اپنی زندگی میں جو فیصلے کیے، اُن سے ثابت ہوا کہ وہ یہوواہ کو ایک حقیقی ہستی سمجھتے تھے۔‏

تابع‌داری

اِفِس 5:‏21؛‏ عبر 13:‏17

یوح 6:‏38؛‏ اِفِس 5:‏22-‏24؛‏ کُل 3:‏18 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 22:‏40-‏43‏—‏یسوع مسیح مشکل سے مشکل وقت میں بھی اپنے باپ کے تابع رہے۔‏

    • 1-‏پطر 3:‏1-‏6‏—‏پطرس رسول نے اُن بیویوں کو سارہ کی مثال دی جو یہوواہ کی عبادت کرتی ہیں۔ اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ سارہ کی طرح تابع‌دار ہوں۔‏

ہمدردی

‏”‏ہمدردی‏“‏ کو دیکھیں۔‏

سچائی؛ ایمان‌داری

‏”‏ایمان‌داری؛ سچ بولنا‏“‏ کو دیکھیں۔‏