مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِضافی معلومات—‏حصہ 1

بائبل سے انمول سچائیاں

بائبل سے انمول سچائیاں

یسوع مسیح نے بتایا تھا کہ جب نیک لوگ سچائی سنیں گے تو وہ فوراً اِسے پہچان لیں گے۔ (‏یوح 10:‏4،‏ 27‏)‏ اِس لیے جب ہم لوگوں سے ملتے ہیں تو ہم اُنہیں بائبل سے کوئی ایسی بات بتاتے ہیں جو سادہ اور آسان ہو۔ اِس کے لیے اِس طرح بات شروع کر کے دیکھیں:‏ ”‏کیا آپ جانتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏ ؟“‏ یا ”‏کیا آپ نے سنا ہے کہ .‏ .‏ .‏ ؟“‏ پھر اُس بارے میں کوئی آیت دِکھائیں۔ بائبل سے کوئی سادہ سی بات بتانے سے ہم کسی شخص کے دل میں سچائی کا بیج بو سکتے ہیں اور خدا اُس بیج کو بڑھا سکتا ہے۔—‏1-‏کُر 3:‏6، 7‏۔‏

 مستقبل

  1. 1.‏ دُنیا کے حالات اور لوگوں کے رویوں سے پتہ چلتا ہے کہ بہت جلدی سب کچھ بدلنے والا ہے۔—‏متی 24:‏3،‏ 7، 8؛‏ لُو 21:‏10، 11؛‏ 2-‏تیم 3:‏1-‏5‏۔‏

  2. 2.‏ زمین کبھی تباہ نہیں ہوگی۔—‏زبور 104:‏5؛‏ واعظ 1:‏4‏۔‏

  3. 3.‏ زمین سے گندگی ختم ہو جائے گی اور یہ فردوس بن جائے گی۔—‏یسع 35:‏1، 2؛‏ مُکا 11:‏18‏۔‏

  4. 4.‏ سب لوگوں کی صحت اچھی ہوگی۔—‏یسع 33:‏24؛‏ 35:‏5، 6‏۔‏

  5. 5.‏ آپ زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ —‏زبور 37:‏29؛‏ متی 5:‏5‏۔‏

 خاندان

  1. 6.‏ شوہر کو ’‏اپنی بیوی سے ویسے ہی محبت کرنی چاہیے جیسے وہ خود سے کرتا ہے۔‘‏—‏اِفِس 5:‏33؛‏ کُل 3:‏19‏۔‏

  2. 7.‏ بیوی کو اپنے شوہر کی دل سے عزت کرنی چاہیے۔—‏اِفِس 5:‏33؛‏ کُل 3:‏18‏۔‏

  3. 8.‏ میاں بیوی کو ایک دوسرے کا وفادار رہنا چاہیے۔—‏ملا 2:‏16؛‏ متی 19:‏4-‏6،‏ 9؛‏ عبر 13:‏4‏۔‏

  4. 9.‏ جو بچے اپنے ماں باپ کی عزت کرتے اور اُن کی بات مانتے ہیں، وہ کامیاب ہوں گے۔ —‏اَمثا 1:‏8، 9؛‏ اِفِس 6:‏1-‏3‏۔‏

‏.‏Source‏. ‏4.0 CC BY ‏Collaboration. Licensed under‏ Hubble ‏/ESA-‏(‎AURA /‏STScI‎)‏ and the Hubble Heritage Team‏ ESA ,‏NASA

 خدا

  1. 10.‏ خدا کا ایک نام ہے۔—‏زبور 83:‏18؛‏ یرم 10:‏10‏۔‏

  2. 11.‏ خدا ہم سے بات کرتا ہے۔—‏2-‏تیم 3:‏16، 17؛‏ 2-‏پطر 1:‏20، 21‏۔‏

  3. 12.‏ خدا کسی کی طرف‌داری نہیں کرتا۔ —‏اِست 10:‏17؛‏ اعما 10:‏34، 35‏۔‏

  4. 13.‏ خدا ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔ —‏زبور 46:‏1؛‏ 145:‏18، 19‏۔‏

 دُعا

  1. 14.‏ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے دُعا کریں۔ —‏زبور 62:‏8؛‏ 65:‏2؛‏ 1-‏پطر 5:‏7‏۔‏

  2. 15.‏ بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیں کس طرح دُعا کرنی چاہیے۔—‏متی 6:‏7-‏13؛‏ لُو 11:‏1-‏4‏۔‏

  3. 16.‏ ہمیں دُعا کرتے رہنا چاہیے۔—‏متی 7:‏7، 8؛‏ 1-‏تھس 5:‏17‏۔‏

 یسوع مسیح

  1. 17.‏ یسوع مسیح ایک بہت اچھے اُستاد تھے۔ اُن کی سکھائی ہوئی باتیں آج بھی ہمارے کام آتی ہیں۔ —‏متی 6:‏14، 15،‏ 34؛‏ 7:‏12‏۔‏

  2. 18.‏ یسوع مسیح کی پیش‌گوئیاں آج پوری ہو رہی ہیں۔—‏متی 24:‏3،‏ 7، 8،‏ 14؛‏ لُو 21:‏10، 11‏۔‏

  3. 19.‏ یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔—‏متی 16:‏16؛‏ یوح 3:‏16؛‏ 1-‏یوح 4:‏15‏۔‏

  4. 20.‏ یسوع مسیح لامحدود قدرت کے مالک نہیں ہیں۔—‏یوح 14:‏28؛‏ 1-‏کُر 11:‏3‏۔‏

Based on NASA/Visible Earth imagery

 خدا کی بادشاہت

  1. 21.‏ خدا کی بادشاہت ایک حقیقی حکومت ہے جو آسمان پر قائم ہے۔—‏دان 2:‏44؛‏ 7:‏13، 14؛‏ متی 6:‏9، 10؛‏ مُکا 11:‏15‏۔‏

  2. 22.‏ خدا کی بادشاہت تمام اِنسانی حکومتوں کو ختم کر دے گی۔—‏زبور 2:‏7-‏9؛‏ دان 2:‏44‏۔‏

  3. 23.‏ صرف خدا کی بادشاہت ہی اِنسانوں کے مسئلوں کو ختم کر سکتی ہے۔—‏زبور 37:‏10، 11؛‏ 46:‏9؛‏ یسع 65:‏21-‏23‏۔‏

 دُکھ تکلیف

  1. 24.‏ دُکھ اور تکلیفیں خدا کی طرف سے نہیں آتیں۔—‏اِست 32:‏4؛‏ یعقو 1:‏13‏۔‏

  2. 25.‏ شیطان اِس دُنیا پر حکومت کر رہا ہے۔ —‏لُو 4:‏5، 6؛‏ 1-‏یوح 5:‏19‏۔‏

  3. 26.‏ خدا آپ کی تکلیفوں کو دیکھ رہا ہے اور وہ آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔—‏زبور 34:‏17-‏19؛‏ یسع 41:‏10،‏ 13‏۔‏

  4. 27.‏ خدا بہت جلدی دُکھ تکلیف کو ختم کر دے گا۔—‏یسع 65:‏17؛‏ مُکا 21:‏3، 4‏۔‏

 موت

  1. 28.‏ مُردے کچھ بھی نہیں جانتے اور نہ ہی وہ کسی تکلیف میں ہیں۔—‏واعظ 9:‏5؛‏ یوح 11:‏11-‏14‏۔‏

  2. 29.‏ مُردے نہ تو ہماری مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔—‏زبور 146:‏4؛‏ واعظ 9:‏6،‏ 10‏۔‏

  3. 30.‏ ہمارے جو عزیز فوت ہو گئے ہیں، وہ زندہ ہو جائیں گے۔—‏ایو 14:‏13-‏15؛‏ یوح 5:‏28، 29؛‏ اعما 24:‏15‏۔‏

  4. 31.‏ خدا موت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔ —‏مُکا 21:‏3، 4؛‏ یسع 25:‏8‏۔‏

 مذہب

  1. 32.‏ خدا سب مذہبوں کو پسند نہیں کرتا۔—‏یرم 7:‏11؛‏ متی 7:‏13، 14،‏ 21-‏23‏۔‏

  2. 33.‏ خدا اُن لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اُس کی عبادت کرنے کا دِکھاوا کرتے ہیں۔—‏یسع 29:‏13؛‏ میک 3:‏11؛‏ مر 7:‏6-‏8‏۔‏

  3. 34.‏ سچے مذہب کی پہچان محبت ہے۔ —‏میک 4:‏3؛‏ یوح 13:‏34، 35‏۔‏