مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

معافی

معافی

یہوواہ ہمیں کس حد تک معاف کرتا ہے؟‏

زبور 86:‏5؛‏ دان 9:‏9؛‏ میک 7:‏18

2-‏پطر 3:‏9 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 78:‏40، 41؛‏ 106:‏36-‏46‏—‏حالانکہ بنی‌اِسرائیل نے بار بار یہوواہ کا دل دُکھایا لیکن یہوواہ نے اُنہیں بار بار معاف کر دیا۔‏

    • لُو 15:‏11-‏32‏—‏یسوع مسیح نے ایک بگڑے ہوئے بیٹے کی مثال دی جس نے بعد میں توبہ کر لی تھی۔ جس طرح سے اُس کا باپ اُس کے ساتھ پیش آیا، اُس کے ذریعے یسوع مسیح نے سمجھایا کہ یہوواہ بھی توبہ کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے۔‏

یہوواہ نے کیا کِیا تاکہ ہمیں اپنے گُناہوں سے معافی مل سکے؟‏

یوح 1:‏29؛‏ اِفِس 1:‏7؛‏ 1-‏یوح 2:‏1، 2

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • عبر 9:‏22-‏28‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ صرف یسوع کی قربانی کی بِنا پر ہی ہمارے گُناہ معاف ہو سکتے ہیں۔‏

    • مُکا 7:‏9، 10،‏ 14، 15‏—‏یوحنا رسول نے ایک رُویا میں دیکھا کہ ایک ”‏بڑی بِھیڑ“‏ یسوع مسیح کے بہائے ہوئے خون کی بِنا پر یہوواہ کے حضور پاک صاف کھڑی ہے۔‏

اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں معاف کر دے تو ہمیں اُس وقت کیا کرنا چاہیے جب کوئی ہمارے خلاف گُناہ کرتا ہے؟‏

متی 6:‏14، 15؛‏ مر 11:‏25؛‏ لُو 17:‏3، 4؛‏ یعقو 2:‏13

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 42:‏7-‏10‏—‏یہوواہ نے ایوب پر آنے والی مصیبتوں کو دُور کرنے اور اُنہیں برکت دینے سے پہلے اُن سے کہا کہ وہ اپنے اُن تین دوستوں کے لیے دُعا کریں جنہوں نے اُن پر جھوٹے اِلزام لگائے تھے۔‏

    • متی 18:‏21-‏35‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے بتایا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں معاف کر دے تو ہمیں دوسروں کو معاف کرنا ہوگا۔‏

اپنے گُناہوں کا اِقرار کرنا اور دل سے توبہ کرنا کتنا اہم ہے؟‏

اعما 3:‏19؛‏ 26:‏20؛‏ 1-‏یوح 1:‏8-‏10

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 32:‏1-‏5؛‏ 51:‏1، 2،‏ 16، 17‏—‏بادشاہ داؤد اپنے گُناہوں کی وجہ سے بالکل ٹوٹ گئے۔ اُنہوں نے دل سے توبہ کی اور یہوواہ سے معافی مانگی۔‏

    • یعقو 5:‏14-‏16‏—‏یعقوب نے بتایا کہ اگر ہم نے کوئی بڑا گُناہ کِیا ہے تو ہمیں مدد کے لیے بزرگوں کے پاس جانا چاہیے۔‏

اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں معاف کر دے تو ہمیں خود میں کون سی تبدیلیاں لانی چاہئیں؟‏

اَمثا 28:‏13؛‏ یسع 55:‏7؛‏ اِفِس 4:‏28

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 21:‏27-‏29؛‏ 2-‏توا 18:‏18-‏22،‏ 33، 34؛‏ 19:‏1، 2‏—‏جب بادشاہ اخی‌اب کو پتہ چلا کہ یہوواہ اُسے سزا دے گا تو اُسے بہت دُکھ ہوا اور اُس نے خاکساری ظاہر کی۔ یہ دیکھ کر یہوواہ نے بھی اُس پر رحم کِیا۔ لیکن بعد میں اخی‌اب نے ایسا کچھ نہیں کِیا جس سے ثابت ہوتا کہ اُس نے دل سے توبہ کی تھی۔ اِس لیے یہوواہ کی نظر میں وہ مرتے دم تک بُرا شخص رہا۔‏

    • 2-‏توا 33:‏1-‏16‏—‏منسّی ایک بہت ہی بُرے بادشاہ تھے۔ لیکن جب اُنہوں نے دل سے توبہ کی تو یہوواہ نے اُنہیں معاف کر دیا۔ منسّی نے ملک سے بُت‌پرستی ختم کرنے اور لوگوں کو یہوواہ کی طرف لانے سے ثابت کِیا کہ وہ واقعی بدل گئے تھے۔‏

اگر ہم دل سے توبہ کرتے ہیں تو یہوواہ ہمیں کس حد تک معاف کرنے کو تیار ہوتا ہے؟‏

زبور 103:‏10-‏14؛‏ یسع 1:‏18؛‏ 38:‏17؛‏ یرم 31:‏34؛‏ میک 7:‏19

  • بائبل سے مثال:‏

    • 2-‏سمو 12:‏13؛‏ 24:‏1؛‏ 1-‏سلا 9:‏4، 5‏—‏حالانکہ داؤد نے بہت بڑے گُناہ کیے تھے لیکن یہوواہ نے داؤد کو معاف کر دیا کیونکہ اُنہوں نے دل سے توبہ کی تھی۔ بعد میں یہوواہ نے داؤد کا ذکر اپنے وفادار بندے کے طور پر کِیا۔‏

یسوع مسیح نے کیسے ظاہر کِیا کہ اپنے باپ کی طرح وہ بھی معاف کرنے کو تیار رہتے ہیں؟‏

زبور 86:‏5؛‏ لُو 23:‏33، 34

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 26:‏36،‏ 40، 41‏—‏یسوع مسیح کے قریبی پیروکار اُس وقت سو گئے جب یسوع مسیح کو اُن کے ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ لیکن یسوع مسیح یہ بات سمجھتے تھے کہ وہ تھک گئے ہیں۔‏

    • متی 26:‏69-‏75؛‏ لُو 24:‏33، 34؛‏ اعما 2:‏37-‏41‏—‏پطرس نے تین بار یسوع مسیح کو جاننے سے اِنکار کر دیا۔ لیکن یسوع مسیح نے اپنے اِس رسول کو معاف کر دیا کیونکہ اُسے دل سے اپنی غلطی پر پچھتاوا تھا۔ جب یسوع زندہ ہو گئے تو وہ اکیلے میں پطرس سے ملے اور بعد میں اُنہیں کلیسیا میں خاص ذمے‌داریاں دیں۔‏

ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ کچھ لوگوں کو معاف نہیں کرتا؟‏

متی 12:‏31؛‏ عبر 10:‏26، 27؛‏ 1-‏یوح 5:‏16، 17

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 23:‏29-‏33‏—‏یسوع مسیح نے شریعت کے عالموں اور فریسیوں سے کہا کہ ایک گروہ کے طور پر اُنہیں ہِنّوم کی وادی میں جھونکا جائے گا یعنی اُنہیں ہمیشہ کے لیے ہلاک کر دیا جائے گا۔‏

    • یوح 17:‏12؛‏ مر 14:‏21‏—‏یسوع مسیح نے یہوداہ اِسکریوتی کو ”‏ہلاکت کا بیٹا“‏ کہا اور اُس کے بارے میں یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا کہ وہ پیدا ہی نہ ہوتا۔‏

کیا چیز دوسروں کو معاف کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏