مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہوواہ سے وفاداری

یہوواہ سے وفاداری

یہوواہ کے وفادار رہنے کا کیا مطلب ہے؟‏

زبور 18:‏23-‏25؛‏ 26:‏1، 2؛‏ 101:‏2-‏7؛‏ 119:‏1-‏3،‏ 80

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • احبا 22:‏17-‏22‏—‏یہوواہ خدا بنی‌اِسرائیل سے یہ توقع کرتا تھا کہ جس جانور کو وہ اُس کے حضور قربانی کے لیے پیش کریں، وہ ”‏بے‌عیب“‏ اور مکمل ہو یعنی اُس میں کسی طرح کا کوئی نقص نہ ہو۔ جس لفظ کا ترجمہ ”‏بے‌عیب“‏ کِیا گیا ہے، اُس کا اُس عبرانی لفظ سے گہرا تعلق ہے جس کا ترجمہ ”‏وفاداری“‏ کِیا گیا ہے۔اِس سے پتہ چلتا ہے کہ وفاداری میں مکمل طور پر یا پوری طرح سے یہوواہ کی بندگی کرنا شامل ہے۔‏

    • ایو 1:‏1،‏ 4، 5،‏ 8؛‏ 2:‏3‏—‏ایوب نے جس طرح سے زندگی گزاری، اُس سے ظاہر ہوا کہ یہوواہ کے وفادار رہنے کا مطلب ہے کہ ہم دل سے اُس کا احترام کریں، لگن سے صرف اُسی کی عبادت کریں اور اُن کاموں سے دُور رہیں جو اُس کی نظر میں غلط ہیں۔‏

ہمیں یہوواہ کا وفادار کیوں ہونا چاہیے؟‏

کیا چیز ہماری مدد کرے گی تاکہ ہم یہوواہ کے وفادار رہیں؟‏

1-‏توا 29:‏17؛‏ اَمثا 2:‏7

اَمثا 27:‏11؛‏ 1-‏یوح 5:‏3 کو بھی دیکھیں۔‏

ہم ساری زندگی یہوواہ کے وفادار کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

یشو 24:‏14، 15؛‏ زبور 101:‏2-‏4

اِست 5:‏29؛‏ یسع 48:‏17، 18 کو بھی دیکھیں۔‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • ایو 31:‏1-‏11،‏ 16-‏33‏—‏ایوب نے ساری زندگی اپنے چال‌چلن کو پاک رکھنے اور دوسروں کے ساتھ شفقت اور عزت سے پیش آنے سے یہوواہ کے لیے اپنی وفاداری ثابت کی۔ اُنہوں نے بُتوں کی بجائے صرف اور صرف یہوواہ کی عبادت کی اور پیسے سے زیادہ یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی کو اہم سمجھا۔‏

    • دان 1:‏6-‏21‏—‏حالانکہ دانی‌ایل اور اُن کے تین دوست ایسی جگہ رہ رہے تھے جہاں لوگ یہوواہ کی عبادت نہیں کرتے تھے لیکن وہ چاروں یہوواہ کے حکموں پر عمل کرتے رہے۔ اُنہوں نے تو کھانے پینے کے معاملے میں بھی یہوواہ کے حکم پر عمل کِیا۔‏

اگر ایک شخص بار بار غلطیاں کرتا ہے تو کیا وہ پھر سے یہوواہ کا وفادار ہو سکتا ہے؟‏

  • بائبل سے مثالیں:‏

    • 1-‏سلا 9:‏2-‏5؛‏ زبور 78:‏70-‏72‏—‏بادشاہ داؤد نے دل سے اپنے گُناہوں سے توبہ کی اور یہوواہ نے اُنہیں معاف کر دیا۔ یہوواہ اُنہیں ایک ایسا شخص خیال کرتا تھا جو ساری زندگی اُس کا وفادار رہا۔‏

    • یسع 1:‏11-‏18‏—‏یہوواہ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ اُنہوں نے بہت بڑے گُناہ کیے ہیں۔ لیکن اگر وہ توبہ کریں گے اور اپنے بُرے کاموں سے باز آئیں گے تو وہ اُن کے گُناہوں کو مکمل طور پر مٹا دے گا اور اُنہیں معاف کر دے گا۔‏