تعارف
خدا ایک شفیق باپ کی طرح ہے۔ 1-پطرس 5:6، 7
خدا نے ہمیں بنایا ہے۔ اُسے ہماری فکر ہے۔ جس طرح ایک شفیق اور مہربان باپ اپنے بچوں کو ہدایت دیتا ہے اِسی طرح خدا ہمیں ہدایت دیتا ہے تاکہ ہم اچھی زندگی گزار سکیں۔
خدا ہمیں ایسی سچائیاں بتاتا ہے جن کو جان کر ہمیں خوشی اور اُمید ملتی ہے۔
اگر آپ خدا کی سنیں گے تو وہ آپ کو سیدھی راہ دکھائے گا، آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ کی مدد کرے گا۔
آپ کو یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔