پختگی
ہر مسیحی کو پختگی کی طرف کیوں بڑھنا چاہیے؟
بائبل میں لکھی باتوں کو اچھی طرح جاننے سے ہم پُختہ مسیحی کیسے بن سکتے ہیں؟
کیا صرف وہی لوگ پُختہ مسیحی ہوتے ہیں جن کی عمر زیادہ ہوتی ہے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
دان 1:6-20—حالانکہ دانیایل اور اُن کے تین ساتھی نوجوان تھے لیکن اُنہوں نے اپنے کاموں سے ثابت کِیا کہ وہ روحانی لحاظ سے پُختہ ہیں اور خدا کے وفادار ہیں۔
-
اعما 16:1-5—جب تیمُتھیُس تقریباً 20 سال کے یا اِس سے کم عمر کے تھے تو اُنہیں کلیسیا میں اہم ذمےداریاں دی گئیں۔
-
کلیسیا میں اچھے دوست بنانے سے ہم پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟
کن باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ایک پُختہ مسیحی ہیں؟
اگر ایک بھائی پُختہ مسیحی ہے تو اُسے کلیسیا میں اَور زیادہ ذمےداریوں کو قبول کرنے کے بارے میں کیوں سوچنا چاہیے؟
وہ کون سی چیز ہے جس کی مدد سے ہی ہم پُختہ مسیحی بن سکتے ہیں اور مُنادی اور تعلیم دینے کی مہارتوں کو نکھار سکتے ہیں؟
لُو 21:14، 15؛ 1-کُر 2:6، 10-13
لُو 11:13 کو بھی دیکھیں۔
-
بائبل سے مثال:
-
متی 10:19، 20—یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو یقین دِلایا کہ جب اُنہیں عدالتوں میں گھسیٹا جائے گا تو پاک روح اُن کی مدد کرے گی کہ اُنہیں کیا کہنا ہے۔
-