مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 4

اُنہوں نے شیطان کی بات سنی—‏اِس کے بعد کیا ہوا؟‏

اُنہوں نے شیطان کی بات سنی—‏اِس کے بعد کیا ہوا؟‏

آدم اور حوا نے خدا کی بات نہیں مانی اِس لئے وہ مر گئے۔‏پیدایش 3:‏6،‏ 23

حوا نے شیطان کی باتوں میں آ کر درخت کا پھل کھایا۔‏ پھر اُنہوں نے آدم کو یہ پھل دیا اور آدم نے بھی اِسے کھایا۔‏

آدم اور حوا نے خدا کی بات نہیں مانی۔‏ ایسا کرنے سے اُنہوں نے گُناہ کِیا۔‏ اِس لئے خدا نے اُن کو باغِ‌عدن سے نکال دیا۔‏

آدم،‏ حوا اور اُن کے بچوں کی زندگی بہت مشکل ہو گئی۔‏ وہ بوڑھے ہونے لگے اور آخرکار مر گئے۔‏ مرنے کے بعد اُن سے کوئی شے نکل کر زندہ نہیں رہی۔‏ اُن کا وجود بالکل ختم ہو گیا۔‏

مُردے خاک کی طرح ہیں۔‏ وہ بےجان ہیں۔‏پیدایش 3:‏19

ہم سب آدم کی اولاد ہیں اِس لئے ہم بھی مرتے ہیں۔‏ مُردے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔‏ وہ نہ تو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی سُن سکتے ہیں۔‏—‏واعظ 9:‏5،‏ 10‏۔‏

یہوواہ خدا کی مرضی یہ نہیں ہے کہ انسان مریں۔‏ ایک ایسا وقت آنے والا ہے جب خدا مُردوں کو زندہ کرے گا۔‏ جو لوگ خدا کی بات سنیں گے،‏ وہ ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔‏