مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیسہ

پیسہ

پیسے سے پیار خطرناک کیوں ہو سکتا ہے؟‏

‏”‏چیزیں؛ مال‌ودولت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

بائبل سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ اپنے گھرانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پیسہ کمانا غلط نہیں ہے؟‏

واعظ 7:‏12؛‏ 10:‏19؛‏ اِفِس 4:‏28؛‏ 2-‏تھس 3:‏10؛‏ 1-‏تیم 5:‏8،‏ 18

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 31:‏38-‏42‏—‏یعقوب نے اپنے گھرانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ایمان‌داری سے اپنے سُسر لابن کے ہاں کام کِیا۔ لابن نے یعقوب کے ساتھ بہت زیادتی کی لیکن یہوواہ نے یعقوب کو اُن کی محنت کا اجر دیا۔‏

    • لُو 19:‏12، 13،‏ 15-‏23‏—‏یسوع مسیح نے ایک مثال دی جس سے پتہ چلتا ہے کہ اُن کے زمانے میں پیسہ بڑھانے کے لیے سرمایہ‌کاری کرنا بہت عام بات تھی۔‏

بائبل میں قرضہ لینے اور دینے کے بارے میں کون سے اصول دیے گئے ہیں؟‏

ہمیں بہت زیادہ قرضہ اُٹھانے سے کیوں بچنا چاہیے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • نحم 5:‏2-‏8‏—‏نحمیاہ کے زمانے میں کچھ اِسرائیلی اُن لوگوں کے ساتھ بہت بُری طرح سے پیش آ رہے تھے جن کو اُنہوں نے قرضہ دیا تھا۔‏

    • متی 18:‏23-‏25‏—‏بے‌رحم غلام کی مثال سے ہم یہ یاد رکھ پاتے ہیں کہ جو شخص قرضہ نہیں چُکاتا، اُسے نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔‏

ہمیں کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے کن باتوں کو دیکھ لینا چاہیے پھر چاہے ہم یہ کاروبار کسی غیرایمان شخص کے ساتھ شروع کریں؛ اپنے کسی ہم‌ایمان کے ساتھ یا پھر اپنے کسی رشتے‌دار کے ساتھ؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 23:‏14-‏20‏—‏جب سارہ فوت ہو گئیں تو اَبراہام نے اُنہیں دفنانے کے لیے ایک جگہ خریدی۔ اُنہوں نے ایسا گواہوں کے سامنے کِیا تاکہ بعد میں اُس جگہ کو لے کر کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو۔‏

    • یرم 32:‏9-‏12‏—‏جب یرمیاہ نبی نے اپنے کزن سے زمین خریدی تو اُنہوں نے ایک دستاویز تیار کی اور اُس کی کاپی بھی بنوائی۔ پھر اُنہوں نے گواہوں کے سامنے رقم ادا کی۔‏

یہ کیوں اچھا ہوگا کہ ہم منصوبہ بنائیں کہ ہم پیسے کو کس طرح خرچ کریں گے؟‏

اگر پیسے کی وجہ سے ہمارا اپنے کسی ہم‌ایمان سے اِختلاف ہو جاتا ہے تو اِس کی وجہ سے ہمیں کلیسیا کا اِتحاد کیوں برباد نہیں ہونے دینا چاہیے؟‏

ہم پیسے کو اِس طرح سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں جس سے ہمیں سچی خوشی ملے؟‏