باب نمبر ۴
خدا کا نام کیا ہے؟
جب دو لوگ پہلی بار ملتے ہیں تو سب سے پہلے وہ ایک دوسرے سے کیا پوچھتے ہیں؟ کیا آپ کو پتہ ہے؟ ...... وہ ایک دوسرے کا نام پوچھتے ہیں۔ ہم سب کا ایک نام ہے۔ خدا نے پہلے انسان کا نام آدم رکھا۔ آدم کی بیوی کا نام حوا تھا۔
جانوروں کے بھی نام رکھے جاتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کو کتا یا بلی یا چوزہ دے تو آپ اُس کا نام رکھیں گے، ہے نا؟ ...... انسان ہر چیز کو نام دیتے ہیں۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ نام اہم ہوتے ہیں۔
رات کے وقت آسمان پر بہت سے ستارے ہوتے ہیں۔ کیا اُن کے بھی نام ہیں؟ ...... خدا نے ہر ستارے کو ایک نام دیا ہے۔ بائبل میں لکھا ہے: ”خدا ستاروں کو گنتا ہے اور اُن سب کے نام رکھتا ہے۔“—زبور ۱۴۷:۴۔
کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ پوری کائنات کا مالک کون ہے؟ ...... خدا کائنات کا مالک ہے۔ کیا خدا کا ایک نام ہے؟ ...... یسوع مسیح نے کہا تھا کہ خدا کا ایک نام ہے۔ ایک بار یسوع مسیح نے خدا سے یوں دُعا کی: ”مَیں نے اپنے شاگردوں کو تیرا نام بتایا۔“ (یوحنا ۱۷:۲۶) کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کا کیا نام ہے؟ ...... خدا ہمیں اپنا نام بتاتا ہے۔ وہ کہتا ہے: ”یہوواہ مَیں ہوں۔ یہی میرا نام ہے۔“ اِس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔—یسعیاہ ۴۲:۸۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کا نام یاد رکھیں؟ ...... جب لوگ آپ کا نام لے کر آپ سے بات کرتے ہیں تو آپ خوش ہوتے ہیں، ہے نا؟ ...... یہوواہ خدا بھی چاہتا ہے کہ لوگ اُس کا نام استعمال کریں۔ اِس لئے جب ہم خدا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں اُس کا نام استعمال کرنا چاہئے۔ جب عظیم اُستاد یسوع مسیح لوگوں سے بات کرتے تھے تو وہ اکثر خدا کا نام استعمال کرتے تھے۔ ایک بار یسوع مسیح نے کہا: ”تمہیں یہوواہ اپنے خدا سے اپنے پورے دل سے محبت رکھنی چاہئے۔“—مرقس ۱۲:۳۰؛ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔
یسوع مسیح جانتے تھے کہ خدا کا نام بہت اہم ہے۔ اِس لئے اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو سکھایا کہ اُنہیں بھی خدا کا نام لینا چاہئے۔ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ دُعا میں باربار خدا کا نام استعمال کریں۔ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ سب انسان اُس کا نام جانیں۔ اِس لئے یسوع مسیح نے لوگوں کو خدا کا نام بتایا۔
بہت عرصہ پہلے خدا نے اپنے نبی موسیٰ کو اپنے نام کی اہمیت بتائی۔ موسیٰ اسرائیل کی قوم سے تھے۔ اسرائیل کی قوم کو بنیاسرائیل بھی کہا جاتا ہے۔ اُس وقت بنیاسرائیل مصر کے ملک میں رہتے تھے۔ مصر کے بادشاہ کو فرعون کہا جاتا تھا۔ بنیاسرائیل مصریوں کے غلام تھے۔ مصر کے لوگ اُن سے بہت بُرا سلوک کرتے تھے۔ ایک دن موسیٰ نے ایک اسرائیلی آدمی کی مدد کی۔ اِس پر فرعون کو بہت غصہ آیا۔ وہ موسیٰ کو مار ڈالنا چاہتا تھا۔ اِس لئے موسیٰ مصر سے بھاگ گئے۔
اِس کے بعد موسیٰ ملک مِدیان میں رہنے لگے۔ وہاں اُنہوں نے شادی کی اور اُن کے بچے ہوئے۔ موسیٰ چرواہے تھے اور بھیڑبکریاں پالتے تھے۔ ایک دن موسیٰ ایک پہاڑ کے
نزدیک بھیڑبکریاں چرا رہے تھے۔ وہاں پر اُنہوں نے ایک عجیب بات دیکھی۔ ایک جھاڑی میں آگ لگی تھی۔ لیکن یہ جھاڑی جل کر راکھ نہیں ہو رہی تھی۔ یہ دیکھ کر موسیٰ بہت حیران ہوئے۔ وہ اِس جھاڑی کو قریب سے دیکھنے گئے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ پھر کیا ہوا؟ ...... جلتی ہوئی جھاڑی میں سے یہ آواز آئی: ”اَے موسیٰ! اَے موسیٰ!“ کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ کس کی آواز تھی؟ ...... یہ خدا کی آواز تھی۔ پھر خدا نے موسیٰ سے کہا: ”مَیں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں کہ تُو میری قوم بنیاسرائیل کو مصر سے نکال لائے۔“ خدا نے وعدہ کِیا کہ وہ موسیٰ کی مدد کرے گا۔
لیکن موسیٰ نے خدا سے کہا: ”جب مَیں بنیاِسرائیل سے کہوں گا کہ خدا نے مجھے بھیجا ہے تو وہ مجھ سے پوچھیں گے کہ اُس کا نام کیا ہے؟ پھر مَیں اُن سے کیا کہوں گا؟“ خدا نے موسیٰ سے کہا: ”تُو بنیاِسرائیل سے یہ کہنا کہ یہوواہ نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے اور اُس نے کہا ہے کہ میرا نام ہمیشہ تک یہوواہ رہے گا۔“ (خروج ۳:۱-۱۵، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن) اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کا نام ہمیشہ تک یہوواہ رہے گا۔ وہ کبھی اپنا نام نہیں بدلے گا۔ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ لوگ ہمیشہ تک اُس کو اِسی نام سے پکاریں۔
خروج ۹:۱۶) یہوواہ خدا نے ایک ایسا کام کِیا جس سے اُس کا نام مشہور ہوا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون سا کام تھا؟ ......
یہوواہ خدا کے کہنے پر موسیٰ مصر گئے۔ مصری لوگوں کا خیال تھا کہ یہوواہ ایک چھوٹا خدا ہے اور صرف بنیاسرائیل اُس کی عبادت کرتے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہوواہ زمین اور آسمان کا خدا ہے۔ اِس لئے یہوواہ خدا نے مصر کے بادشاہ سے کہا: ”مَیں ایسے کام کروں گا جن سے میرا نام ساری دُنیا میں مشہور ہو جائے گا۔“ (مَیں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ کون سا کام تھا۔ خدا نے موسیٰ کی مدد کی تاکہ وہ بنیاسرائیل کو مصر سے نکال لائیں۔ جب بنیاسرائیل مصر سے نکل رہے تھے تو وہ ایک سمندر کے کنارے پہنچے۔ اِس سمندر کا نام بحرِقلزم تھا۔ یہوواہ خدا نے سمندر کے پانی کے دو حصے کر دئے۔ یوں سمندر میں ایک خشک راستہ بن گیا۔ بنیاسرائیل اِس راستے سے سمندر کے پار چلے گئے۔ لیکن فرعون اور اُس کی فوج نے بنیاسرائیل کا پیچھا کِیا۔ جب فرعون اور اُس کی فوج سمندر کے بیچ میں پہنچی تو پانی پلٹ آیا۔ اور وہ سب ڈوب کر مر گئے۔
جلد ہی سب قوموں کو اِس بات کی خبر ہو گئی۔ ہم کیسے جانتے ہیں کہ سب قوموں کو اِس بات کی خبر ہو گئی تھی؟ ...... مَیں آپ کو بتاتا ہوں۔ بنیاسرائیل کو مصر سے نکلے ۴۰ سال گزر چکے تھے۔ اب وہ ملک کنعان کے نزدیک پہنچ گئے تھے۔ خدا نے وعدہ کِیا تھا کہ وہ بنیاسرائیل کو ملک کنعان دے گا۔ یشوع ۲:۱۰۔
دو اسرائیلی آدمی اِس ملک میں گئے۔ وہاں اُن کو ایک عورت ملی جس کا نام راحب تھا۔ راحب نے اُن آدمیوں سے کہا: ”ہم نے سنا ہے کہ جب تُم مصر سے نکلے تو یہوواہ نے تمہارے آگے بحرِقلزم کے پانی کو سُکھا دیا۔“—آج بھی بہت سے لوگ مصر کے لوگوں کی طرح ہیں۔ وہ یہ نہیں مانتے کہ یہوواہ زمین اور آسمان کا خدا ہے۔ اِس لئے یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کو اُس کے بارے میں بتائیں۔ یسوع مسیح نے لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتایا۔ یسوع مسیح نے یہ دُعا کی: ”مَیں نے اُن کو تیرے نام کے بارے میں بتایا۔“—یوحنا ۱۷:۲۶۔
زبور ۸۳:۱۸ میں لکھا ہے۔ آئیں، ہم مل کر بائبل کھولتے ہیں اور اِس آیت کو پڑھتے ہیں۔ اِس میں لکھا ہے: ”تاکہ وہ جان لیں کہ تُو ہی جس کا نام یہوواہ ہے تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔“
کیا آپ یسوع مسیح کی طرح بننا چاہتے ہیں؟ تو پھر دوسرے لوگوں کو بتائیں کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔ کئی لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ خدا کا نام یہوواہ ہے۔ اِس لئے آپ اُن کو بائبل میں خدا کا نام دکھا سکتے ہیں۔ خدا کا نامہم اِس آیت سے کیا سیکھتے ہیں؟ ...... ہم یہ سیکھتے ہیں کہ خدا کا نام سب ناموں سے زیادہ اہم ہے۔ یہوواہ پوری کائنات کا خدا ہے۔ اُس نے سب چیزیں بنائی ہیں۔ وہ یسوع مسیح کا باپ ہے۔ یاد ہے، یسوع مسیح نے کہا تھا کہ ہمیں یہوواہ خدا سے اپنے پورے دل سے محبت کرنی چاہئے۔ کیا آپ یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں؟ ......
ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں؟ ...... پہلے تو ہمیں اُس کے بارے میں بہت سی باتیں سیکھنی چاہئیں۔ یوں ہم اُس کے دوست بن جائیں گے۔ ہمیں دوسرے لوگوں کو بھی خدا کا نام بتانا چاہئے۔ ہم اُن کو یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ خدا نے کتنی اچھیاچھی چیزیں بنائی ہیں اور اُس نے کون سے بڑےبڑے کام کئے ہیں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو یہوواہ خدا بہت خوش ہوتا ہے۔ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کو اُس کے بارے میں بتائیں۔ کیا آپ بھی ایسا کریں گے؟ ......
جب ہم لوگوں کو خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو بہت سے لوگ ہماری بات نہیں سنتے ہیں۔ اِسی طرح جب یسوع مسیح لوگوں کو خدا کے بارے میں بتاتے تھے تو بہت سے لوگ اُن کی بات نہیں سنتے تھے۔ لیکن پھر بھی یسوع مسیح لوگوں کو خدا کے بارے میں بتاتے رہے۔ وہ چپ نہیں رہے۔
یسوع مسیح کی طرح ہمیں بھی لوگوں کو خدا کے بارے میں بتانا چاہئے۔ ہمیں چپ نہیں رہنا چاہئے۔ اِس طرح یہوواہ خدا کو پتہ چلے گا کہ ہم اُس سے محبت کرتے ہیں اور وہ بہت خوش ہوگا۔
بائبل میں باربار بتایا گیا ہے کہ خدا کا نام بہت اہم ہے۔ آئیں، اِس سلسلے میں بائبل کی اِن آیتوں کو پڑھیں: یسعیاہ ۱۲:۲، ۴، ۵؛ یسعیاہ ۴۳:۱۱؛ متی ۶:۹؛ یوحنا ۱۷:۶؛ اور رومیوں ۱۰:۱۳۔