مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 10

خدا کی بات سننے سے آپ کو کون سی خوشیاں ملیں گی؟‏

خدا کی بات سننے سے آپ کو کون سی خوشیاں ملیں گی؟‏

زیادہ‌تر مُردوں کو زمین پر زندہ کِیا جائے گا۔‏ یوحنا 5:‏28

ذرا اُن خوشیوں کے بارے میں سوچیں جو آپ کو خدا کی بات سننے سے ملیں گی۔‏ آپ کی صحت اچھی ہوگی۔‏ آپ کبھی بیمار نہیں ہوں گے۔‏ بُرے لوگ نہیں ہوں گے اور آپ ہر کسی پر بھروسا کر سکیں گے۔‏

کوئی دُکھ‌درد نہیں ہوگا۔‏ لوگ بوڑھے نہیں ہوں گے اور مریں گے نہیں۔‏

آپ کے دوست اور رشتےدار آپ کے ساتھ ہوں گے۔‏ آپ فردوس میں بڑے مزے کی زندگی گزاریں گے۔‏

لوگوں کو کسی طرح کا ڈر نہیں ہوگا۔‏ وہ ہمیشہ خوش رہیں گے۔‏

خدا کی بادشاہت دُکھ اور تکلیف کو ختم کر دے گی۔‏ مکاشفہ 21:‏3،‏ 4