باتچیت شروع کرنا
سبق نمبر1
دلچسپی دِکھائیں
اصول: ”محبت . . . مطلبی نہیں ہوتی۔“—1-کُر 13:4، 5۔
یسوع مسیح کی مثال
1. ویڈیو دیکھیں یا یوحنا 4:6-9 کو پڑھیں۔ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:
ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟
2. اگر ہم کسی شخص کے ساتھ ایسے موضوع پر بات کریں گے جس میں اُسے دلچسپی ہے تو اُمید ہے کہ اُس کے ساتھ ہماری باتچیت اچھی رہے گی۔
یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
3. فرق موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار رہیں۔ یہ نہ سوچیں کہ جو موضوع آپ تیار کر کے آئے ہیں، آپ نے بس اُسی پر بات کرنی ہے۔ اِس کی بجائے اُس موضوع پر بات شروع کریں جس کے بارے میں دوسرے سوچ رہے ہیں۔ خود سے پوچھیں:
4. جائزہ لیں۔ خود سے پوچھیں:
-
الف. ”وہ شخص کس کام میں مصروف ہے؟ اُس کے ذہن میں کیا چل رہا ہوگا؟“
-
ب. ”اُس کے کپڑوں، حُلیے یا گھر سے اُس کے عقیدوں یا رہنسہن کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟“
5. دھیان سے سنیں۔