مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے لیے زندگی وقف؛ یہوواہ کے نام زندگی

یہوواہ کے لیے زندگی وقف؛ یہوواہ کے نام زندگی

ہمیں کس وجہ سے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کرنی چاہیے؟‏

اِست 6:‏5؛‏ لُو 10:‏25-‏28؛‏ مُکا 4:‏11

خر 20:‏5 کو بھی دیکھیں۔‏

اگر ہم یہوواہ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بائبل کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟‏

خدا نے ہمیں گُناہ سے نجات دِلانے کے لیے جو بندوبست کِیا ہے، اُس کے بارے میں ہمیں کیا تسلیم کرنا چاہیے؟‏

ماضی کے گُناہوں سے توبہ کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏

اعما 3:‏19؛‏ 26:‏20

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • لُو 19:‏1-‏10‏—‏ٹیکس لینے والوں کے افسر زکائی بے‌ایمانی سے کام لیتے تھے۔ لیکن پھر اُنہوں نے توبہ کی اور لوگوں کو وہ پیسے لوٹا دیے جو اُنہوں نے اُن سے ناحق لیے تھے۔‏

    • 1-‏تیم 1:‏12-‏16‏—‏پولُس رسول نے بتایا کہ اُنہوں نے گُناہ کی زندگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہوواہ اور یسوع مسیح کے رحم کرنے کی وجہ سے اُنہیں معافی ملی ہے۔‏

ہمیں بُرے کاموں کو چھوڑنے کے علاوہ اَور کیا کرنا چاہیے؟‏

ہمیں کن معیاروں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے تاکہ خدا ہماری عبادت کو قبول کرے؟‏

1-‏کُر 6:‏9-‏11؛‏ کُل 3:‏5-‏9؛‏ 1-‏پطر 1:‏14، 15؛‏ 4:‏3، 4

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏کُر 5:‏1-‏13‏—‏پولُس رسول نے کُرنتھس کی کلیسیا کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بیچ سے اُس شخص کو نکال دیں جو حرام‌کاری کر رہا تھا۔‏

    • 2-‏تیم 2:‏16-‏19‏—‏پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو آگاہ کِیا کہ وہ خدا سے برگشتہ لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں کیونکہ یہ باتیں زہریلے زخم کی طرح پھیلتی ہیں۔‏

ہمیں اِس دُنیا کی حکومتوں کی حمایت کیوں نہیں کرنی چاہیے؟‏

یسع 2:‏3، 4؛‏ یوح 15:‏19

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • یوح 6:‏10-‏15‏—‏جب یسوع نے ایک معجزہ کر کے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا تو لوگ اُنہیں بادشاہ بنانا چاہتے تھے۔ لیکن یسوع مسیح اُن کے پاس سے چلے گئے۔‏

    • یوح 18:‏33-‏36‏—‏یسوع مسیح نے بتایا کہ اُن کی بادشاہت کا اِس دُنیا کی حکومتوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔‏

پاک روح خدا کی عبادت کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے؟‏

یوح 16:‏13؛‏ گل 5:‏22، 23

اعما 20:‏28؛‏ اِفِس 5:‏18 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثال:‏

    • اعما 15:‏28، 29‏—‏یروشلم میں موجود گورننگ باڈی نے پاک روح کی رہنمائی میں ختنے کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کِیا۔‏

اگر ہم نے اپنی زندگی یہوواہ کے لیے وقف کر دی ہے تو ہمیں کن طریقوں سے یسوع مسیح کی طرح بننا چاہیے؟‏

جب ایک مسیحی دُعا میں اپنی زندگی یہوواہ کے نام کر دیتا ہے تو اُسے بپتسمہ کیوں لینا چاہیے؟‏

متی 28:‏19، 20؛‏ اعما 2:‏40، 41؛‏ 8:‏12؛‏ 1-‏پطر 3:‏21

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • متی 3:‏13-‏17‏—‏یسوع نے بپتسمہ لینے سے دِکھایا کہ اُنہوں نے خود کو اپنے باپ کی مرضی پر چلنے کے لیے پیش کِیا ہے۔‏

    • اعما 8:‏26-‏39‏—‏ایک ایتھیوپیائی افسر پہلے سے ہی یہوواہ کی عبادت کر رہا تھا۔ لیکن جب اُس نے یسوع مسیح کے بارے میں خوش‌خبری سنی تو اُس نے فوراً بپتسمہ لینے کا فیصلہ کِیا۔‏