مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح

یسوع مسیح

یہوواہ نے جو مقصد ٹھہرائے ہوئے ہیں، اُنہیں پورا کرنے میں یسوع مسیح کس طرح سے اہم کردار ادا کرتے ہیں؟‏

اعما 4:‏12؛‏ 10:‏43؛‏ 2-‏کُر 1:‏20؛‏ فِل 2:‏9، 10

اَمثا 8:‏22، 23،‏ 30، 31؛‏ یوح 1:‏10؛‏ مُکا 3:‏14 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 16:‏13-‏17‏—‏پطرس رسول پہچان گئے کہ یسوع خدا کے بیٹے اور مسیح ہیں۔‏

    • متی 17:‏1-‏9‏—‏یسوع کے رسولوں نے یسوع کی صورت بدلتے ہوئے دیکھی اور آسمان سے یہوواہ کی آواز بھی سنی جس میں وہ اپنے بیٹے یسوع کے بارے میں بات کر رہا تھا۔‏

کن باتوں کی وجہ سے یسوع مسیح سب اِنسانوں سے فرق تھے؟‏

یوح 8:‏58؛‏ کُل 1:‏15-‏17؛‏ یوح 14:‏9، 10؛‏ 1-‏پطر 2:‏22

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 21:‏1-‏9‏—‏جب یسوع مسیح ایک گدھے پر سوار ہو کر یروشلم آئے تو وہ پیش‌گوئی پوری ہوئی جو خدا کے چُنے ہوئے بادشاہ کے بارے میں کی گئی تھی۔‏

    • عبر 7:‏26-‏28‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ یسوع مسیح کس طرح سے دوسرے کاہنِ‌اعظموں سے اعلیٰ کاہنِ‌اعظم ہیں۔‏

یسوع مسیح نے جو معجزے کیے، اُن سے ہمیں اُن کے اور اُن کے باپ یہوواہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

یوح 3:‏1، 2؛‏ 5:‏36

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 4:‏23، 24‏—‏یسوع مسیح نے ثابت کِیا کہ وہ بُرے فرشتوں سے زیادہ طاقت‌ور ہیں اور وہ ہر طرح کی بیماری کو دُور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔‏

    • متی 14:‏15-‏21‏—‏یسوع مسیح نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں سے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا۔‏

    • متی 17:‏24-‏27‏—‏یسوع مسیح نے ایک معجزے کے ذریعے پطرس کو پیسے دیے تاکہ وہ خدا کی عبادت کی حمایت کرنے کے لیے عطیہ دیں۔ اِس طرح اُنہوں نے دوسروں کے دل کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔‏

    • مر 1:‏40، 41‏—‏جب ایک کوڑھی نے یسوع سے شفا پانے کے لیے اُن سے مِنت کی تو یسوع کو اُس پر بڑا ترس آیا۔ یسوع مسیح نے اُسے ٹھیک کر دیا اور یوں ثابت کِیا کہ اُنہیں بیمارلوگوں کو ٹھیک کرنے کی دلی خواہش ہے۔‏

    • مر 4:‏36-‏41‏—‏یسوع مسیح نے زبردست طوفان کو تھما دیا اور اِس طرح ظاہر کِیا کہ اُن کے باپ نے اُنہیں قدرتی نظام پر بھی اِختیار دیا ہے۔‏

    • یوح 11:‏11-‏15،‏ 31-‏45‏—‏جب یسوع مسیح کے دوست لعزر فوت ہو گئے تو یسوع روئے۔ اِس کے بعد اُنہوں نے جو کچھ کِیا، اُس سے پتہ چلا کہ اُنہیں موت سے اور اِس سے پیدا ہونے والی تکلیف سے نفرت ہے۔‏

یسوع مسیح نے کون سا اہم پیغام سنایا؟‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے کون سی شان‌دار خوبیاں دِکھائیں؟ غور کریں کہ اُنہوں نے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ .‏ .‏ .‏

ایک ایسے شخص تھے جس سے لوگ آسانی سے بات کر سکتے تھے۔—‏متی 13:‏2؛‏ مر 10:‏13-‏16؛‏ لُو 7:‏36-‏50

رحم‌دل اور ہمدرد تھے۔—‏مر 5:‏25-‏34؛‏ لُو 7:‏11-‏15

دلیر تھے۔—‏متی 4:‏2-‏11؛‏ یوح 2:‏13-‏17؛‏ 18:‏1-‏6

خاکسار تھے۔—‏متی 11:‏29؛‏ 20:‏28؛‏ یوح 13:‏1-‏5؛‏ فِل 2:‏7، 8

دوسروں کے ساتھ پیار سے پیش آتے تھے۔—‏یوح 13:‏1؛‏ 14:‏31؛‏ 15:‏13؛‏ 1-‏یوح 3:‏16

فرمانبردار تھے۔—‏لُو 2:‏40،‏ 51، 52؛‏ عبر 5:‏8

دانش‌مند تھے۔—‏متی 12:‏42؛‏ 13:‏54؛‏ کُل 2:‏3

یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں قربان کی اور اِس سے ہمیں کیا فائدہ ہوا؟‏

ہمیں اِس بات سے خوش کیوں ہونا چاہیے کہ یسوع مسیح آسمان پر بادشاہ کے طور پر حکمرانی کر رہے ہیں؟‏

زبور 72:‏12-‏14؛‏ دان 2:‏44؛‏ 7:‏13، 14؛‏ مُکا 12:‏9، 10

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • زبور 45:‏2-‏7،‏ 16، 17‏—‏اِس زبور میں بتایا گیا ہے کہ خدا کا چُنا ہوا بادشاہ اپنے سب دُشمنوں پر فتح حاصل کرے گا اور وہ سچائی، خاکساری اور نیکی سے حکمرانی کرے گا۔‏

    • یسع 11:‏1-‏10‏—‏جب یسوع مسیح بادشاہ کے طور پر زمین پر حکمرانی کریں گے تو زمین فردوس بن جائے گی۔‏

یسوع مسیح بہت جلد کیا کریں گے؟‏