مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِضافی معلومات—‏حصہ 3

‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سے بائبل کورس کرانے کا طریقہ

‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سے بائبل کورس کرانے کا طریقہ

‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ کو بہت دُعا، سوچ بچار اور تحقیق کرنے کے بعد تیار کِیا گیا ہے۔ اِس کتاب سے لوگوں کو بائبل کورس کرانے کے لیے یہ طریقہ اِستعمال کریں:‏

بائبل کورس کرانے سے پہلے

  1. 1.‏ اچھی تیاری کریں۔ تیاری کرتے وقت سوچیں کہ آپ کے طالبِ‌علم کو آگے بڑھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا، اُس کے حالات کیسے ہیں اور وہ کن عقیدوں کو مانتا ہے۔ یہ بھی سوچیں کہ اُسے کن باتوں کو سمجھنے یا اُن پر عمل کرنے میں مدد چاہیے ہوگی۔ دیکھیں کہ حصہ ”‏مزید جانیں“‏ میں دی گئی ویڈیوز اور مضامین کے ذریعے آپ کے طالبِ‌علم کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اِس حصے کو بائبل کورس کے دوران اِستعمال کریں۔‏

بائبل کورس کے دوران

  1. 2.‏ اگر طالبِ‌علم کو اِعتراض نہ ہو تو شروع اور آخر میں دُعا کریں۔‏

  2. 3.‏ خود زیادہ نہ بولیں۔ اُسی معلومات پر بات کریں جو کتاب میں دی گئی ہے اور طالبِ‌علم کو زیادہ بولنے کا موقع دیں۔‏

  3. 4.‏ جب آپ ایک نیا حصہ شروع کرتے ہیں تو اُس حصے کے مقصد کو پڑھیں اور اُس میں جو سبق دیے گئے ہیں، اُن میں سے کچھ پر طالبِ‌علم کی توجہ دِلائیں۔‏

  4. 5.‏ جب ایک حصہ ختم ہو جاتا ہے تو اِس کی دُہرائی کریں تاکہ طالبِ‌علم وہ باتیں یاد رکھ سکے جو اُس نے سیکھی ہیں۔‏

  5. 6.‏ ہر سبق پر بات کرتے وقت یہ کریں:‏

    1. سبق میں دی گئی معلومات کو پڑھیں۔‏

    2. اُن ساری آیتوں کو پڑھیں جنہیں پڑھنے کو کہا گیا ہے۔‏

    3. ضرورت پڑنے پر پیراگراف میں دی گئی دوسری آیتوں کو بھی پڑھیں۔‏

    4. اُن ساری ویڈیوز کو دیکھیں جنہیں چلانے کو کہا گیا ہے (‏اگر آپ کے لیے ممکن ہو)‏۔‏

    5. طالبِ‌علم سے ہر سوال پوچھیں۔‏

    6. ”‏موضوع کی گہرائی میں جائیں“‏ والے حصے میں دی گئی تصویروں پر توجہ دِلائیں اور طالبِ‌علم سے پوچھیں کہ اُس نے اِن سے کیا سیکھا ہے۔‏

    7. حصہ ”‏اب یہ کرنا ہے“‏ کے ذریعے یہ دیکھنے میں طالبِ‌علم کی مدد کریں کہ اُسے یہوواہ کی خدمت میں آگے بڑھنے کے لیے کیا کرنا ہے۔‏

    8. اپنے طالبِ‌علم سے پوچھیں کہ سبق کی تیاری کرتے وقت اُسے ”‏مزید جانیں“‏ والے حصے میں سے کون سا مضمون یا ویڈیو بہت اچھی لگی۔‏

    9. ایک بار میں پورا سبق ختم کرنے کی کوشش کریں۔‏

بائبل کورس کے بعد

  1. 7.‏ اپنے طالبِ‌علم کو بھول نہ جائیں بلکہ اُس کے بارے میں سوچتے رہیں۔ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ آگے بڑھنے میں اُس کی مدد کرے اور آپ کو سمجھ‌داری دے تاکہ آپ اچھی طرح سے اُس کی مدد کر سکیں۔‏