حصہ 9
فردوس کب آئے گا؟
دُنیا کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کی بادشاہت آنے والی ہے۔ لوقا 21:10، 11؛ 2-تیمتھیس 3:1-5
آجکل دُنیا میں بہت سی ایسی باتیں ہو رہی ہیں جن کے بارے میں بائبل میں پہلے سے بتایا گیا تھا۔ لوگ دولت سے پیار کرتے ہیں، ماںباپ کا کہنا نہیں مانتے، لڑائیجھگڑے کرتے ہیں اور عیاشی کرتے ہیں۔
بڑےبڑے زلزلے آتے ہیں، جنگیں ہوتی ہیں، بیماریاں پھیلتی ہیں اور جگہجگہ خوراک کی کمی ہے۔ بائبل میں اِن سب باتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
یسوع مسیح نے یہ بھی کہا کہ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری پوری دُنیا میں سنائی جائے گی۔—متی 24:14۔
2-پطرس 3:13
خدا کی بادشاہت بُرائی کو ختم کر دے گی۔یہوواہ خدا بہت جلد بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔
شیطان اور اُس کے فرشتوں کو سزا دی جائے گی۔
جو لوگ خدا کی بات سنتے ہیں، وہ زندہ رہیں گے۔ زمین فردوس بن جائے گی۔ لوگوں کو کسی طرح کا ڈر نہیں ہوگا۔ سب لوگ ایک دوسرے پر بھروسا کریں گے اور محبت سے رہیں گے۔