مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گُناہ؛ غلطی

گُناہ؛ غلطی

گُناہ کیا ہے اور یہ ہم سبھی پر اثر کیوں کرتا ہے؟‏

بائبل میں ہمیں یہ یقین کیسے دِلایا گیا ہے کہ ہم گُناہ کے رُجحان سے لڑ سکتے ہیں؟‏

روم 6:‏12-‏14

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 2-‏سمو 11:‏2-‏5،‏ 14، 15،‏ 26، 27؛‏ 12:‏1-‏13‏—‏بادشاہ داؤد نے بہت بڑے گُناہ کیے، اُن کی سختی سے اِصلاح کی گئی اور اُنہوں نے دل سے توبہ کرنے اور صحیح کام کرنے کی پوری کوشش کی۔‏

    • روم 7:‏15-‏24‏—‏پولُس رسول مضبوط ایمان کے مالک تھے اور خدا کی بندگی کرتے تھے۔ لیکن پھر بھی اُنہیں اپنی غلط سوچ اور خواہشوں سے لڑنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی تھی۔‏

بہت سے لوگ انجانے میں یا دھوکے میں آ کر گُناہ کیسے کر بیٹھتے ہیں؟‏

بار بار جان بُوجھ کر گُناہ کرنا خاص طور پر خطرناک کیوں ہوتا ہے؟‏

شیطان خدا کے بندوں کو گُناہ پر اُکسانے کے لیے کیا کرتا ہے؟‏

اَمثا 1:‏10، 11،‏ 15؛‏ متی 5:‏28؛‏ یعقو 1:‏14، 15

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • پید 3:‏1-‏6‏—‏شیطان نے ایک سانپ کے ذریعے حوّا کو اُکسایا کہ وہ اپنی خواہش کو پورا کریں۔ اِس طرح اُس نے حوّا کے دل میں یہوواہ کے بھروسے کو کمزور کِیا۔‏

    • اَمثا 7:‏6-‏10،‏ 21-‏23‏—‏بادشاہ سلیمان نے بتایا کہ کیسے ایک ناسمجھ نوجوان آدمی بدکار عورت کی باتوں میں آ کر گُناہ کر بیٹھا۔‏

ہم شیطان کی طرف سے آنے والی آزمائشوں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اِفِس 4:‏27؛‏ 6:‏10-‏18؛‏ یعقو 4:‏7، 8

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • اَمثا 5:‏1-‏14‏—‏جس طرح ایک باپ اپنے بیٹے کو ہدایت دیتا ہے اُسی طرح بادشاہ سلیمان نے یہوواہ کی طرف سے ہمیں ہدایت دی کہ ہمیں حرام‌کاری سے کیوں بچنا چاہیے اور ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔‏

    • متی 4:‏1-‏11‏—‏یسوع مسیح نے شیطان کی طرف سے آنے والی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یہوواہ کے کلام پر بھروسا کِیا اور اِس طرح ہمارے لیے اچھی مثال قائم کی۔‏

کچھ ایسے بڑے گُناہ کیا ہیں جن سے مسیحیوں کو بچنے کی ضرورت ہے؟‏

‏”‏بُری عادتیں؛ غلط کام‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

گُناہوں کا اِقرار

ہمیں اپنے گُناہوں کو چھپانے کی کوشش کیوں نہیں کرنی چاہیے؟‏

ہمیں کس کے سامنے اپنے سب گُناہوں کا اِقرار کرنا چاہیے؟‏

کون یہوواہ کے حضور ہمارے لیے ”‏مددگار“‏ کے طور پر اِلتجا کرتا ہے؟‏

ایک شخص یہ کیسے ظاہر کر سکتا ہے کہ اُس نے اپنے گُناہ پر دل سے توبہ کی ہے؟‏

اعما 26:‏20؛‏ یعقو 4:‏8-‏10

‏”‏توبہ‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

بائبل سے مثالیں:‏

  • خر 22:‏1-‏12‏—‏یہوواہ نے موسیٰ کو جو شریعت دی، اُس کے مطابق ایک چور کو اُس شخص کو اُن چیزوں کا معاوضہ دینا پڑتا تھا جو اُس نے اُس شخص سے چُرائی ہوتی تھیں۔‏

    • لُو 19:‏8، 9‏—‏ٹیکس وصول کرنے والوں کے افسر زکائی نے دل سے توبہ کی، اپنی روِش بدلی اور جن لوگوں سے اُنہوں نے ناحق پیسے بٹورے تھے، اُنہیں لوٹا دیے۔‏

ہم یہ پکا یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ ہمیں معاف کر دے گا؟‏

‏”‏معافی‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

جب کلیسیا میں کوئی شخص بہت بڑا گُناہ کرتا ہے تو یہوواہ نے کن کو یہ ذمے‌داری دی ہے کہ وہ کلیسیا کو محفوظ رکھیں اور گُناہ کرنے والے شخص کی مدد کریں؟‏

جب ایک شخص بڑا گُناہ کرتا ہے تو اِس کا اُس کے گھر والوں اور کلیسیا پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟‏

عبر 12:‏15، 16

اِست 29:‏18 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یشو 7:‏1-‏13،‏ 20-‏26‏—‏عکن نے ایک بہت بڑا گُناہ کِیا اور اِسے چھپانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پوری قوم پر تباہی آئی۔‏

    • یُوناہ 1:‏1-‏16‏—‏یُوناہ نبی نے یہوواہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے نہ صرف اُن کی بلکہ کشتی میں سوار سب لوگوں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔‏

    • 1-‏کُر 5:‏1-‏7‏—‏پولُس رسول نے کُرنتھس کی کلیسیا میں ہونے والے ایک ایسے بڑے گُناہ کا پردہ فاش کِیا جس کی وجہ سے پوری کلیسیا کو نقصان پہنچ رہا تھا۔‏

ہمیں اِصلاح کے ڈر کی وجہ سے کلیسیا کے بزرگوں سے مدد لینے سے پیچھے کیوں نہیں ہٹنا چاہیے؟‏

ہمیں اپنے ماضی کے گُناہ پر پچھتاتے رہنے کی بجائے یہوواہ کی طرف سے ملنے والی معافی کو قبول کیوں کرنا چاہیے؟‏

‏”‏معافی‏“‏ کو بھی دیکھیں۔‏

اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کسی شخص نے بڑا گُناہ کِیا ہے تو ہمیں گُناہ کرنے والے شخص سے یہ کیوں کہنا چاہیے کہ وہ اِس کے بارے میں کلیسیا کے بزرگوں کو بتائے؟‏

احبا 5:‏1

  • بائبل سے مثال:‏

    • اِست 13:‏6-‏9؛‏ 21:‏18-‏20‏—‏موسیٰ کی شریعت میں یہ حکم دیا گیا تھا کہ اگر ایک شخص کو پتہ چلتا ہے کہ کسی نے کوئی بڑا گُناہ کِیا ہے تو وہ اِسے شہر کے بزرگوں کو بتائے پھر چاہے گُناہ کرنے والا شخص اُس کے گھر کا فرد یا دوست ہی کیوں نہ ہو۔‏