مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

نیکی

نیکی

صرف کس کے پاس نیکی یا اِنصاف کے معیار قائم کرنے کا اِختیار ہے؟‏

اِست 32:‏4؛‏ حِز 33:‏17-‏20

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 18:‏23-‏33‏—‏یہوواہ خدا نے اَبراہام پر ثابت کِیا کہ وہ صحیح طریقے سے اِنصاف کرتا ہے۔‏

    • زبور 72:‏1-‏4،‏ 12-‏14‏—‏زبور کو لکھنے والے شخص نے یہوواہ کے مقرر کیے ہوئے بادشاہ کی تعریف کی کیونکہ وہ یہوواہ کی طرح نیک ہے۔‏

ہمیں یہوواہ کے نیک معیاروں کے مطابق زندگی گزارنے سے کیا فائدہ ہوگا؟‏

زبور 37:‏25،‏ 29؛‏ یعقو 5:‏16؛‏ 1-‏پطر 3:‏12

زبور 35:‏24؛‏ یسع 26:‏9؛‏ روم 1:‏17 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 37:‏22-‏24‏—‏اِلیہو نے یہوواہ کی نیکی کے لیے اُس کی تعریف کی۔ یہوواہ کے بندے اُس کی عظمت کی وجہ سے دل سے اُس کی عزت کرتے ہیں۔‏

    • زبور 89:‏13-‏17‏—‏زبور لکھنے والے شخص نے یہوواہ کی بڑائی کی کیونکہ وہ اِنصاف سے حکمرانی کرتا ہے۔‏

خدا کے نیک معیاروں کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دینے کا کیا مطلب ہے؟‏

حِز 18:‏25-‏31؛‏ متی 6:‏33؛‏ روم 12:‏1، 2؛‏ اِفِس 4:‏23، 24

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 6:‏9،‏ 22؛‏ 7:‏1‏—‏نوح نے سب کچھ ویسے ہی کِیا جیسے یہوواہ نے اُنہیں کرنے کو کہا تھا۔ اِس طرح اُنہوں نے ثابت کِیا کہ وہ نیک ہیں۔‏

    • روم 4:‏1-‏3،‏ 9‏—‏یہوواہ نے اَبراہام کو نیک قرار دیا کیونکہ اُنہوں نے ثابت کِیا کہ وہ اُس پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں۔‏

ہمیں اِنسانوں سے تعریف پانے کی بجائے یہوواہ سے محبت کرنے کی وجہ سے نیکی کیوں کرنی چاہیے؟‏

متی 6:‏1؛‏ 23:‏27، 28؛‏ لُو 16:‏14، 15؛‏ روم 10:‏10

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 5:‏20؛‏ 15:‏7-‏9‏—‏یسوع مسیح نے لوگوں سے کہا کہ وہ نیکی کریں لیکن اُن معیاروں کے مطابق نہیں جو فریسیوں اور شریعت کے عالموں نے بنائے تھے کیونکہ وہ ریاکار تھے۔‏

    • لُو 18:‏9-‏14‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے اُن لوگوں کی درستی کی جو خود کو بڑا نیک سمجھتے تھے لیکن دوسروں کو حقیر سمجھتے تھے۔‏

اچھائی نیکی سے بھی بہتر کیوں ہے؟‏

ہمیں اپنی نظروں میں نیک بننے اور خود کو دوسروں سے زیادہ نیک سمجھنے سے کیوں بچنا چاہیے؟‏