مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حصہ 1

خدا ہم سے کیسے بات کرتا ہے؟‏

خدا ہم سے کیسے بات کرتا ہے؟‏

خدا بائبل کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے۔‏ 2-‏تیمتھیس 3:‏16

خدا نے کچھ آدمیوں سے ایک خاص کتاب لکھوائی۔‏ یہ کتاب بائبل ہے۔‏ اُن آدمیوں نے بائبل میں خدا کے خیال لکھے۔‏ اِس لئے بائبل میں جو باتیں لکھی ہیں،‏ وہ ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔‏

خدا جانتا ہے کہ ہمارے لئے کون‌سی راہ سب سے اچھی ہے۔‏ اگر ہم اُس کی سنیں گے تو ہم سمجھ‌دار بن جائیں گے۔‏—‏امثال 1:‏5‏۔‏

خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ بائبل کو پڑھیں۔‏ آج‌کل بائبل بہت سی زبانوں میں موجود ہے۔‏

اگر آپ خدا کی بات سننا چاہتے ہیں تو آپ کو بائبل پڑھنی چاہئے اور اِسے سمجھنا چاہئے۔‏

پوری دُنیا میں لوگ خدا کی باتیں سیکھ رہے ہیں۔‏ متی 28:‏19

یہوواہ کے گواہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ بائبل کو سمجھیں۔‏

وہ پوری دُنیا میں لوگوں کو خدا کی باتیں سکھاتے ہیں۔‏

یہوواہ کے گواہ لوگوں کو بائبل کی تعلیم مُفت دیتے ہیں۔‏ آپ بائبل کے بارے میں سیکھنے کے لئے اُس جگہ بھی جا سکتے ہیں جہاں یہوواہ کے گواہ ہر ہفتے جمع ہوتے ہیں۔‏