کام؛ نوکری
کام اور خوشی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
کوئی اچھا کام یا ہنر سیکھنے کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
1-سمو 16:16-23—جب داؤد چھوٹے تھے تو وہ اِس بات کے لیے مشہور تھے کہ وہ ساز بجانے میں ماہر ہیں۔ اِسرائیل کا بادشاہ داؤد کی اِس مہارت کی بہت قدر کرتا تھا کیونکہ داؤد کے ساز کو سُن کر اُسے بہت سکون ملتا تھا۔
-
2-توا 2:13، 14—حِیرام ایک بہت ہی ہنرمند شخص تھے اور وہ ایک بہت بڑے تعمیراتی کام میں بادشاہ سلیمان کے کام آئے۔
-
یہوواہ کے بندے یہ کیوں چاہتے ہیں کہ کام کی جگہ پر لوگ اُنہیں محنتی خیال کریں؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 24:10-21—رِبقہ ایک بہت ہی محنتی اور دوسروں کی مدد کرنے والی لڑکی تھیں۔ اُنہوں نے اَبراہام کے نوکر کے لیے اِتنا کچھ کِیا جتنا اُس نوکر نے سوچا بھی نہیں تھا۔
-
فِل 2:19-23—پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو بھاری ذمےداریاں دیں کیونکہ تیمُتھیُس محنت کرنے اور خاکساری سے دوسروں کی مدد کرنے کو تیار رہتے تھے۔
-
خدا کے بندے سُست کیوں نہیں بننا چاہتے؟
اَمثا 13:4؛ 18:9؛ 21:25، 26؛ واعظ 10:18
-
بائبل سے مثال:
-
اَمثا 6:6-11—بادشاہ سلیمان نے محنت کرنے اور سُست نہ بننے کی اہمیت سکھانے کے لیے ایک چیونٹی کی مثال دی۔
-
ہمیں اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے محنت کیوں کرنی چاہیے؟
ہمیں اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کے لیے محنت کیوں کرنی چاہیے؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
رُوت 1:16، 17؛ 2:2، 3، 6، 7، 17، 18—رُوت نے اپنی بوڑھی ساس نعومی کا خیال رکھنے کے لیے سخت محنت کی۔
-
متی 15:4-9—یسوع مسیح نے اُن لوگوں کو بُرا کہا جو خدا کی عبادت کا بہانہ بنا کر اپنے ماں باپ کا خیال نہیں رکھنا چاہتے تھے۔
-
ہم محنت سے جو کچھ کماتے ہیں، اُسے دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
ہم جو پیسہ کماتے ہیں، ہمیں اُس کے بارے میں کون سی مناسب سوچ رکھنی چاہیے؟
ہم کیسے جانتے ہیں کہ یہوواہ ہماری ضرورتیں پوری کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اچھی طرح سے کام کریں؟
متی 6:25، 30-32؛ لُو 11:2، 3؛ 2-کُر 9:10
-
بائبل سے مثالیں:
-
پید 31:3-13—لابن کے داماد یعقوب اُن کے ہاں کام کرتے تھے۔ لابن یعقوب کے ساتھ بڑی نااِنصافی سے پیش آئے۔ لیکن یہوواہ نے دیکھا کہ یعقوب بہت محنت سے کام کرتے تھے اور اِس کے لیے اُس نے اُنہیں برکت دی۔
-
پید 39:1-6، 20-23—یہوواہ نے یوسف کے کام میں برکت دی، اُس وقت بھی جب وہ فوطیفار کے ہاں غلام تھے اور اُس وقت بھی جب وہ قید میں تھے۔
-
ہماری نظر میں ہمارا کام یا نوکری یہوواہ کی عبادت کرنے سے زیادہ اہم کیوں نہیں ہونا چاہیے؟
زبور 39:5-7؛ متی 6:33؛ یوح 6:27
-
بائبل سے مثالیں:
-
لُو 12:15-21—یسوع مسیح نے ایک مثال کے ذریعے سمجھایا کہ یہوواہ کے قریب جانے سے زیادہ پیسے کو اہمیت دینا کتنی بڑی بےوقوفی ہے۔
-
1-تیم 6:17-19—پولُس رسول نے اُن مسیحیوں کو غرور کے پھندے سے آگاہ کِیا جو بہت امیر تھے۔ اُنہوں نے اِن مسیحیوں کی حوصلہافزائی کی کہ وہ ”نیک کاموں میں امیر بنیں۔“
-
بائبل کے کن اصولوں کی مدد سے ہم نوکری یا کام کے حوالے سے اچھے فیصلے کر سکتے ہیں؟
-
خر 20:4؛ اعما 15:29؛ اِفِس 4:28؛ مُکا 21:8—”یہ نوکری قبول کرنے سے کیا مَیں کوئی ایسا کام کرنے لگوں گا جس سے یہوواہ نے منع کِیا ہے؟“
-
خر 21:22-24؛ یسع 2:4؛ 1-کُر 6:9، 10؛ 2-کُر 7:1—”اگر ملازمت کی جگہ پر کوئی ایسا کام کِیا جاتا ہے جس سے یہوواہ نے منع کِیا ہے تو کیا اُس جگہ کام کرنے سے مَیں یہوواہ کی نظر میں پاک صاف رہوں گا؟“
-
روم 13:1-7؛ طِط 3:1، 2—”کیا یہ ایسا کام ہے جس میں مجھ سے حکومت کا کوئی قانون توڑنے کی توقع کی جائے گی؟“
-
2-کُر 6:14-16؛ مُکا 18:2، 4—”کیا یہ کام کرنے سے مَیں جھوٹے مذہب کی حمایت کر رہا ہوں گا؟“
یہوواہ کے لیے کام کرنا
دُنیا میں وہ سب سے اہم کام کیا ہے جو ہر مسیحی کو کرنا چاہیے؟
ہم اپنی طرف سے دلوجان سے یہوواہ کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کیوں کرتے ہیں؟
لُو 13:24؛ روم 12:11؛ 1-کُر 15:58؛ عبر 6:10-12
1-تیم 3:1 کو بھی دیکھیں۔
ہمیں یہ توقع کیوں نہیں کرنی چاہیے کہ خدا کا ہر بندہ اُس کی خدمت کرنے کے لیے ایک جتنا کام کرے گا؟
-
بائبل سے مثالیں:
-
متی 25:14، 15—یسوع مسیح نے ایک مثال دے کر بتایا کہ وہ اپنے ہر پیروکار سے یہ توقع نہیں کرتے کہ وہ ایک جتنا کام کریں۔
-
لُو 21:2-4—ایک غریب بیوہ نے بہت تھوڑا عطیہ ڈالا لیکن یسوع مسیح نے اِس کی بہت قدر کی۔
-
اگر ہمیں یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے کوئی خاص ذمےداری نبھانے کو کہا جاتا ہے تو ہمیں اِس کام کو کرنے کی طاقت کہاں سے مل سکتی ہے؟
2-کُر 4:7؛ اِفِس 3:20، 21؛ فِل 4:13
-
بائبل سے مثال:
-
2-تیم 4:17—پولُس رسول نے دیکھا کہ جب اُنہیں ہمت اور طاقت کی ضرورت تھی تو یہوواہ نے اُنہیں یہ دی۔
-
جب ہم پوری لگن سے یہوواہ کے لیے کچھ کرتے ہیں تو ہمیں خوشی کیوں ملتی ہے؟
زبور 40:8؛ یوح 13:17؛ یعقو 1:25
متی 25:23 کو بھی دیکھیں۔